Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم۔۔ترکی ،سعودی عرب اور دو کشتیوں کا سوار!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم۔۔ترکی ،سعودی عرب اور دو کشتیوں کا سوار!

ایڈیٹرفروری 16, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا کا یہ قاعدہ ہے کہ بدلتی رہتی ہے۔ سیاست کے پلڑوں میں وقت کے باٹ ایسے توازن بگاڑتے بناتے ہیں کہ کبھی دائیں طرف جھکاؤ ہوتا ہے تو کبھی بائیں طرف۔ تاریخ کی کتابوں میں کئی کئی سو برس صفحہ پلٹنے پہ گزر جاتے ہیں اور جب یہ برس گزارنے بیٹھو تو نسلیں لگ جاتی ہیں اور ایک قدم غلط اٹھ جائے تو نسلیں بھٹک جاتی ہیں۔
ترکی کے صدر طیب اردوغان اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے جا چکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ آج کے حالات کے تناظر میں بہت اہم ہے۔ آج دنیا کے نقشے پہ نظر ڈالیں تو خلیجی ممالک سے لے کر افغانستان تک بارود کا دھواں اور گولیوں کی جھڑی نظر آتی ہے۔
پچھلے برس کشمیر کے معاملے پہ بھارتی اقدام اور اب فلسطین کے مجوزہ حل پہ مسلم دنیا کی خاموشی صاف پیغام دیتی ہے کہ اب ہم تھک چکے ہیں۔ نظریات کے لیے لڑنے کے زمانے اور ہوتے ہیں۔ آج، شام سے لے کر یمن تک جہد للبقاء نے عرب دنیا کو اتنا مضمحل کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد کشنر کے بنائے مجوزہ نقشے پہ کوئی خاص احتجاج بھی نظر نہیں آتا۔
حالانکہ جب اس نقشے کے بالکل الٹ حالات میں امن کی بات کی جاتی تھی تو عرب ممالک نہیں مانتے تھے۔ زمانہ بہت آگے کھسک آیا ہے، کیلنڈر ہی نہیں دیواریں بھی بدل گئی ہیں۔
ایسے میں جب طیب اردوعان کے ’وژن 2023‘ اور عثمانی خلافت کے خاتمے کو سو سال اکٹھے ہی پورے ہونے والے ہیں تو پاکستان ایک بار پھر ایسی جگہ کھڑا ہے جہاں اس کے سامنے دو کشتیاں ہیں۔
یہ قریباً وہی وقت ہے جو کہ لیاقت علی خان کے دورہ امریکہ کے زمانے میں آیا تھا۔ روس یا امریکہ میں سے کسی ایک کو چننا تھا اور ہم نے امریکہ کو چنا۔ آگے جو ہوا وہ تاریخ ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم تاریخ کے نازک موڑ پہ تو کھڑے ہی رہتے ہیں، اب کی بار ہم خارجہ تعلقات کے دوراہے پہ بھی آ کھڑے ہوئے ہیں۔
حجاز، جسے اب سعودی عرب کہا جاتا ہے، پہلی جنگ عظیم کے وقت تک خلافت عثمانیہ کا حصہ تھا۔ شریف مکہ بوجوہ اس کے دعوے دار تھے مگر ہاتھ یہ آل سعود کے آیا۔
پاکستان کے سعودی عرب سے بھی روایتی اچھے تعلقات رہے ہیں۔ کشمیر پہ بھارت کے حالیہ اقدامات کے بعد سعودی عرب کے رویے نے گو عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی مگر حکومتی سطح پہ یہ تعلقات شاندار ہی رہے۔ بلکہ اس قدر شاندار رہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد، وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ میں وعدے کے باوجود بھی شریک نہ ہوئے۔
مبینہ طور پر اس کی ذمہ داری سعودی حکومت پہ ڈالی گئی کہ ان کی طرف سے مناہی تھی اور پاکستان بوجوہ مجبور تھا۔
مگر پھر یہ ہی مجبور پاکستان ملائشیا کا دورہ کرتا ہے اور ملائیشیا کے صدر کو دورے کی دعوت دیتا ہے اور ملائیشیا کے دورے کے کچھ ہی روز بعد ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نہایت گرم جوش میزبانی کرتا ہے۔
2023 کے بارے میں افسانے زیادہ اور حقیقت چاہے کم ہو لیکن ایک بات واضح ہے کہ مستقبل قریب میں اسلامی بلاک نہ سہی مگر او آئی سی کی طرز پہ چیدہ چیدہ مسلم ملکوں کی تنظیم ضرور بننے والی ہے۔ یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ اس تنظیم کی روح ترکی کے صدر طیب اردوغان ہی ہوں گے۔
اس نئی تنظیم یا بلاک سے سعودی عرب کی تحفظات ہمیں خوب نظر آ رہے ہیں۔ یعنی اگر کل کو 2023 سے متعلق افواہیں کوئی شکل اختیار کرتی ہیں تو ہمیں سعودی عرب یا ترکی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔
ماضی میں ایران اور سعودی عرب کے معاملے میں ایسا ہوا تو ہم نے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔ گو پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ایران کے ساتھ نظریاتی طور پہ بھی کھڑی تھی۔ مگر یہ امریکہ سعودی بلاک میں شرکت کا معاملہ تھا۔ اب کی بار ترکی کے پلڑے میں امریکہ کا باٹ نہیں ہے۔
سعودی عرب میں تیزی سے لائی جانے والی سماجی اصلاحات بھی کچھ کہانیاں سنا رہی ہیں۔ ترکی کا سیکولر ڈھانچہ اور سعودی عرب کا وہابی نظریہ خاصی حد تک بدل رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کو اپنے دوستوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔
خاص کر ماضی کی تحریک خلافت کو ضرور ذہن میں رکھنا چاہیئے۔ ہم نے اپنے کچھ بزرگوں کو مرتے دم تک رومی ٹوپی پہنتے دیکھا۔ یہ ان بزرگوں کا خلافت کے ساتھ جذباتی لگاؤ تھا۔ یہ ہی معصوم فطرت لوگ سعودی عرب کا سکہ نظر آ جاتا تھا تو چوم کر آنکھوں سے لگا لیا کرتے تھے۔
پاکستانی عوام اب بھی ایسے ہی ہیں۔ دونوں ہی ملکوں سے پاکستان کے مفادات بھی وابستہ ہیں اور عوام کا بھی دونوں ہی ملکوں کی طرف یکساں جھکاؤ ہے۔ مگر ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کشمکش کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ سعودی عرب میں مبینہ طور پہ ترک ڈرامے دکھانے پہ پابندی عائد ہے۔
گویا ترکی اور سعودی عرب بھی تاریخ کے اسی ورق پہ کھڑے ہیں جس کے پچھلے پیرا گراف میں لکھا ہے
بولیں اماں محمد علی کی
جان بیٹا خلافت پہ دے دو
ترکی کے ساتھ اپنے شاندار تعلقات کی تاریخ بیان کرتے ہوئے تو ہمارے وزیر اعظم شاعرانہ تعلی سے بھی کام لے گئے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ترکی اور اس خطے کے مسلمانوں کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے۔ ترکی کے لیے ہم آج بھی اتنے ہی جذباتی ہیں جتنے سو برس پہلے تھے۔ آج بھی ہمارے طاق پہ سرخ رومی ٹوپی ٹکی ہوتی ہے اور دیوار پہ رقصاں درویش کی تصویر سجی ہوتی ہے۔
بس اتنا دھیان رہے، خارجہ پالیسی بی اماں کے کہے پہ نہیں بنائی جاتی اور یہ بھی یاد رکھیں کہ مبینہ طور پہ علی برادران کے شائع کردہ پمفلٹس ہی کو بیرونی مداخلت قرار دے کے خلافت کا مکمل خاتمہ کیا گیا تھا۔
بھولنا تو یہ بھی نہیں چاہیئے کہ دو کشتیوں کے سوار کبھی منزل تک نہیں پہنچ پاتے اور یاد رکھنے کی اصل بات یہ ہے کہ ہماری منزل ہے کیا؟ اپنا حد نگاہ وسیع کیجئے اور دیکھئے کہ ہمیں کرنا کیا ہے؟ تاکہ آنے والے وقت میں کوالالمپور سمٹ جیسی کوئی صورت حال پیش نہ آئے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ترکی جموں و کشمیر سعودی عرب ملائیشیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔کیا عمران خان کو اپنی حکومت قائم رہنے کا واقعی یقین ہے؟
Next Article پاکستان میں تحقیق کا گرتا معیار اور اعلیٰ تعلیم کو درپیش مسائل ۔۔محمد مرتضی نور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے

فروری 3, 2026

نصرت جاوید کا کالم : یسین ملک کا حیران کر دینے والا حلف نامہ

ستمبر 19, 2025

سعودی عرب میں تین روزکے دوران 17 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے

اگست 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.