Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services
  • Thunderstruck Slot Review Microgamings casino Wixstars no deposit bonus Thunderstruck
  • Thunderstruck Slot Opinion and geisha jackpot slot Free Demonstration 96 ten% RTP
  • $2 casinolead canada hundred No deposit Bonus, 2 hundred Totally free Revolves A real income 2026
  • An play wizard slot online original distinct segments thunderstruck shadowsight_thunderstruck_repaired.they They
  • Thunderstruck Crazy Maria casino welcome offer Lightning Demo & Review
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»میری بیوی، میری ملکیت ۔۔ احمد شہزاد
جہان نسواں / فنون لطیفہ

میری بیوی، میری ملکیت ۔۔ احمد شہزاد

ایڈیٹراپریل 2, 20194 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Ahmed Shahzad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہت تیرے کی …
تیری کیا اوقات…
اے پاؤ ں کی جوتی!
مجازی ءخدا کے حکم سے سرکشی
اعضائے شاعری سے انکار
گستاخ
تاخ، تڑاخ
لباس تار تار
گیسوئے آبدار، اب گیسوئے بریدہ یعنی تراش تراش
یہ ہے اس دھرتی کے سپوت بلکہ کپوت کا بیانیہ ، جن کے نزدیک بیوی زرخرید غلام کے سوا کچھ نہیں۔ یہ وہ معاشرہ ہے جہاں شوہر کو پہلی رات یہ درس دیا جاتا ہے کہ ’’گربہ کُشتن روزِ اول‘‘ اور یہ کہ ایک پتنی اپنے پتی دیو کی داسی بن کرہی زندگی بِتا سکتی ہے اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ۔
یہ داستاں بھی عجب ہے کہ ایک شوہر اس بات کا خواہش مند ہے کہ محفلِ دوستاں میں اس کی زوجہ اعضاء کی شاعری سے دوستوں کولبھائے ، جب بیوی لبوں پر حرفِ انکار لاتی ہے تو پائپوں سے مارا جاتا ہے، اُلٹالٹکا کر، برہنہ کر کے ، بال کاٹ کر رقص نہ کرنے کی سزا دی جاتی ہے بقول شاعر
تُو کہ ناواقفِ آدابِ غلامی ہے ابھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
تجھ کو انکار کی جرأت جو ہوئی کیوں کر
سایۂ ’’شوہر‘‘ میں اس طرح جیا جاتا ہے!
تیرے انجام سے ہر شخص کو عبرت ہو گی
سر اٹھانے کا ’’زوجہ‘‘ کو نہ آئے گا خیال
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں یہ تصور راسخ ہے کہ عورت خاص طور پر بیوی مرد کی ملکیت ہے وہ جیسا چاہے گا اُسے ویساہی کرنا ہو گا کیونکہ وہ اُس کا مالک و مختار ہے ۔ شوہر کو نکاح نامہ کی صورت مختارِعام و مختارِ خاص کاپروانہ جو مل جاتا ہے۔ اب وہ اپنی ملکیت کے ساتھ جو چاہے سلوک کرے کوئی اسے روکنے والا نہیں۔ حالانکہ شادی ایک ایسا بندھن ہے جو عورت کونہ صرف تحفظ بلکہ اسے آزاد اور خودمختار ہونے کا احساس دلاتا ہے ۔عورت کی عزت اور تحفظ مرد کی ذمہ داری ہے مگر وہ حقِ ملیکت کی بنا پر اسے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا مردانگی سمجھتا ہے ۔
کچھ عرصہ قبل ایک بیانیہ چلا کہ ’’میرا جسم ، میری مرضی‘‘ اس بات کو معاشرے کے لبرل حلقوں میں تو سراہا گیا جبکہ غیر لبرل اور دیگر افراد نے اسے تنقید کا نشانہ بنایااور یہ کہ ہماری مشرقی تہذیب اور معاشرہ کسی ایسی بات کی اجازت بھی نہیں دیتا جبکہ’’میری بیوی، میری ملکیت‘‘ کے بیانیے پر کوئی بات نہیں کرتاہر ایک خاموش ہے۔
تشدد کا نشانہ بننے والی اسماء عزیز چاہے کوئی بھی ہو حتیٰ کہ رقص کرنا اس کا پیشہ ہی کیوں نہ ہو اس کے شوہرکو کسی نے حق نہیں دیا کہ وہ انکار پر برہنہ کر کے مار پیٹ کرے اور بال کاٹے۔ اس کے علاوہ گزشتہ تین روز کی خبریں دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ لاہور ہی میں ہاجرہ نامی خاتون کو جہیز کم لانے پر شوہر اور جیٹھ نے بیلٹ سے مار مار کر نہ صرف لہولہان کر دیا بلکہ ناک کی ہڈی بھی توڑ دی۔حافظ آباد میں شوہر نے اپنی بیوی نسرین کی زبان کاٹ دی جبکہ سندھ میں ایک شوہر نے عرصہ دراز سے بیوی کو زنجیروں سے باندھ رکھا ہے ۔
اصل میں یہ وہ مائنڈ سیٹ کہ ’’ میری بیوی ، میری ملکیّت ‘‘ ہے جسے معاشرے کے بیشتر شوہروں نے اپنایا ہوا ہے ۔ جاہلانہ سوچ کے حامل شوہروں کی خام خیالی یہ ہے کہ ان کی شریکِ حیات ان کے اشاروں ابروں پر ایک کٹھ پتلی کی طرح پرفارم کرے۔ شوہر کا یہی تصورِ ملکیّت نہ صرف بیوی کو لونڈی ، کنیز اور خادمہ بنا کر رکھتا ہے بلکہ اسے تشدد پر بھی اُکساتا ہے ۔
ہمارامعاشرہ اسلامی تعلیمات کاپروردہ ہے مگر اسلامی تعلیمات چھو کر بھی نہیں گزریں۔اسلام میں عورت برابری کی حقدار ہے بیوی خادند کی عزت ہے جبکہ90 فیصد گھروں میں بیوی کی جو آئے روز’’ عزت افزائی‘‘ ہو رہی ہوتی ہے ہر ایک اس سے بخوبی واقف ہے۔ چونکہ یہ دھرتی ہندوستان کا حصہ تھی اور ہندو معاشرے میں شوہرکی وفات پر اس کی پتنی کو سَتی کر دیا جاتاتھایعنی زندہ جلا دیا جاتا تھا گو آج کے دور میں ایسا نہیں ہے مگر اس کے اثرات کچھ یوں پائے جاتے ہیں کہ عورت کی اپنی کوئی حیثیت اور وقعت نہیں ہے ۔ اس لیے اس دھرتی کے مردوں کے خمیر میں یہ شامل ہے کہ عورت پیر کی جوتی ہے یعنی حقیر ہے ۔
گزشتہ ایک عرصے سے گھریلو خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ۔آئے روز کسی نہ کسی جگہ کوئی نہ کوئی بیوی اپنے شوہر یا گھر والوں سے نہ صرف پٹ رہی ہے بلکہ جان سے بھی ہاتھ دھو رہی ہے۔ ہمارے ہاں مار پیٹ کے واقعات تو بہت معمولی بات ہے جسے کوئی رپورٹ بھی نہیں کرتا کیونکہ گھر کی بات گھر میں رہنے کو کہا جاتا ہے۔
بد قسمتی سے آج ہمارے زوال پذیر معاشرے میں اسلامی تعلیمات ، اخلاقیات ، تہذیب اور تربیت کے آثار دکھائی نہیں دے رہے اور اسی بنا پر ہم اخلاق ، احترام اور بردباری سے دور ہوگئے ہیں اور قعرِ مذلت میں ڈوبتے جا رہے ہیں۔اعلی تربیت کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ ہمارے بزرگوں اور تعلیم یافتہ ماؤں کو چاہیے کہ بچوں کی پرورش اقدار اور تہذیب کے مطابق کریں۔ احترام ، برابری اور بردباری کا سبق پڑھایا جائے اور سب سے بڑھ کر عورت کی عزت اوراحترام کا درس دیا جائے تا کہ بنتِ حوا کی توقیر اور وقعت میں اضافہ ہو سکے۔
افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہماری حکومت اور قانون کے ادارے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اس سلسلے میں جس قانون سازی کی ضرورت ہے اس پر ابھی تک خالی خولی باتیں ہی ہوتی رہی ہیں عملی طور پر کچھ نہیں ہو ا۔کوئی بھی ادارہ ظالم کا ہاتھ نہیں روک رہا اور مظلوم کا ساتھ نہیں دے رہا ۔ مجرم چونکہ اپنوں میں سے ہوتے ہیں لہذا باآسانی چھوٹ جاتے ہیں عدالتیں بھی بے بس ہیں۔نئی قانون سازی کا دور دور تک کچھ پتہ نہیں ہے اور اس میں بہتری کے کوئی آثار بھی دکھائی نہیں دے رہے ۔ایسے میں اہلِ درد کا سوال اپنی جگہ ہے کہ بنتِ حوا آخر کب تک ظلم کی چکی میں پستی رہے گی اور آخر کب تک ظلم سہتی رہے گی ، آخر کب تک؟؟؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعلامہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ریاست سے چند سوالات۔ ۔سبط حسن گیلانی
Next Article این آر او ؟ مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل سے خارج ہونے کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych,

مئی 18, 2026

Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics

مئی 18, 2026

Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo

مئی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Discover amazing strategies that will increase your chances at Malina Casino Kiedy wchodzimy do świata gier kasynowych, مئی 18, 2026
  • Thunderstruck slot added bonus deposit 200 Slots: See 100 percent slot Panda King free Revolves and you may Unbelievable Professionals Visa Characteristics مئی 18, 2026
  • Thunderstruck wizard of oz casinos 2 Position Remark & Totally free Demo مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Demo gonzos quest play for fun Enjoy Free Ports in the High com مئی 18, 2026
  • Thunderstruck Profile Opinion 2026 Fool around with Trada large crappy 5 reel drive pokie machine wolf slot servers 50 no-deposit 5 100 percent free revolves +1 extremely spin local casino totally free spins zero-deposit casino game variety Charge Services مئی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.