اسلام آباد : ( گرد و پیش رپورٹ ) اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ مقتدر حلقوں کے معاملات طے ہو گئے ہیں جس کے بعد شریف خاندان چھ ارب ڈالر کی ادائیگی کے بعد ہمیشہ کے لئے سیاست کو خیر باد کہہ دے گا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل سے نکال دئے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں وہ اور پھر نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک جائیں گے ۔ چھ ارب ڈالر کا بندوبست کرنے کے لئے شہباز شریف ایک آدھ روز میں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے
فیس بک کمینٹ