Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کااعتراف کر لیا
جہان نسواں / فنون لطیفہ

بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کااعتراف کر لیا

ایڈیٹرمئی 20, 202374 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bushra ansari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور :سینیئر اداکارہ، میزبان و لکھاری بشریٰ انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی دوسری شادی کب ہوئی۔
بشریٰ انصاری کی ڈراما ساز اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں پہلی بار نومبر 2019 میں آئی تھیں اور اس وقت ڈراما نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔اس کے بعد اگرچہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر دوسری شادی کا اعتراف نہیں کیا تھا۔
اب انہوں نے تازہ انٹرویو میں دوسری شادی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پہلے شوہر ہدایت کار اقبال انصاری سے 36 سال بعد طلاق لینے سے قبل وہ ان سے ایک دہائی تک علیحدہ رہی تھیں، جس کی کبھی کسی کو خبر ہی نہیں ہوئی۔
بشریٰ انصاری نے پہلی بار جنوری 2020 میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں طلاق لیے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے دسمبر 2020 میں ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی وہ طلاق لینا چاہتی تھیں لیکن بچوں کی وجہ سے انہوں نے 36 سال صبر کیا اور بچوں کے ہاں بچے ہونے کے بعد طلاق لی۔
انہوں نے دونوں انٹرویوز میں طلاق لینے کا سال نہیں بتایا تھا،تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے طلاق لی۔
اب اداکارہ نے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ طلاق لینے سے قبل وہ ایک دہائی تک شوہر سے الگ رہی تھیں۔
’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر بتایا کہ انہوں نے شادی کے 36 سال بعد طلاق لی اور انہیں ایسا کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
انہوں نے سابق شوہر اقبال انصاری کی تعریفیں کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اچھے ڈائریکٹر اور ڈراما نگار ہیں لیکن ان سے ان کے ذاتی معاملات بہتر نہ چل سکے، جس وجہ سے انہیں طلاق لینی پڑی۔
ان کے مطابق اقبال انصاری اچھے والد بھی ہیں اور تاحال وہ اپنی بچوں سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے ان سے طلاق لینے کے بارے میں متعدد بار فیصلہ کیا تھا لیکن ہر بار کسی نہ کسی وجہ سے خاموش ہوجاتی تھیں مگر جب معاملہ حد سے گزر گیا تو انہوں نے طلاق لے لی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ تاحال اقبال انصاری سے رابطے میں ہیں اور اب بھی ہر تیسرے دن ان کی سابق شوہر سے کبھی بچوں کے معاملے پر تو کبھی کسی دوسرے معاملے پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
بشریٰ انصاری نے دوسری شادی پر بھی بات کی اور کہا کہ اس کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا لیکن یہ سچ ہے کہ ایسا فیصلہ کرنا بہادری کا کام ہوتا ہے۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ سماج کسی کو کوئی کام نہیں کرنے دیتا لیکن انہوں نے کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خود کو دوسرا موقع دیا اور شادی کرلی۔
انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد کئی سال تک وہ صرف اسی وجہ سے ہی محفوظ رہیں کہ بہت سارے لوگ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ شوہر سے خفا ہیں اور کسی کو کوئی علم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کسی نے شادی کی پیش کش ہی نہیں کی تھی۔
اگرچہ انہوں نے انٹرویو میں پہلی طلاق اور دوسری شادی پر باتیں کیں، تاہم انہوں نے ایک بار پھر یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب ہوئی اور انہوں نے دوسری شادی کب کی؟
تاہم انہوں نے بتایاکہ انہوں نے شادی کے 36 سال بعد طلاق لی، ان کی شادی 1978 میں اقبال انصاری سے ہوئی تھی، اس حساب سے انہوں نے 2014 میں طلاق لے لی تھی۔
(بشکریہ: ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بشریٰ انصاری شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکا سے ہمارے لیے آواز اٹھائیں، عمران کی امریکی کانگریس کی رکن سے گفتگو کی آڈیو لیک
Next Article پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات پر مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.