Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : علی حیدر اور گیلانی خاندان کی سیاسی جانشینی
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : علی حیدر اور گیلانی خاندان کی سیاسی جانشینی

ایڈیٹرمارچ 3, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ali haider gilani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سینیٹ انتخابات سے قبل حکومتی اراکین سے مبینہ طور پر ووٹوں کی جوڑ توڑ کے معاملے پر گذشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو کے اہم کردار علی حیدر گیلانی پہلی بار کسی تنازعے میں منظر عام پر نہیں آئے بلکہ اس سے قبل بھی ان سے منسوب کئی واقعات موجود ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاسی گیلانی خاندان نے پاکستانی سیاست کو کئی چہرے دیے ہیں اور قیام پاکستان کے بعد سے ہی یہ خاندان کسی نہ کسی صورت میں اعلیٰ حکومتی عہدوں پر براجمان رہا ہے۔ علمدار حسین گیلانی کے بعد ان کے بیٹے سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بھائی حامد رضا گیلانی پاکستان کی سیاست میں چھائے رہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے یوسف رضا گیلانی کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر اس خاندان کو عالمی شہرت بھی حاصل ہوئی اور اس کے بعد جب ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو طالبان نے اغوا کیا تو یہ معاملہ بھی بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق گیلانی خاندان کے اگلے سیاسی جانشین علی حیدر گیلانی دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اپنے بھائیوں اور خاندان میں وہ سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں۔
سیاسی میدان میں انٹری
ملتان کے حلقے پی پی 211 سے 2018 کے انتخابات میں علی حیدر گیلانی اپنے خاندان سے واحد رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ان کے والد اور دو بڑے بھائیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد وہ بلاول بھٹو زرداری کے کافی قریب ہوگئے اور انہیں غیر ملکی میڈیا کے لیے بلاول کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں بھی اپوزیشن بینچوں سے انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر بھرپور آواز اٹھائی اور اپنے حلقے کی سیاست میں بھی ان کا بھرپور کردار رہا ہے۔ جب اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دیا اور ملتان میں جلسہ منعقد کیا تو حکومتی رکاوٹوں کو ہٹانے میں علی حیدر بھی متحرک نظر آئے اور پولیس نے انہیں کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار بھی کیا۔ گیلانی خاندان کی اس میڈیا کوریج پر ان کے روایتی حریف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان انتظامیہ پر برہم بھی ہوئے، جن کا موقف تھا کہ گیلانی خاندان کو سیاسی طور پر شہرت کی وجہ کیوں فراہم کی گئی۔
سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے پر بھی سب سے زیادہ متحرک علی حیدر گیلانی ہی نظر آئے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ووٹوں کے لین دین سے متعلق حکومتی ایم این ایز کے ساتھ ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔
اغوا اور سیاسی پس منظر
ملتان میں 2013 کے عام انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران علی حیدر گیلانی کو مسلح افراد نے جلسہ گاہ کے سٹیج سے اغوا کیا اور کئی کارکنوں کو زخمی بھی کردیا۔ اس الیکشن میں گیلانی خاندان سے کوئی بھی رکن اسمبلی نہ پہنچ سکا اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سیاست بھول کر اپنے بیٹے کی فکر پڑ گئی۔
یوسف رضا گیلانی کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ بڑے بیٹے عبدالقادر گیلانی جبکہ دیگر تین علی موسیٰ، علی حیدر اور علی قاسم جڑواں ہیں۔ علی حیدر کے اغوا پر یہ خاندان سوگ میں رہا۔ اسی دوران پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بھی اغوا کرلیا گیا۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ یہ دونوں مغوی افغانستان پہنچا دیے گئے ہیں اور القاعدہ کے قبضے میں رکھے گئے ہیں۔ یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا گیا اور افغانستان میں موجود نیٹو فورسز، افغان فوج اور پاکستانی فوج کے ذریعے بازیابی کی کوششیں شروع ہوگئیں۔ بالآخر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 10 مئی 2016 کو ایک ٹویٹ کے ذریعے مغوی علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر سنادی۔ اس موقعے پر انہوں نے پاکستانی حکومت اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
اس وقت یوسف رضا گیلانی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی عسکریت پسندوں کی قید میں گزارے گئے تین سال کے دوران پیش آنے والی آزمائشوں پر ایک کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا تھا: ’میرے بیٹے نے کتاب لکھنے کے لیے اپنی قید کے دنوں کی تفصیل لکھی تھی جسے اغوا کاروں نے جلا دیا تھا۔‘ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی فلم جراسک پارک کے ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ کی جانب سے اپنے اغوا کی کہانی پر مشتمل فلم کی آفر بھی قبول کرسکتے ہیں۔
گیلانی خاندان کا علی حیدر پر بڑھتا انحصار
گیلانی خاندان سے قریبی مراسم رکھنے والے ملتان کے تجزیہ کار شاکر حسین شاکر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں میں علی حیدر گیلانی سیاسی سمجھ بوجھ میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ تین سال مغوی رہنے کے بعد واپس آئے، انہوں نے نہ صرف مزاحمتی سیاست میں کردار ادا کیا بلکہ پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بھی متحرک دکھائی دیے۔
شاکر حسین کے مطابق: ’علی حیدر نے اپنے اغوا سے متعلق کتاب تو نہیں لکھی البتہ سیاست میں خود کو منوا لیا ہے، اسی لیے کوئی بھی الیکشن ہو، گیلانی خاندان ان کے مشورے پر چلتا ہے۔لگتا یہی ہے کہ گیلانی خاندان کا ان پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے اور مستقبل میں وہی اس خاندان کی باگ ڈور سنبھالتے دکھائی دے رہے ہیں۔‘ واضح رہے کہ علی حیدر کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکومتی وزرا نے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے والد کے لیے ووٹ خریدنے کی کوشش کی، جو اس بات کی عکاسی ہے کہ گیلانی خاندان خریدوفروخت کی سیاست پریقین رکھتا ہے، لہذا یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی دے دی گئی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ علی حیدر گیلانی اپنے خاندان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

علی حیدر یوسف رضا گیلانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیٹ الیکشن کا نتیجہ۔ یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا
Next Article وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے : شاہ محمود قریشی کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موسمِ بریت ،میری حیرانی ، شاہ جی کی پریشانی اور یوسف رضا گیلانی : خالد مسعود خان کا کالم

جولائی 30, 2025

پیپلز پارٹی نہریں نکالنےکی مخالف نہیں، نہروں پرتحفظات ہیں: یوسف رضا گیلانی

اپریل 1, 2025

ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں باعزت بری

مارچ 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.