Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:جلے ہوئے احساسات کے درمیان
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:جلے ہوئے احساسات کے درمیان

ایڈیٹراگست 21, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
church 17 august 2023
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عین اس دن جب لاہور کے ایک بڑے ہوٹل کے شاندار ہال میں پنجاب ہائر ایجوکیشن اور سنٹر فار پیس کے تعاون سے دو روزہ وائس چانسلرز کانفرنس کے ایک سیشن میں میرے ساتھ سٹیج پر بیٹھے ڈاکٹر مرتضی جعفری،ڈاکٹر شریعہ حسین،ڈاکٹر احمد بلال، راشد رانا، رابعہ جلیل اور ڈاکٹر آصف منیر آرٹ اور کلچر کے ذریعے بچوں میں برداشت، امن اور رواداری پیدا کرنے کی تجاویز شئیر کر رہے تھے جڑانوالہ میں ایک بے خوف ذہن کے اعلان نے قیامت برپا کی ہوئی تھی۔ کھلے آسمان تلے جھلستے لوگوں کے دکھ بانٹنے ہم وجود کو برگد بنا کر وہاں پہنچے تو عجیب ہی منظر تھا۔ جلے ہوئے چرچ کے درودیوارپر سینکڑوں کہانیاں درج تھیں،جو ہمارے احساس نے سنی بھی اور اذیت بھی محسوس کی۔ہم سب سے پہلے جس گھر میں گئے وہ شاید ایک مرلے کا گھر ہوگا۔ ایک چھوٹا سا کمرہ جس کے فرش پر جلی ہوئی اشیا کی کالک لگی ہوئی تھی۔ زمین پر دری وغیرہ بچھا کر سوتے ہوں گے کیونکہ اس میں دو چار پائیوں کے علاوہ جگہ نہیں بچتی تھی۔گلی سے دروازے کے اندر پاؤں رکھو تو ایک چھوٹا سا چکور حصہ جہاں سے پکی سیڑھیاں سلیقےسے وسیع آسمان کا دیدار کرنے کو موجود تھیں۔سیڑھیوں پر بھی کافی کالک تھی یہاں بھی گھر کا سازو سامان پڑا ہوگا۔یقیناً سیڑھیوں والا یہ چھوٹا سا چکور حصہ بیک وقت صحن،برآمدہ اور باورچی خانہ ہوگا۔
یہ کل کائنات تھی اس لڑکی کی جس کا رونا ختم ہی نہیں ہو رہا تھا۔اونچی آواز میں بین کررہی تھی کہ ہائے میرا گھر، ہائے میرا گھر، گھر تو وہیں تھا مگر خواب جل گئے تھے۔ کوئی بھی چیز سلامت نہیں تھی صرف دیواریں تھیں اور وہ بھی جلی ہوئی، پوری فضا نے ماتمی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ فرش پر پلاسٹک، کپڑے، لکڑی اور دیگر چیزوں کی راکھ نوحہ کناں تھی۔ یقیناً اس میں وہاں حیران بیٹھے بچوں کے کھلونے بھی ہوں گے۔ یادوں،خوابوں محبتوں، خواہشوں اور امیدوں کی پوٹلیاں بھی ہوں گی جو جل گئیں۔ کچھ دن پہلے تک وہ کتنی خوش اور مطمئن تھی کہ اس نے اور اسکے خاوند نے شب و روز کئی جگہوں پہ کام کر کے یہ پکا لینٹر والا ایک کمرے کا گھر بنایا تھا جس کی نہ چھت ٹپکتی تھی اور نہ بارش نالی کا گندا پانی اونچے صحن کے اندر پھینک سکتی تھی۔ آجکل وہ گھر کی چیزیں جمع کرنے کے لئے محنت کر رہی تھی۔کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے پوری توانائی اور یقین کے ساتھ ترقی کے سفر پر رواں تھی۔ پھر ایک دن صبح چھ بجے اعلان ہوا۔ وہ گھر کو تالا لگا کر اپنے خاوند اور بچوں سمیت قریب ہی مسلمانوں کے گھر پناہ گزین ہو گئی شور ہوا، نفرت کی اندھی چیخ سے اس کے گھر کے دروازے پر لگا تالا کپکپایا، بپھرا ہجوم اندر گیا اور اس کی برسوں کی محنت کو تہس نہس کرنے کے لئے پٹرول اور مٹی کا تیل پھینک کر اس طرح آگ لگائی کہ کوئی سپنا اور آرزو باقی نہ رہ جائے، بچوں کے کپڑوں کی جیب میں رکھی کاغذ کی تتلی تک جل جائے۔ یہ ایک لمحے میں برپا ہونے والی قیامت نہیں تھی، اس کے پیچھے باقاعدہ منصوبہ بندی اور وسائل کا استعمال تھا۔ جڑانوالہ میں موجود منصفوں، انتظامیہ،مذہبی و سیاسی رہنماوں کے بیانات ریوائنڈ ریل کی طرح سنائی دے رہے تھے کہ مذہب فلاں فلاں کام کی اجازت نہیں دیتا مگر جو اجازت دیتا ہے اس کی کوئی بات نہیں کر رہا تھا۔اس کو پکڑنے اور باز رکھنے کی طرف کسی کی توجہ نہیں تھی۔ تاہم اس علاقے میں مسلمانوں اور مسیحوں کے درمیان کمال کے دوستانے نے شدید متاثر کیا۔خود مسیحی کمیونٹی نے اس کا اعتراف کیا۔وہ سب دکھی تھے انہوں نے اپنے گھروں میں مسیحیوں کو پناہ دی لیکن وہ ارد گرد کے گاؤں سے آنے والے پرتشدد ہجوم کو نہ روک سکے کہ خود بھی نہتے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب جناب محسن نقوی سے درخواست ہے، خدارا لُٹے ہوئے لوگوں کے حوصلے ٹوٹنے اور امیدوں کے چراغ بجھنے سے پہلے ان کے خالی ویران گھروں کے چہچہانے کا چارا کریں ،سامان کیساتھ تحفظ کا احساس بھی دیں تاکہ ان کے ڈر کا خاتمہ ہو۔ جھنڈے کی شرٹ پہنے ان بچوں کے فکرمند چہروں کے سوال پڑھنے کی ضرورت ہے۔
بقول افضال فردوس
وہاں پہ تازہ لہو کے دہکتے چھینٹے تھے
جہاں میں چاند ستارہ بنانے والا تھا
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم:پنجاب کا ایک نیا چہرہ
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.