Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»سیٹھ صاحب!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

سیٹھ صاحب!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 5, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم لوگوں کو دن میں اتنی دفعہ ’’معاف کرو بابا‘‘ کہنا پڑتا ہے کہ بعض اوقات بےدھیانی میں کسی اچھے خاصے معزز شخص کو ہم فقیر سمجھ کر ’’معاف کرو‘‘ کہہ بیٹھتے ہیں۔ چونکہ ان دنوں فقیر (خواتین و حضرات) دروازے کی گھنٹی بجا کر، کار کا شیشہ کھٹکھٹا کر اور دامن کو حریفانہ کھینچ کر بھیک مانگتے ہیں چنانچہ اس طرح کی کسی حرکت پر ہم لوگ بغیر دیکھے ’’معاف کرو‘‘ کہہ بیٹھتے ہیں حالانکہ بعض دفعہ ہمارا کوئی قریبی دوست ہمیں مخاطب کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ ایسے لوگ ہمارے درمیان موجود ہیں جو اگرچہ کروڑ پتی ہوتے ہیں مگر بقول غالبؔ
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ
تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں
ان کی ہیئت کذائی دیکھ کر دایاں ہاتھ خوامخواہ جیب میں چلا جاتا ہے۔ فقیروں والا بھیس تو انہوں نے خود دھارا ہوتا ہے بلکہ فقیر ان سے بہتر لباس پہنتے ہیں۔ اس طرح ان کے چہرے پر پائی جانے والی غربت بھی سراسر ان کی اپنی دی ہوتی ہے۔ اوپر سے جب یہ لوگ اپنا بزنس ڈائون ہونے کی بات بتاتے ہیں اور یہ کہ بینکوں کے کروڑوں روپوں کے مقروض ہیں تو ان کے قریبی لوگ بھی اس خدشے میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ آیا اس شخص کو دوپہر کا کھانا بھی میسر ہوا ہے کہ نہیں؟
میرے اپنے دوستوں میں ایک کروڑ پتی فقیر موجود ہے۔ ہم دوستوں نے اس کا نام سیٹھ فقیر خان رکھا ہوا ہے۔ اس کے اپنے کارخانے ہیں، غلہ اگانے والی زمینیں ہیں، ذہین و فطین اولاد ہے مگر اس نے نہ صرف یہ کہ اپنا حلیہ فقیروں والا بنایا ہوتا ہے بلکہ اس کی سوچ بھی اس کے ’’سیٹھ فقیر‘‘ ہونے کی دلیل ہے۔ اس کی صحت بھی دیوالیہ ہو چکی ہے مگر بیماریوں کی وجہ سے وہ صبح شام صرف دہی کھاتا ہے اور یوں خوراک پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی محفوظ رہتا ہے بلکہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ صبح شام واک بھی کرتا ہے چنانچہ وہ اپنی قیمتی گاڑی گیراج میں بند رکھتا ہے اور دفتر بھی پیدل آتا جاتا ہے۔ اس کی واحد خوشی ہر ماہ بینک اسٹیٹمنٹ کا معائنہ ہے جو اس کی دولت میں اضافہ ظاہر کرتی ہے لیکن اس سے بات کریں تو وہ یہی بتاتا ہے کہ وہ بمشکل اپنا اور بچوں کا پیٹ پال رہا ہے۔ ایک دن اس نے مجھ سے اس یقین دہانی پر ایک ہزار روپے ادھار بھی لئے تھے کہ جونہی حالات اچھے ہوئے میں تمہاری رقم تمہیں لوٹا دوں گا!
سیٹھ ایک دن اچھے موڈ میں نہیں تھا اور اس اچھے موڈ میں نہ ہونے کی وجہ سے اس روز وہ اپنی دولت کو آگ لگانے پر بھی تلا ہوا تھا۔ چنانچہ اس نے مجھے چائے کا ایک کپ پیش کیا جس میں چینی نہیں تھی۔ اس کا کہنا تھا چینی سفید زہر ہے اور وہ اپنے کسی دوست کو زہر نہیں پلانا چاہتا۔ صرف یہی نہیں اس روز اس نے مجھے ایک سگریٹ بھی پیش کیا جو اس نے اپنے ڈرائیور کے کوارٹر سے بطور خاص میرے لئے منگوایا تھا۔ اس نے مجھے پیار سے مخاطب کیا اور کہا میں جانتا ہوں کہ تم سب دوست میرا مذاق اڑاتے ہو۔ میری کنجوسی اور دولت سے محبت کے قصے مزے لیکر بیان کرتے ہو مگر میری جان ایک بات یاد رکھو غریب ہونے سے بہتر ہے کہ انسان غریب دکھائی دے۔ میں نے اس فلسفے کی وجہ پوچھی تو سیٹھ بولا ’’پاکستان غریب ملک نہیں ہے اس کے پاس سب کچھ ہے مگر وہ غریب دکھائی دیتا ہے چنانچہ دیکھ لو ان دنوں ہر طرف سے اس پر ڈالروں کی بارش ہو رہی ہے، یہ ڈالروں کی بارش دوسرے غریب ملکوں پر کیوں نہیں ہوتی؟ کیا تم نے اس پر غور کیا؟ مجھے یقین ہے غور نہیں کیا ہوگا کیونکہ تم لوگ حقائق پر غور کرنے والوں میں سے نہیں ہو لہٰذا دنیا کے طاقتور ملکوں کا صرف اس غریب ملک پاکستان پر مہربان ہونا کیا ہمارے لئے فخر کا مقام نہیں؟ اس لئے میں کہتا ہوں کہ غریب ہونے سے غریب دکھائی دینا زیادہ بہتر ہے۔ میں سیٹھ کو ایک احمق شخص تصور کرتا تھا جو غلہ اگانے والی زمینوں اور دھواں اگلتی ہوئی چمنیوں کا مالک ہونے کے باوجود غریب سا دکھائی دیتا تھا مگر مجھے اس روز پتا چلا کہ وہ احمق نہیں ہے بلکہ احمق ہم سب ہیں جو ایسے لوگوں کو احمق سمجھا کرتے ہیں۔
اور اب آخر میں آج کے عہد کے ایک بڑے شاعر خورشید رضوی کی میری پسندیدہ غزل
یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھے کھا گئے
یہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کی
وہی زاویے کہ جو عام تھے مجھے کھا گئے
میں عمیق تھا کہ پلا ہوا تھا سکوت میں
یہ جو لوگ محوِ کلام تھے مجھے کھا گئے
یہ عیاں جو آبِ حیات ہے اسے کیا کروں
کہ یہاں جو زہر کے جام تھے مجھے کھا گئے
وہ نگیں جو خاتمِ زندگی سے پھسل گیا
تو وہی جو میرے غلام تھے مجھے کھا گئے
میں وہ شعلہ تھا جسے دام سے تو ضرر نہ تھا
یہ وسوسے تہہ دام تھے مجھے کھا گئے
جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں مجھے راس تھیں
یہ جو زہر خندہ سلام تھے مجھے کھا گئے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا تیرا بگڑتا جو نہ جاتا۔۔کشور ناہید
Next Article No surrender۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.