Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:عمان میں یوم آزادی کی تقریبات
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:عمان میں یوم آزادی کی تقریبات

ایڈیٹراگست 22, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

14 اگست کے بابرکت دن ساڑھے گیارہ بجے عُمان کے دارالحکومت مسقط کے ایئرپورٹ پر اُترے تو ایک عجیب سی کشادگی اور اپنائیت کا احساس ہوا، ماحول، لباس اور لوگ اپنے اپنے سے لگے۔ عمان کی خاص پہچان ان کا منفرد کلچر ہے جس پر تیز رفتار زمانے کی کوئی ایجاد اثر انداز نہیں ہو سکی۔ تقریباً پاکستان جتنا رقبہ رکھنے والے ملک کی آبادی صرف 45 لاکھ ہے۔ جتنے وسائل ہیں ان میں اتنی آبادی خوشحال کیوں نہ ہو۔ تاہم بات ہو رہی تھی 75 سالہ جشنِ آزادی کی تقریبات کی تو اسی روز یعنی 14 اگست کو ہی پاکستان سکول کی طرف سے ایک عالیشان تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستان کی نمائندہ تنظیموں کے صدور اور بااثر افراد نے شرکت کی۔ مختلف ٹیبلوز، ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے نئی نسل نے جوپیغام دیا وہ بہت حوصلہ افزا تھا۔ پاک وطن کو ترقی کی اعلیٰ منازل تک لے جانے اور اس کی پہچان کو معتبر بنانے کا عزم صرف ان کے لفظوں میں نہیں، آنکھوں اور جذبوں سے بھی ہویدا تھا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ انٹرنیٹ نے نئی نسل کے سامنے دنیا کی جو سچائی رکھ دی ہے اس کے توسط سے ان کی حالات پر زیادہ گہری نظر بھی ہے اور اصل معاملات کا شعور بھی۔ اس تقریب میں سفیر پاکستان عمران علی چودھری کے ہمراہ عباس تابش، یاسر پیر زادہ، راقم، قمر ریاض، امیر حمزہ نے پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور حاضرین سے گفتگو بھی کی۔ مگر حاصلِ محفل تقریر عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی چودھری کی تھی۔ میں عمران چودھری کو کئی برسوں سے جانتی ہوں، جب وہ لاہور اکادمی میں تھے تو کئی بار وہاں کی ثقافتی تقریبات میں شرکت رہی۔ عمران چودھری بنیادی طور پر ایک درویش صفت مزاج کا مالک اور خیر کے رستے پر چلنے والا انسان ہے۔ وطن سے محبت کا یہ عالم ہے کہ مختلف شعبوں میں حیرت انگیز طور پر آگے بڑھ کر کامیابی حاصل کرنے والے لمحات، ہمسایہ اور ترقی یافتہ ممالک سے تقابلی جائزے کے نکات کو ڈائری میں جمع کرتا رہتا ہے اور وقتاً فوقتاً ان اعداد و شمار کے ذریعے اپنے ہم وطنوں خصوصاً نئی نسل کے اندر فخر و انبساط اور مقابلے کے جذبات انجیکٹ کرتا رہتا ہے۔ اس سے بڑی خدمت اور خیر کیا ہو گی کہ آپ دوسروں کو ہمت اور کوشش کرنے پر اُبھاریں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور محنت سے اپنے مقصد کے حصول کو ممکن بنائیں۔ عمران علی چودھری نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے اپنی گفتگو میں قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک مختلف شعبوں میں پاکستان کی حیرت انگیز کامیابیوں کا تذکرہ کیا جب تماشائی اور وقت کا منصف ہار جیت کے مرحلے میں پاکستان کے پلڑے میں ہار کا فیصلہ رکھ چکا تھا۔ کسی ایک فرد کی بے مثال کارکردگی سے سارے فیصلے اُلٹ ہو گئے اور جیت پاکستان کا مقدر بنی۔
پاکستانی ایک ایسی ہی قوم ہیں ڈٹ جائیں تو دریاؤں کو رُخ بدلنے پر مجبور کر دیں۔ آج اس جذبے کو دوبارہ بیدار کرنے اور نوجوان نسل کے ہاتھ میں اُمید کا دِیا تھمانے کی ضرورت ہے۔
اپنے وسائل سے بھرے ملک کو معاشی بحران کا شکار کرنے میں ہم سب حصہ دار ہیں۔ مایوسی، لاچارگی اور بے بسی کا اتنا واویلا کیا گیا کہ لوگ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی لے کر لاکھوں میل دور جا بسے، بجلی کی کمی کے باعث صنعت کاروں نے اپنے گھاٹے کے خوف سے ہمسایہ ملک میں فیکٹریاں لگا لیں۔ سرمایہ داروں نے پاکستانی بینکوں سے پیسہ نکال کر دیگر ملکوں میں سرمایہ کاری کے رحجان کو تقویت دی۔ ہم سب مل کر دوسروں کی معیشت بہتر کرتے رہے اور حب الوطنی کے راگ بھی الاپتے رہے۔ کسی نے اس حوالے سے کوئی مذاکرہ منعقد کیا اور نہ ہی میڈیا پر بات کی بلکہ خاموشی سے سب ہوتا دیکھتے رہے۔ بقول عمران علی چودھری ہمیں اپنی نئی نسل سے معافی مانگ کر سب کچھ ان کے حوالے کرنا ہو گا کہ اب بھی اس مٹی میں نم بھی بہت ہے اور مٹی سے جڑت رکھنے والوں کے جذبے بھی سلامت ہیں۔
انھیں پاکستان کا روشن چہرہ اور کامیابیاں دکھا کر فخر کرنا سکھانا ہے۔ ایک عرصے سے حالات کا تاریک رُخ دکھا کر مایوس نہیں کرنا۔ ہم نے تنقید نہیں کرنی، عمل کرنا اور دوسروں کو عمل کرنے پر اُکسانا ہے۔ پاکستان سکول سلالہ میں بھی عدیل چودھری کی طرف سے جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ہمیں عمان کے کئی شہروں میں جانے اور روزانہ سینکڑوں لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ ہر فرد نے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے مفادات کے لیے عمران چودھری کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔ رب کرے میرے وطن کا ہر فرد اپنی اپنی سطح پر ملک کی ترقی کے لئے بہترین خدمات سر انجام دے اور نیک نامی کا باعث بنے۔ پاکستان زندہ باد!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کاکالم:آخر ادارے کیا کریں؟
Next Article سمیع چوہدری کاکالم:’شاید یوں بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں’
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.