Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»عمار مسعودکا کالم:نواز شریف کی سیاست ۔ پاناما کے بعد
عمار مسعود

عمار مسعودکا کالم:نواز شریف کی سیاست ۔ پاناما کے بعد

ایڈیٹراپریل 28, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sharif APC
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نواز شریف بہت بدل گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ سیاست، یہ پنجاب، یہ ملک اور یہ سماج بھی بدل گیا ہے۔
پاناما سے پہلے ہم کسی اور نواز شریف کو جانتے تھے جو آخری لمحے تک مفاہمت کی بات کرتا تھا، درمیانی حل نکالنے کی کوشش کرتا تھا، سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتا تھا، جلتی پر ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کرتا تھا، احتجاج نہیں اتفاق کی طرف مائل رہتا تھا، وہ اپنے فیصلوں میں اس وقت بھی اٹل اور حتمی تھا مگر ٹکراؤ کی راہ اختیار نہیں کرتا تھا، وہ اس وقت بھی ہٹ کا پکا تھا۔ اگر ہٹ کا پکا نہ ہوتا تو میثاق جمہوریت نہ کرتا، دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے نہ کرتا، انیس سو ننانوے میں فوراً استعفیٰ دے دیتا لیکن اس زمانے میں نواز شریف اس بدتر سلوک کے باوجود ٹکراؤسے اجتناب کرتا رہا۔
اب نواز شریف بہت بدل گیا ہے۔ تیسری بار وزیر اعظم کی کرسی سے برخاست کیے جانے کے بعد نواز شریف کی سیاست میں بہت تبدیلی آئی ہے، وہ اب مفاہمت نہیں مزاحمت کی بات کرتا ہے، اب وہ فیصلہ کن ٹکراؤ چاہتا ہے، اب وہ درمیانی راہ کی تلاش میں نہیں بلکہ آر یا پار کی سوچ رکھتا ہے، اب اس سے یہ طعنہ نہیں سہا جاتا کہ پنجاب سے مزاحمت کی آواز نہیں اٹھتی، اب وہ یہ بہتان نہیں سن سکتا کہ پنجاب کے لیڈر قربانی نہیں دیتے، اب وہ کسی ڈیل، کسی آفر کی تلاش میں نہیں، اب وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہتا، اب اس کو وہی عزیز ہے جو ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرے، اب وہ اسی کو دوست جانتا ہے جو جبر کے خلاف سینہ سپر ہو، اب اس کے قریب وہی ہے جو تاریخ کی درست سمت دیکھے، جو اس نظام سے اختلاف کی بات کرے، انقلاب کی بات کرے۔
نواز شریف کے قریبی احباب بتاتے ہیں کہ نواز شریف چاہتا تو بہت آسانی سے چوتھی دفعہ وزیر اعظم بن سکتا تھا، بس کچھ سمجھوتے کرنے تھے، کہیں سر جھکانا تھا اور کہیں نگاہیں چرانی تھیں۔ نواز شریف نے ان احباب کا مشورہ نہ مانا ۔ اپنے آپ کو ’’کلیئر‘‘ کروانے کے لیے عدالتوں کا رُخ کیا۔ وہ بہت پر امید تھا کہ جب جرم ہی کوئی نہیں تو ثابت کیا ہو گا لیکن انصاف کے در پر اس کا گمان صرف خوش گمانی ہی رہا۔ اس کے بعد وہ اصولی موقف پر ڈٹ گیا۔ چاہتا تو موٹر وے سے بھی لاہور آ سکتا تھا مگر جی ٹی روڈ کا سفر اختیار کیا۔ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا نعرہ بلند اور تاریخ کا پردہ چاک کیا، ستر سالوں کی کہانی لوگوں کو سنانا شروع کی، ہر وزیر اعظم کا نوحہ پڑھا، ہر سیاسی جماعت کی بات کی۔
اس وقت نواز شریف کو اچھی طرح علم تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے، ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے، قید تنہائی میں ڈالا جا سکتا ہے، پھانسی بھی دی جا سکتی ہے، خاندان پر آفتیں آ سکتی ہیں۔ احباب زیر عتاب آسکتے ہیں، مگر اب وہ ہر قربانی کے لیے تیار ہو چکا تھا، ہر خوف کی سرحد عبور کر چکا تھا۔ اب انصاف پر سے اس کا اعتماد اٹھ چکا تھا، وہ نیب کے انتقام سے آگاہ ہو چکا تھا۔ میڈیا ٹرائل کی وجوہات معلوم ہو چکی تھیں، پاناما کے بعد وہ سب خوش گمانیوں سے نکل چکا تھا۔ وہ اب ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیے پر مصر ہو چکا تھا۔
نواز شریف نے اس بیانیے کا خمیازہ بھی بہت بھگتا اور قربانیاں بھی بہت دیں۔ جانتے بوجھتے بستر مرگ پر اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر مریم نواز کا ہاتھ پکڑ کر، قید میں جانے کے لیے تیار ہو گیا۔ بیمار اہلیہ دیار ِغیر میں انتقال کر گئیں، تین دفعہ کا وزیر اعظم جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے درخواستیں کرتا رہا کہ ایک منٹ کی بات ہی کروا دو۔ نواز شریف اہلیہ کو آخری سفر پر خدا حافظ کہنا چاہتا تھا مگر جیل سپرنٹنڈنٹ نے ’’اعلیٰ حکام‘‘ کے احکام کی تعمیل کی اور بات نہ کروائی۔ نواز شریف قید تنہائی میں رہا۔ بیٹی کو اپنے سامنے گرفتار ہوتے دیکھا، رانا ثنا ﷲ کو جھوٹے کیس میں زیرعتاب دیکھا، شاہد خاقان عباسی کو قید میں جاتے دیکھا، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو جرم جمہوریت میں سزا بھگتتے دیکھا، والدہ کی موت کا غم سہا، پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں بے وفائی دیکھی، مگر کسی بھی بات سے نواز شریف کے موقف میں رتی بھر تبدیلی نہیں آئی، وہ اب بھی پوری شدت کے ساتھ اپنے مطالبے پر ڈٹے ہوا ہے۔
نواز شریف کو اب نہ اقتدار کی کوئی ہوس ہے نہ چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا شوق ، وہ ڈیل چاہتا ہے نہ ڈھیل، اب نہ اسے پنجاب کی حکومت چاہیے، نہ کسی اور عہدے کا شوق ہے، وہ اب تاریخ کا دھارا موڑنا چاہتا ہے، جبر و استبداد کے خلاف مزاحمت کی علامت بننا چاہتا ہے۔ اب وہ چوہتر سال کا قرض اتارنا چاہتا ہے، عوام کے مصائب کا حتمی حل چاہتا ہے۔
مسلم لیگ ن کبھی مزاحمت کی جماعت نہیں رہی، نواز شریف نے اس جماعت کو تبدیل کر دیا، سر جھکا کر چلنے والے کارکنوں کو زبان دی، اختلاف کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی، مزاحمت کرنے والوں کو تھپکی دی۔ اب وہ صرف جمہوریت چاہتا ہے، ایسی جمہوریت جس میں صرف عوام کا عمل دخل ہو۔ اب وہ غیر جمہوری اداروں کی مداخلت برداشت نہیں کرتا، وہ پارلیمان کی بالادستی کا تقاضا کرتا ہے، عوام کی حاکمیت کا مطالبہ کرتا ہے۔
پاناما کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی سیاست بہت تبدیل ہو گئی ہے، یہ ملک بہت تبدیل ہو چکا ہے۔ وہ باتیں جو لوگ دبی آواز میں بھی کہنے کی جرات نہیں رکھتے تھے اب ببانگ دہل ہونے لگی ہیں ، وہ نعرے جو خواب میں بھی نہ لگتے تھے وہ اب گلی گلی لگنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ نواز شریف کی کامیابی ہے، دراصل یہ اس کامیابی کی پہلی قسط ہے۔ نواز شریف نے جو سفر اختیار کیا ہے وہ رستہ کٹھن ہے مگر اس رستے پر سفر کا آغاز ہو چکا ہے، یہ ملک تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ سماج تبدیل ہو چکا ہے، نواز شریف تبدیل ہو چکا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظہر عباس کا کالم:کراچی کیا سوچ رہا ہے؟
Next Article کشور ناہیدکا کالم:ہم آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.