Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : مغربی عورتوں کی بے حیائی!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : مغربی عورتوں کی بے حیائی!

ایڈیٹرستمبر 26, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے بہت دفعہ یورپ اور امریکہ جانے کا اتفاق ہوا ہے۔مغربی ممالک سے جب بھی واپسی ہوتی ہے کچھ لوگ وہاں کے بارے میں کچھ ناگفتنی باتیں سننے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ ختم ہونے ہی میں نہیں آتا ابھی گزشتہ روز ایک بزرگ تشریف لائے وہ اس وقت 80۔85کے پیٹے میں ہیں لیکن ابھی تک باقاعدگی سے خضاب لگاتے ہیں جو انہیں زیادہ مہنگا نہیں پڑتا کیونکہ خضاب کے لئے بال درکار ہوتے ہیں جو ان کے سر پر اب گنتی ہی کے ہیں، البتہ مونچھیں پوری ہیں اور وہ ہمہ وقت اپنی ان سالم مونچھوں کو تائو دینے میں لگے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی منگنی کی تقریب بہت دھوم دھام سے ہوئی، دراصل ان کی دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا تھا اور انہیں روٹی کی بہت تکلیف تھی چنانچہ احباب کے اصرار پر اپنی بیوی کے چالیسویں کے اگلے روز انہیں تیسری شادی کے لئے ہاں کرنا پڑ گئی۔ بہرحال انہوں نے ڈرائنگ روم میں قدم رکھتے ہی پہلا سوال یہی کیا کہ سنائیں دورہ یورپ کیسا رہا؟ میں نے کہا ’’کون سا دورہ؟ میں تو کئی ماہ سے ملک سے باہر نہیں گیا تاہم میں آپ کے سوال کا جواب بعد میں دوں گا، پہلے آپ میرے مشورے پر عمل کرتے ہوئے منگنی کو زیادہ طول نہ دینے کا وعدہ کریں کیونکہ زندگی کا کوئی پتہ نہیں ہوتا۔ بولے’’ نہیں ایسی کوئی بات نہیں،الحمدللہ شگفتہ کی صحت بہت اچھی ہے‘‘ میں نے بمشکل اپنی ہنسی روکی اور کہا قبلہ ملک صاحب ! میں شگفتہ کی نہیں آپ کی بات کر رہا ہوں۔ اس پر وہ رنجیدہ خاطر ہوئے اور بولے ’’ مجھے کیا ہوا ہے؟میں ٹھیک ٹھاک ہوں، میری کاٹھی بھی بہت مضبوط ہے‘‘۔میں نے موضوع کو زیادہ طول دینا مناسب نہ سمجھا چنانچہ ان کے سوال کا وہی جواب دیا جو میں دوستوں کو دیتا چلا آ رہاتھا۔میری بات سن کر بولے ،ایک بات بتائیں، میں نے کہا پوچھیں بولے سنا ہے یورپ میں فحاشی بہت ہے ؟
میں نے جواب دیا آپ نے صحیح سنا ہے لیکن میں نے محسوس کیا کہ میرے جواب سے ان کی تسلی نہیں ہوئی چنانچہ فرمایا میں نے سنا ہے وہاں لڑکیاں عریاں پھرتی ہیں؟میں نے عرض کیا ملک صاحب !خدا کا خوف کریں انہوں نے تھوڑا بہت لباس ضرورپہنا ہوتا ہے۔ بولے ’’میں نے سنا ہے کہ انہیں گرمی بہت لگتی ہے‘‘۔ میں نے جواب دیا، جی ہاں، اس پر انہوں نے گرمی کھا کر کہا ،یہ کیا آپ میرے ہر سوال کا ہاں ناں میں جواب دے رہے ہیں، کچھ تفصیل تو بیان کریں۔ میں سمجھ شروع ہی میں گیا تھا کہ قبلہ مجھ سے کیا سننا چاہتے ہیں مگر میں ان کی خواہش پوری کرنے کے موڈ میں نہیں تھا کیونکہ میں ان کی ’’پارسائی‘‘ انجوائے کر رہا تھا، میں نے کہا، ملک صاحب !بات یہ ہے کہ ہماری اور ان کی اخلاقی قدروں میں بہت فرق ہے چنانچہ انہیں ہمارے رویے اور ہمیں ان کے رویے عجیب لگتے ہیں۔ ملک صاحب بولے ’’میں یہی تو جاننا چاہتا ہوں کہ ان کے رویے کیا ہیں ؟میں نےسنا ہے وہاں عریاں کلب ہیں،وہاں ساحل سمندر پر بڑے مخرب اخلاق منظر ہوتے ہیں وہاں تو میں نے سنا ہے کہ سڑکوں کے کنارے بھی . . . .‘‘میں نے ملک صاحب کو ٹوک دیا،جی ہاں آپ نے یہ سب صحیح سنا ہے لیکن میں آپ کو کچھ ایسی باتیں بتانا چاہتا ہوں جو ممکن ہے آپ نے نہ سنی ہوں۔یہ سن کر ملک صاحب کا چہرہ کھل اٹھا وہ میرے اور قریب ہو گئے اور سرگوشی کرتے ہوئے کہا ’’میں دروازہ بند کر دوں؟‘‘اور پھر میرا جواب سنے بغیر انہوں نے اٹھ کر نہ صرف دروازہ بند کر دیا بلکہ کنڈی بھی لگا دی اور بے تابی سے بولے ’’ذرا جلدی بتائیں وہاں اور کیا کچھ ہوتا ہے ‘‘میں نے کنڈی کھولی اور ملازم کو آواز دی ’’یار ملک صاحب آئے ہیں ذرا چائے تو پلائو‘‘۔ ملک صاحب بولے ،لعنت بھیجیں چائے پر، آپ بات سنائیں، ملازم چلا گیا تو میں نے سگریٹ کا پیکٹ میز پر سے اٹھایا۔ایک سگریٹ نکال کر ہونٹوں سے لگایا اور لائٹر سے سلگانے لگا تو ملک صاحب نے جھنجھلاہٹ کے عالم میں کہا ’’ یہ سگریٹ آپ بعد میں نہیں پی سکتے تھے ؟‘‘میں نے عرض کی ملک صاحب !ذرا صبر کریں، میں کہیں بھاگا تو نہیں جا رہا اور پھر سگریٹ سلگا کر کہا میں آج آپ کو یورپ کے مخرب اخلاق معاشرے کی وہ باتیں بتائوں گا جو لوگ نہیں بتاتے۔
یہ سن کر ملک صاحب کی باچھیں کھل گئیں اور بولے واقعی؟ میں نے کہا ’’ہاں‘‘ اور پہلی بات یہ ہے کہ وہ لوگ جھوٹ نہیں بولتے، دوسری بات یہ کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیتے ہیں، تیسری بات یہ کہ ملکی قوانین کی پابندی کرتے ہیں، چوتھی یہ کہ وہاں کوئی جمہوری حکومت کا تختہ نہیں الٹتا۔
اس دوران ملک صاحب کا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا تھا وہ اپنی جگہ سے اٹھے اور دروازہ کھول کر باہر جاتے ہوئے کہا ’’آپ لوگ باہر کا ایک چکر کیا لگا لیتے ہیں ان بے حیائوں کے قصیدے پڑھنے لگتے ہیں ،میں آپ سے یہ سب کچھ سننے نہیں آیا تھا لیکن آپ کیا سمجھتے ہیں آپ ان کی فحاشی اور عریانی کے قصوں پر پردہ ڈالنے میں کامیاب ہو جائیں گے،یہ ممکن نہیں میں آپ کو ابھی وہاں کے کچھ میگزین بھجوا رہا ہوں جو میں نے بچوں سے چھپا کر رکھے ہوئے ہیں۔آپ رات کو کمرہ بند کرکے اس میں شائع شدہ تصویریں دیکھیں تاکہ آپ بھی ان کے قصیدے پڑھنے کی بجائے ان بدکاروں پر لعنت ملامت کر سکیں‘‘۔ اب میرا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا تھا چنانچہ میں نے پھیپھڑوں کی پوری قوت سے ایک بھرپور قہقہہ لگایا اور سگریٹ کا کش لیتے ہوئے صوفے کے ساتھ ٹیک لگا دی ۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی
Next Article حامد میر کا کالم : سیرت ﷺ فیسٹیول
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.