Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کیا احسن اقبال وزارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں ؟
اہم خبریں

کیا احسن اقبال وزارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں ؟

ایڈیٹرجولائی 29, 20241 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: گزشتہ چند روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر نون لیگ سےتعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن احسن اقبال کے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان سے اختلافات کی بنیاد پر مستعفی ہونے کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دے رہے لیکن اگر وزیر کو فری ہینڈ نہ دیا گیا اور مداخلت جاری رہی تو وہ یہ وزارت چھوڑ دیں گے اور حکومت میں کوئی اور عہدہ قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔
رابطہ کرنے پر ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں ملک کو سوچ کے اتحاد کی ضرورت ہے، کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم سب مل کر معاشی بحالی اور عام لوگوں کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں‘ ۔ تاہم انہوں نے ان کی طرف اشارہ کردہ مختلف مسائل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اسلام آباد میں موجود سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی لاہور سے لائی ہوئی ایک علیحدہ ٹیم میں گھرے ہوئے ہیں، اس ٹیم کے تمام ارکان ٹیکنوکریٹس ہیں جن کے پاس کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے۔
مزید برآں، شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں نواز شریف کی ٹیم کو دور کر کے اپنی ٹیم بنا لی ہے جو فیصلے کر رہی ہے۔ نواز شریف کی کابینہ کے زیادہ تر ارکان پہلے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ موجودہ سیٹ اپ میں شامل ہونے والوں کو وہ لطف نہیں مل رہا جو انہیں پہلے حاصل تھا۔ تاہم وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع نواز شریف کی ٹیم کو سائیڈ لائن کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔
سیاسی وجوہات کے علاوہ احسن اقبال کی جانب سے استعفے کی افواہوں کے پیچھے کئی عوامل اور رکاوٹیں موجود ہیں۔
احسن اقبال کی جانب سے استعفیٰ دینے پر غور کی پہلی وجہ یہ ہے کہ وزارت میں ہموار فیصلہ سازی میں رکاوٹ موجود ہے۔ احسن اقبال وزیر برائے منصوبہ بندی اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کے اقتصادی منصوبہ بندی کے نقطہ نظر میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جہانزیب خان کمیشن کو روایتی بیوروکریٹک انداز میں چلانے پر یقین رکھتے ہیں، وزارت کے اندر موجود اکانومسٹ گروپ پر مکمل انحصار کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، احسن اقبال جامع طرز حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، جس میں بیرونی ماہرین شامل ہیں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، صنعت اور اکیڈمی کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ سب اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دو مختلف نقطہ نظر فیصلہ سازی میں تاخیر کا سبب بن رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ احسن اقبال 13ویں پانچ سالہ منصوبہ (2024-2029) کو 5Es فریم ورک کے اسٹریٹجک روڈ میپ سے جوڑنا چاہتے ہیں۔ یہ فریم ورک ملک کی خستہ حال معیشت کو بہتر بنانے اور ملک کے اقتصادی پورٹ فولیو کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کیلئے طویل اور قلیل مدتی حل تجویز کرتا ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک مفصل حکمت عملی ’’آئوٹ لُک 2035‘‘ وضع کی گئی تھی، جو اقتصادی منصوبہ بندی کیلئے ایک غیر روایتی انداز پیش کرتی ہے۔
دوسری جانب، ڈپٹی چیئرمین کمیشن کا رویہ روایتی ہے اور وہ کمیشن کو سالانہ اور پانچ سالہ پلان بنانے کے طریقہ کار پر چلانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کا نقطہ نظر احسن اقبال کی تجویز کے برعکس ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ روایتی طریقوں سے موجودہ حکومتوں کیلئے کبھی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے۔ نتیجتاً پاکستان ہمیشہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مدد اور رہنمائی پر مجبور رہا ہے جو طویل مدت میں تباہ کن ثابت ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیسری وجہ یہ ہے کہ پلاننگ کمیشن کے وزیر پلاننگ کمیشن کے کام کاج کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور تجربات اور معاشی ماڈلز سے سیکھتے ہوئے عالمی اداروں سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، ڈپٹی چیئرمین ان اصلاحات کے قائل نہیں، وہ موجودہ ڈھانچے اور انسانی وسائل پر مکمل انحصار کرتے ہوئے موجودہ فریم ورک کے اندر طرز حکمرانی کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
چوتھی وجہ یہ ہے کہ 13ویں پانچ سالہ منصوبے کو حتمی شکل دیے جانے کے دوران پی ڈی ایم حکومت کے 26 ماہ کے دوران 5Es فریم ورک اور آؤٹ لک 2035 کی تیاری کی تمام چوتھی وجہ یہ ہے کہ 13ویں پانچ سالہ منصوبے کو حتمی شکل دیے جانے کے دوران پی ڈی ایم حکومت کے 26 ماہ کے دوران 5Es فریم ورک اور آئوٹ لک 2035 کی تیاری کی تمام کوششوں کو نظر انداز کر دیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ منصوبہ مذکورہ اسٹریٹجک دستاویزات میں سے کسی سے مطابقت نہیں رکھتا، پلاننگ کمیشن کے موجودہ ڈپٹی چیئرمین (جنہوں نے عبوری حکومت کے دوران اکانومسٹ گروپ اور وزارت کی انتظامیہ کی مدد سے 13ویں پانچ سالہ پلان کو حتمی شکل دی تھی) نے فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد وزیر احسن اقبال سے مشاورت نہیں کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے سیاسی حکومت کے اسٹریٹجک پلانز اور اسٹڈیز سے ہم آہنگ ہونے کے اصرار کے باوجود ڈپٹی چیئرمین نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) سے مشاورت کیے بغیر منظوری حاصل کی۔
وزیر کے عوامی بیانات کے مطابق، منصوبہ این ای سی اور وزیراعظم کو منظوری کیلئے پیش کرنے سے قبل ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کا خیال تھا کہ صرف معیشت کو مستحکم کرنے اور ملک کے اقتصادی پورٹ فولیو کو پائیدار بنیادوں پر بہتر کرنے کی کوشش کی بجائے سیاسی حکومت کو مکمل اونرشپ دینے کیلئے ضروری ہے۔
پانچویں وجہ یہ ہے کہ احسن اقبال کی رائے ہے کہ پلاننگ کمیشن کے موجودہ ڈھانچے میں اصلاحات اور مکمل نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ وزارت کے اندر اکانومسٹ گروپ، سیکٹر لیڈرز، اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ مسلسل ذہن سازی کے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، وزارت میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن یونٹ (NETU) کے قیام کیلئے ایک اسٹریٹجک کوشش کی گئی۔
یہ یونٹ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ اور معاشی اہداف کے حصول کیلئے مجموعی حکمت عملی کو بہتر بنانے میں حکومت کی مدد کرے گا۔ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن یونٹ کا مقصد اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ذریعے حکومت پاکستان کے ترقیاتی اقدامات کے امکانات کو سامنے لانا ہے۔ اس روڈ میپ میں ترقی کو فروغ دینے، اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے اور قومی ترقی کیلئے ڈائیلاگ کو فروغ دینے کیلئے 11 اہم سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس روڈ میپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، حکومت جامع ترقی کو فروغ دے گی اور سب کیلئے ایک روشن مستقبل بنائے گی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگر وزیر اور پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین کے درمیان اختلافات دور نہ ہوئے تو حکومت کی معاشی پالیسی سازی کا عمل طویل عرصہ کیلئے متاثر ہو سکتا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احسن اقبال گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت کو شکست : سری لنکا نے ویمن ایشیا کرکٹ کپ جیت لیا
Next Article وجاہت مسعود کا کالم : قرارداد مقاصد اور مولانا شبیر احمد عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ

فروری 7, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.