اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا۔
ایوان صدر میں منعقد حلف برداری تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ کے 13 اراکین سے حلف لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق 18 رکنی نگران کابینہ میں 7 معاونین خصوصی شامل ہیں۔
حلف لینے والوں میں جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر عمر سیف، گوہر اعجاز، سرفراز بگٹی، مرتضیٰ سولنگی، شمشاد اختر، جمال شاہ، ڈاکٹر ندیم جان، محمد سمیع، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ، انیق احمد، انور علی حیدر بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ، مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات، ڈاکٹر عمر سیف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیفیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزارت دفاع، انیق احمد کو وزارت مذہبی امور، احمد عرفان اسلم کو وزارت قانون کا قلمدان دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر ندیم جان کو وزارت صحت، جمال شاہ کو وزارت ثقافت، شاہد اشرف تارڑ کو پوسٹل سروسز، مشعال ملک کو وزیر انسانی حقوق کے قلمدان سونپے گئے ہیں.
(بشکریہ:ڈان نیوز)
فیس بک کمینٹ