ملتان : (اے پی پی) انرجی اکنامکس اور ماحولیات کے میدان میں پاکستان کی پہچان بننے والے نامور ماہر معاشیات و ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز دنیا بھرکے پہلے دس معیشت دانوں میں شامل ہوگئے۔
معاشیات سمیت دیگر مضامین اور جامعات کی درجہ بندی کرنے والے معتبر ادارے اے ڈی سائنٹیفک انڈیکس کی نئی درجہ بندی کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز عصری ما حولیاتی تقاضوں کو نئی سمت دینے والے کام کی بدولت دنیا بھر کے کئی معروف معیشت دانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ ٹین معیشت دانوں میں شامل ہو گئے ہیں۔نئی درجہ بندی کے مطابق ڈاکٹر محمد شہباز ایک سال میں بیالیس درجے ترقی کے ساتھ دنیابھر میں دسویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد شہباز کی سائیٹیشن ستر ہزار کے قریب ہیں دو درجن سے زائد نصابی غیر نصابی کتابوں کے مصنف ہیں۔
فیس بک کمینٹ

