نام ور شاعر بیدل حیدری کو ہم سے بچھڑے ٢١ برس بیت گئے ۔ ان کا 7 مارچ 2004ء کو کبیر والا میں انتقال ہوا تھا ۔ بیدل حیدری کا اڈل نام عبدالرحمان تھا ۔ وہ میرٹھ ( اتر پردیش) میں 20 اکتوبر 1924ء کو پیدا ہوئے، آپ کا اصل نام عبدالرحمٰن تھا ۔ قیامِ پاکستان کے بعد ہجرت کر کے پہلے لاہور اور بعد میں کبیر والا میں رہائش اختیار کر لی۔
کبیروالا میں آپ ایک کلینک بھی چلاتے تھے ۔آغازِ شاعری 1944ء سے کیا ان کی شاعری زیادہ تر رومان ،معاشرتی ناہمواری،غربت اور تنگدستی جیسے موضوعات کے گرد گھومتی ہے ۔1994ء میں ان کا پہلا شعری مجموعہ ” میری نظمیں ” شائع ہوا ۔ دوسرا شعری مجموعہ ” پشت پہ گھر ” 1996ء میں شائع ہوا ۔ یہ مجموعہ تمام تر غزلوں پر مشتمل ہے ۔بیدل حیدری کا ایک مجموعہ ” اوراقِ گل ” کے نام سے بھی شائع ہوا۔ لیکن وقت کی چیرہ دستیوں میں اس کی کوئی بھی کاپی محفوظ نہ رہ سکی۔2004ءء میں ان کا ایک شعری مجموعہ ” ان کہی ” ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔
فیس بک کمینٹ