Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جنوری 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»نصرت جاوید کا کالم : "مقتدرہ” کی "حکومتی بندوبست” کی جانب پیش رفت
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم : "مقتدرہ” کی "حکومتی بندوبست” کی جانب پیش رفت

رضی الدین رضیدسمبر 24, 202423 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نظر بظاہر رواں ہفتے کا آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف اور شہباز حکومت کے مابین مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔ حکومت نے ان مذاکرات کے لئے جو کمیٹی بنائی ہے اس میں اپنے حلیفوں کو بھی شامل کیا ہے۔ حتیٰ کہ پیپلز پارٹی جو حکومتی اتحاد کا حصہ نہیں اس کے نمائندے بھی مذاکرات میں موجود ہوں گے۔ ملکی سیاست کا دیرینہ شاہد ہونے کے باوجود میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی کی ساخت پر سوال کیوں نہیں اٹھائے۔ اس کارضا مند ہوجانا مگر یہ پیغام دے رہا ہے کہ ہماری تمام سیاسی جماعتیں خواہ وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں گھبرائی ہوئی ہیں۔ نام نہاد ’’ہائی برڈ‘‘ نظام نے جو تیتر ہے نہ بٹیر انہیں ثانوی مقام پر دھکیل دیا ہے۔ انگریزی زبان کا Initiativeیا کسی بھی نوعیت کی پیش قدمی ان کے بس میں نہیں رہی۔ ’’مقتدرہ‘‘ کہلاتے ادارے نے ’’حکومتی بندوبست‘‘ تشکیل دینا شروع کردیا ہے۔ ایسے عالم میں ’’عوام کی خواہشات‘‘ کا ذکر منافقت کے سوا کچھ بھی نہیں۔
’’ہائی برڈ‘‘ نظام ہمارے ہاں قیام پاکستان کے فوری بعد جڑیں پکڑنا شروع ہوگیا تھا۔ برطانیہ نے برصغیر پاک وہند کو قابو میں رکھنے کے لئے مقامی باشندوں کی بھرپور شمولیت کیساتھ فوج کا جو ادارہ قائم کیا تھا اس کا 30فی صد حصہ پاکستان کے حصے میں آیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ حصے کو برطانوی دور میں عموماََ پی ایم کا نام دیا جاتا تھا جو Muslims Punjabi یعنی پنجابی مسلمانوں کا مخفف تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں موجود یہ انتہائی منظم ادارہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کے قتل کے بعد کسی سیاستدان کے قابو میں نہ آسکا۔ ہمارے سیاستدان ویسے بھی انگریزوں کے ’’ٹوڈی‘‘ یا چمچے ہوا کرتے تھے۔ سرکار مائی باپ کی جی حضوری ان کی جبلت میں شامل تھی۔ آبادی کے اعتبار سے ہمارے سب سے بڑے صوبے میں وہ سرفضل حسین کے دور سے ’’یونینسٹ پارٹی‘‘ میں شامل رہے تھے۔ بالآخر 1946ء کے قریب انہیں ’’تازہ خبر‘‘ ملی کہ پاکستان کا قیام ناگزیر ہے۔ دھڑا دھڑ مسلم لیگ میں شامل ہونا شروع ہوگئے۔ پاکستان قائم ہوگیا تو مختلف گروہوں میں تقسیم ہوکر اقتدار واختیار کے طلب گار رہے۔ ملک چلانے کے لئے کسی آئین پر متفق ہی نہ ہوپائے۔
سیاستدانوں کی خود غرضی اور جاہ طلبی نے برطانوی ریاست کے تشکیل کردہ منظم ترین اداروں یعنی افسر شاہی اور عسکری قیادت کو طاقت ور ترین بنانا شروع کردیا۔ بالآخر1958ء میں فیلڈ مارشل ایوب خان نے مارشل لاء کے ذریعے اقتدار سنبھال لیا اور پاکستان کو اس کی ’’سرشت‘‘ کے مطابق آئین دے کر پورے دس برس تک بادشاہوں کی طرح راج کیا۔ اس برس تک پھیلا یہ راج مگر سیاسی ہی نہیں معاشی استحکام بھی فراہم نہ کرپایا۔ اس کے برعکس جنوبی کوریا جیسے ممالک کے آمروں نے جمہوری روایات کا گلا تو گھونٹا مگر اپنے ملک کو جاگیردارانہ نظام وثقافت سے آزادی دے کر جدید دور میں دھکیل دیا۔ اس دور میں پھیلائی تعلیم اور خوش حالی کی بدولت حال ہی میں جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے لگایا مارشل لاء چند گھنٹوں تک بھی برقرار نہ رہ پایا۔ اسے واپس لینا پڑا۔ جنوبی کوریا کے برعکس تھائی لینڈ میں ’’حکومتی بندوبست‘‘ اب بھی وہاں کا بادشاہ مقتدرہ کے ساتھ مل کر طے کرتا ہے۔
سچی بات مگر یہ بھی ہے کہ پاکستان کے عوام نے نہایت استقامت سے اپنے حقوق کے حصول کی کوشش جاری رکھی۔ لاہور کے دیوانے شاعر حبیب جالب نے صرف ایک سطر کے ذریعے ایوب خان کے متعارف کردہ آئین کے پرخچے اڑادئے تھے۔ ایسے دستور کو… صبحِ بے نور کو… میں نہیں مانتا… میں نہیں جانتا‘‘ ان کی نظم کا ابتدائیہ تھا۔ ایوب خان کے زوال کے باوجود مگر ہم جمہوری اداروں کو منظم نہ کرپائے۔ جمہوریت کی اصل بنیاد سیاسی جماعتیں ہوا کرتی ہیں۔ وہ ہمارے ہاں فقط کرشمہ ساز افراد کے مداحین میں تبدیل ہوگئیں۔ پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی ہوئی تو مسلم لیگ کا کنٹرول شریف خاندان نے سنبھال لیا۔ ’’موروثی سیاست‘‘ پر مبنی ان جماعتوں نے اقتدار میں باریاں لینا شروع کیں تو عمران خان ان کے کرشمہ ساز متبادل کی صورت ابھرے۔ اکتوبر2011ء میں وہ مینارِ پاکستان تلے جلسے کے ذریعے ہمارے نئے ’’دیدہ ور‘‘ کی صورت نمودار ہوئے۔ اگست 2018ء میں بالآخر ریاستی اداروں میں موجود ’’خیر خواہوں‘‘ کی مدد سے وزارت عظمیٰ کے دفتر پہنچ گئے اور اکتوبر2021ء تک قمرجاوید باجوہ کے ساتھ ’’سیم پیج‘‘ پر اقتدار واختیار سے لطف اٹھاتے رہے۔
اپریل 2022ء میں وزارت عظمیٰ سے فراغت کے بعد مگر انہیں ہماری سیاست کی کلیدی تلخیوں کا ادراک ہونا شروع ہوا۔ ’’حقیقی آزادی‘‘ کے حصول کے لئے شہر شہر جانا شروع ہوگئے۔ ’’حقیقی آزادی‘‘ کی جو آگ انہوں نے لوگوں کے دلوں میں بھڑکائی اس نے بالآخر ہمیں 9مئی دیا۔ اب نو مئی کے واقعات میں ملوث چند افراد کو فوجی عدالتوں سے سنگین سزائیں بھی سنا دی گئی ہیں۔ جنہیں سزائیں ملی ہیں وہ فیض احمد فیض کے مطابق ’’تاریک راہوں‘‘ میں مارے گئے ہیں۔ ان کے بارے میں فکر مند ہونے کے بجائے تحریک انصاف اپنا ایک مطالبہ منوائے بغیر حکومت کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہوئی نظر آرہی ہے۔
سیاست کا ادنیٰ طالب علم ہوتے ہوئے میں ہمیشہ مصر رہا ہوں کہ سیاست ’’حق وباطل‘‘ کا معرکہ نہیں ہوتی۔ اقتدار واختیار کا کھیل ہے اور بالآخر اس کا نتیجہ مذاکرات کی میز سے ہی برآمد ہوتا ہے۔ بہتر یہی تھا کہ تحریک انصاف اپریل 2022ء میں اقتدار کھودینے کے بعد بھی پارلیمان میں موجود رہتے ہوئے اقتدار میں واپسی کی راہ بناتی۔ بانی تحریک انصاف مگر ’’انقلاب‘‘ لانے کو مچل گئے۔ انہوں نے حقیقی آزادی کے جوخواب دکھائے انہوں نے بے تحاشہ نوجوانوں کو ’’نظام کہنہ‘‘ سے ہر صورت نجات پانے کو اْکسایا ہے۔ ان کے سینے جوش وجذبے سے بپھرے ہوئے ہیں۔ وہ مگر ایسی حکمت عملی تلاش کرنہیں پائے جو لوگوں کو امید دلائے کہ حکومت جلد ہی ’’رضا کارانہ‘‘ طورپر نئے انتخابات کو آمادہ ہوجائے گی اور وہ انتخابات صاف اور شفاف بھی ہوں گے جن کے نتیجے میں تحریک انصاف دوبارہ برسراقتدار آجائے گی۔ مجھے خدشہ ہے کہ پیر کے روز شروع ہوئے مذاکرات تحریک انصاف کے نوجوان مداحین کے دلوں میں مزید مایوسی پھیلائیں گے۔
(بشکریہ:نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم گردوٌیش نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقائد اعظم کی مسکراہٹ کس نے چھینی ؟ امر جلیل کا کالم
Next Article عرفان صدیقی کا کالم : ’’سیاسی عدم استحکام‘‘ کا بیانیہ!
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم

جنوری 17, 2026

جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 14, 2026

آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

جنوری 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ جنوری 17, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ جنوری 17, 2026
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر جنوری 17, 2026
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم جنوری 17, 2026
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی جنوری 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.