Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بھنگ پی کر جیو!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بھنگ پی کر جیو!

ایڈیٹردسمبر 17, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے مرشد سائیں کوڈے شاہ ان دنوں بہت خوش ہیں، میں ان کے ڈیرے پر حاضر ہوا تو ان کا شاگرد کونڈے میں ڈنڈے سے بھنگ گھوٹ رہا تھا۔ مجھے دیکھتے ہی مرشد نے فرمایا ’’مورکھا تو اس فقیر کی باتوں پر کبھی کبھار شک میں مبتلا ہو جاتا تھا، میں کہتا تھا کہ بھنگ ایک درویشی نشہ ہے، ایک دو پیالے ضرور پیا کر، مگر تو نے چار جماعتیں کیاپڑھ لیں میری بات پر شک میں مبتلا ہو جاتا تھا، اب دیکھ لے تو نے میری بات نہیں مانی، حکومت نے مان لی، اب وہ سرکاری سطح پر اس سے دوا دارو کا کام لے گی اور ممکن ہے وہ کوئی ’’وزیر بھنگ‘‘ بھی مقرر کرے۔
کل ایک شخص میرے پاس آیا اور بتا رہا تھا کہ حکومت آپ کو بھنگ کی وزارت سونپنا چاہتی ہے۔ مگر میں نے انکارکردیا، درویشوں کا وزارتوں سے کیا تعلق۔ اگر تو کہے تو تمہیں وزیر بھنگ بنوا دوں؟ میں نے سائیں کوڈے شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا ’’مرشد جو شخص آپ کے پاس آیا تھا کیا اس نے بھنگ پی ہوئی تھی‘‘ بولے ’’تین پیالے پی کر آیا تھا، دو پیالے میں نے پلائے۔
اس نے آتے ہی مجھے وزارت بھنگ کی پیشکش کی تھی اور جب دو پیالے میں نے اسے پلائے تو اس نے ہنسنا شروع کردیا اور اتنی دیر تک ہنستا رہا جب تک میں نے نکے شاہ کو اسے واپس اس کے گھر چھوڑنے کے لئے نہیں کہا‘‘۔ میں نے عرض کی مرشد میں کون ہوتا ہوں آپ کے حکم سے انکار کرنے والا، یا اس حوالے سے شک شبہ میں مبتلا ہونے والا، میں تو صرف اس لئےاعتراز کرتا رہا کہ بھنگ پینے کے بعد انسان اگر ہنسنے پر آئے تو ہنستا ہی چلا جاتا ہے اور رونے پر آئے تو اسے دنیا کی کوئی طاقت رونے سے نہیں رو ک سکتی۔ آپ تو پہنچے ہوئے بزرگ ہیں، آپ تو یہ درویشی نشہ کرکے آسمانوں کی سیر کرتے ہیں اور پھر نت نئی خبریں لے کر آتے ہیں، مجھ ایسا گنگار تو اس نشے کے بعد نہ ہنسنا چاہے گا نہ رونااسے اچھا لگے گا!‘‘ یہ سن کر مرشد نے پوچھا ’’مورکھ تو ہنسنا کیوں نہیں چاہے گا؟‘‘ میں نے کہا ’’مرشد ساری قوم رو رہی ہے، میں اس ماحول میں ہنستا اچھا لگوں گا!‘‘ بولے ’’اور رونے سے تو کیوں انکاری ہے؟‘‘ میں نے جواب دیا ’’ سائیں جی قوم کا بالائی طبقہ ہنس کھیل رہا ہے میں نے اس طبقے کو اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا جتنا خوش یہ آج ہے، میرا جی نہیں چاہتا میں ان کے رنگ میں بھنگ ڈالوں، دیکھیں نا میر تقی میر نے کہا تھا ؎
جو اس شور سے میرؔ روتا رہے گا
تو ہمسایہ کاہے کو سوتا رہے گا
گو اس طبقے کی دنیا اور ہے، ہماری دنیا اور لیکن کہلاتے تو یہ بھی پاکستانی ہی ہیں نا، میں اپنے رونے کے شور شرابے سے ان کی پرسکون نیند میں خلل کیوں ڈالوں۔‘‘
سائیں کوڈے شاہ میری اس بات سے کچھ نہ کچھ متاثر ضرور ہوئے مگر چوتھا پیالہ پینے کے بعد انہوں نے ہنسناشروع کردیا اور پھر ہنستے ہی چلے گئے۔ جب ذرا دم لینے کے لئے رکے تو میں نے پوچھا ’’مرشد آج بھنگ نے آپ پر اثر کیسے کر دیا؟‘‘ جس پر وہ جلال میں آگئے اور بولے تُودن بدن گستاخ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ تُو سمجھتا ہے میں بھنگ کے زیر اثر ہنس رہا تھا؟ میں ان کے جلالی لہجے سے سہم گیا اور کہا ’’نہیں مرشد، میں سمجھ گیا تھا آپ کے خلافِ معمول اس طرح ہنسنے میں یقیناً کوئی معرفت کی بات چھپی ہے۔
چنانچہ میں آپ کو جلال میں لا کر آپ کے اندر کی بات جاننا چاہتا تھا‘‘۔ اس پر سائیں جی خوش ہوئے اور بولے ’’تو پھر سن لے، ابھی سائیں قائم علی شاہ میرے پاس آئے تھے وہ بھی درویشی کیفیت میں تھے، وہ مجھے عالمِ بالا کی خبریں سنا رہے تھے اور میں اپنے رویا سے آگاہ کر رہا تھا۔ میں نے جب انہیں اپنا یہ رویا سنایا کہ چند دن پہلے ایک وزیر میرے پاس آیا تھا میں نے اسے پیالہ پیش کیا وہ غٹ غٹ کرکے پی گیا، دوسرا ، پھر تیسرا اور چوتھا اس نے خود منگوایا اور پینے کے بعد وہ زار و قطار رونے لگ گیا۔ میں نے پوچھا کیا ہوا، کہنے لگا ان دنوں خبریں گرم ہیں کہ حکومت کے کاندھوںسے ایک شفقت بھرا ہاتھ بس اٹھنے ہی والا ہے، اس کے بعد اس نے پھر رونا شروع کردیا ، کچھ دیر رونے کے بعدبولا سائیں جی اگر یہ سچ ہے تو میرا اور میرے ساتھیوں کا کیا بنے گا؟ جس پر میری ہنسی نکل گئی۔ میں نے سائیں قائم علی شاہ کو یہ بات بتائی تو پھر ہم دونوں کھلکھلا کر ہنستے رہے، جو تمہیں بہت عجیب لگا۔ میں نے پوچھا ’’مرشد آپ نے دلاسا دینے کے لئے کچھ کہا؟‘‘ سائیں جی بولے میں نے اسے کہا ’’تو فکر نہ کر، ابھی وزارت کو ٹھوکر مار اور میرے ڈیرے پر آ جا، یہاں ہر طبقے کے پالیسی سازدعا کے لئے آتے ہیں، تو پہلے سے بڑی جگہ پر ہوگا‘‘۔
میں سائیں کوڈے شاہ کی بات سے اختلاف کیسے کرسکتا تھا، اختلاف بلکہ ایسی گستاخی کی صورت میں وہ مجھے جلا کر بھسم کر سکتے تھے۔چنانچہ میں نے اس وقت اس روحانی محفل سے اٹھ جانا ہی مناسب سمجھا۔ میں نے سائیں جی سے کہا ’’مرشد مجھے اجازت دیں، مجھے ایک ضروری کام کےلئے کہیں جانا ہے‘‘۔
یہ سن کر مرشد ایک بار پھر جلال میں آگئے اور بولے مورکھا، میرے ہوتے ہوئے تجھے کسی کام کے لئے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ بول کیا کام ہےتیرا؟‘‘ میں شش وپنج میں پڑ گیا، کیونکہ مجھے کام تو کوئی نہیں تھا۔ میں نے تھوڑا سا دماغ پر زور دیا اور پھر زبان سے کچھ کہنے کی بجائے اپنی چیچی (چھنگلی) فضا میں بلند کردی، جس پر سائیں جی کی ہنسی نکل گئی اور بولے ’’لعنت ہے تمہارے اس ضروری کام پر، جا دفع ہو جا۔
یہ ضروری کام تجھے خود ہی کرنا پڑے گا!‘‘ میں اٹھا اور ڈیرے کے باہر جا کر سائیں کوڈے شاہ کی نشست کی طرف منہ کرکے اپنا ’’ضروری کام‘‘ کرلیا۔ مجھے حالانکہ اس کی حاجت کوئی نہیں تھی، مگر میں نے اعضائے رئیسہ میں برکت کے حصول کی خاطر مرشد کی سمت رخ کرکے یہ حرکت کی تھی!۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی پی 206:خانیوال کا ضمنی الیکشن ن لیگ نے جیت لیا، پی ٹی آئی کی نوشین ڈاہا کو شکست
Next Article رضا علی عابدی کا کالم:ملتان کی شان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.