Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»حامد میر کا کالم : مولانا کے انگور
تازہ ترین

حامد میر کا کالم : مولانا کے انگور

ایڈیٹرستمبر 19, 202437 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کر دیتا ہے۔ ہمارے سامنے اس کی زندہ مثال مولانا فضل الرحمان کی ذات ہے۔ فروری 2024ء کے انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) نے مولانا صاحب کو نظر انداز کر رکھا تھا۔ انتخابات سے قبل ہی یہ کہا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ جمعیت علماء اسلام کو پاکستان کے سیاسی منظر سے غائب کر دیا جائے گا اور مولانا فضل الرحمان سیاست کے کھلاڑی سے ایک بھکاری بن جائیں گے۔ عمران خان کے دورِ حکومت میں مسلم لیگ (ن) پر برا وقت تھا تو اس جماعت نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دیکر مولانا فضل الرحمان کو اس کا سربراہ بنایا۔ جب مولانا نے پی ڈی ایم کے جلسے جلوس شروع کئے تو جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کچھ بیک ڈور چینل کھولے اور یوں عمران خان کی حکومت کو گرانے کیلئے جوڑ توڑ شروع ہوا۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم بن گئے انہیں جب بھی سیاسی قوت کے مظاہرے کی ضرورت پڑتی تو وہ مولانا سے مدد مانگتے تھے کیونکہ جے یو آئی انکی حکومت میں شامل تھی۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد دانستہ طور پر مولانا فضل الرحمان سے فاصلے پیدا کئے گئے تاکہ مسلم لیگ (ن) کو بنیاد پرستوں کا اتحادی نہ سمجھا جائے۔ مولانا کافی عرصہ اس غلط فہمی میں رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے مسلم لیگ (ن) انتخابات میں ان کے ساتھ اتحاد قائم کریگی۔ انکی غلط فہمی اس وقت دور ہوئی جب مسلم لیگ (ن) نے ان سے کہا کہ آپ کے امیدوار شیر کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں تو ہم کچھ نشستیں آپ کو دے دیتے ہیں۔ مولانا کو یقین ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) تنہا پرواز کا فیصلہ کر چکی ہے لہٰذا انہوں نے بحث مباحثے کی بجائے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے۔ حفاظتی تدبیر کے طور پر انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ساتھ پشین سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ ڈیرہ میں ان کا مقابلہ علی امین گنڈا پور سے تھا۔ گنڈا پور جیت گئے۔ مولانا نے پشین کی نشست سے کامیابی حاصل کی۔ جب انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تو مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آپ کے مقابلے پر تو تحریک انصاف والوں کو کامیابی ملی ہے آپ ان کے خلاف احتجاج کریں۔ تحریک انصاف والے مولانا کے خلاف اپنے پرانے الزامات کو بھلا کر ان کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم کرنے کی کوششوں میں لگ گئے۔ مولانا نے اس معاملے میں احتیاط کا مظاہرہ کیا۔ جنرل ضیاءالحق کے دورِ آمریت میں وہ بحالی جمہوریت کی تحریک میں پیپلز پارٹی کے اتحادی بنے لیکن 1988ء میں پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کو نظر انداز کر کے اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان اور آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کے ساتھ ڈیل کر کے اقتدار حاصل کیا۔ بعد ازاں 2024ء میں یہی کچھ مسلم لیگ (ن) نے مولانا کے ساتھ کیا لہٰذا تحریک انصاف والوں نے مولانا کے گھر چکر لگانے شروع کئے تو مولانا محتاط رہے۔ انہوں نے نیا اتحاد بنانے کی بجائے ایشو ٹو ایشو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی کا اعلان کیا۔
سپریم کورٹ کے فل بینچ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا تو حکومت نے سپریم کورٹ کے آئندہ چیف جسٹس منصور علی شاہ کا راستہ روکنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کی۔ اس منصوبے کے تحت آئین میں 26ویں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ترمیم کا مقصد ایک نئی آئینی عدالت کا قیام اور اس عدالت کے ذریعہ سپریم کورٹ کو غیر موثر کرنا تھا۔ آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو مولانا فضل الرحمان کے ووٹ درکار تھے ان ووٹوں کے حصول کیلئے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف خود چل کر مولانا کے پاس گئے اور ان سے ووٹ مانگے۔ مولانا نے بڑے واضح الفاظ میں وزیر اعظم کو کہا کہ آپ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں اگر آپ میری جگہ ہوں تو کیا آپ راتوں رات اتنا بڑا یوٹرن لیں گے؟ شہباز شریف خالی ہاتھ واپس لوٹے۔ اس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مولانا کے دروازے پر ٹکریں مارتے رہے۔ مولانا نے اپنی جماعت سے مشورہ کیا تو ساتھیوں نے بھی حکومت سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ اس دوران کچھ حکومتی شخصیات یہ دعوے کرتی رہیں کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے دامِ الفت میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ جب ہم نے ایک اہم حکومتی شخصیت سے ان کے دعوے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے آنکھ مار کر کہا کہ مولانا کو ایک ایسی جگہ سے حکم جاری کروایا گیا ہے، جہاں مولانا انکار نہیں کر سکتے۔ اسی غلط فہمی میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلا لیا گیا۔ جب اس آئینی ترمیم کا مسودہ مولانا کو فراہم کیا گیا تو انہوں نے سب سے زیادہ اعتراضات آئین کی دفعہ آٹھ میں کی جانے والی تبدیلیوں پر کئے۔ دفعہ آٹھ بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ہے جب مولانا نے ایک اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو انہوں نے بڑی شاہانہ تمکنت سے میز پر ہاتھ مار کر کہا کہ ہم ہر قیمت پر اس ترمیم کو منظور کرانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ یہ وہ موقع تھا جب مولانا کو وزیر صاحب کی شاہانہ تمکنت میں رعونت کی جھلک نظر آئی اور انہوں نے اس آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کو مسترد کر دیا۔ مولانا کے انکار پر حکومت دنگ رہ گئی۔ نجانے وہ یہ کیوں سمجھ رہے تھے کہ مولانا اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں۔ مولانا کے انکار نے حکومت کو صدمے سے دوچار کر دیا لیکن مولانا کی ہر طرف سے عزت افزائی ہو رہی تھی۔
اب وہ تمام صاحبان اپنے الفاظ پر غور کریں جو بڑے دھڑلے سے میڈیا کو بتا رہے تھے کہ حکومت کی نمبرز گیم پوری ہے۔ مولانا نے ایک دفعہ نہیں بار بار وزیر اعظم اور ان کے وزراء سے کہا کہ میں کسی ایسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنوں گا جس کا مقصد آئین کے ڈھانچے کو تباہ کرنا ہو۔ پھر یہ صاحبان نمبرز گیم پوری ہونے کا دعویٰ کیوں کرتے رہے؟ جی ہاں! ان کے اعتماد کی وجہ وہ جگہ تھی جہاں سے آنے والے حکم پر یہ صاحبان فوراً جھک جاتے ہیں۔ مولانا نے اس جگہ نہ انکار کیا نہ کوئی گستاخی، انہوں نے اپنا مدعا بڑے ادب سے بیان کیا کیونکہ مولانا کئی غیر ملکی زبانیں بول سکتے ہیں۔ حکومت نے اپنی ناکامی اور رسوائی کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ذریعے ایک نئی کوشش شروع کی ہے۔ مولانا کی سیاست کے باغ میں انگور کی فصل تیار ہے۔ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت ہر کوئی اس باغ کے انگور توڑنے کے چکر میں ہے۔ مولانا تحفے کے طور پر اپنے باغ کے کچھ انگور قابل اعتماد دوستوں کو خود ہی بھجوا دیں گے لیکن اگر کوئی چکر بازی یا چالاکی سے انگور چرانے کی کوشش کرے گا تو یاد رکھے کہ فی الحال یہ انگور کھٹے ہیں ابھی کچھ انتظار کریں۔ اب آپ مانگنے والے اور مولانا دینے والے ہیں، انگور ملیں گے تو مولانا کی مرضی سے ملیں گے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حامد میر کالم گردوہیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلبنان میں پیجر دھماکوں کے اگلے ہی دن واکی ٹاکی دھماکے، 14 افراد شہید، 450 زخمی
Next Article فائز عیسیٰ کی چیف جسٹس FCC مجوزہ تقرری پر حکومت کو مشکل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.