Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»دربار کی دیواروں کے گلے لگ کر۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
ڈاکٹرصغراصدف

دربار کی دیواروں کے گلے لگ کر۔۔ڈاکٹر صغرا صدف

ایڈیٹرنومبر 3, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب کبھی اندھا دھند بھاگتی جیون کی گاڑی کے شیشے بے یقینی کی دھند سے مَیلے ہونے لگیں، تکبر اور اَنا کا شر وجود کے شجر کو آکاس بیل کی نگاہ سے دیکھنے لگے، اپنے ہونے کا احساس اس کے ہونے کے احساس سے ج±دا رستے پر نکل پڑے، زمانے اور ذات کے درمیان چپقلش کے باعث ہونے والی پسپائی اور رسوائی روگ بن جائے، دل کے تہہ خانے میں رکھی خواہشات کے جواہر کوڑا کرکٹ میں ڈھلنے لگیں، فکر کی ہر منزل پر شکوک بسیرا کر لیں اور اعمال کی جیب میں بھرے دینار دیمک کے ب±ورے میں بدل جائیں تو ڈانواں ڈول جیون کو خطِ مستقیم پر رواں کرنے کے لئے کسی صوفی یا ولی کے دربار پر رات گئے آلتی پالتی مار کر بیٹھ رہنا ضروری ہو جاتا ہے۔
کئی دن سے احساس ہو رہا تھا کہ ظاہر میں ہونے والی غلطیوں اور کوتاہیوں کا تعلق باطن سے برتی جانے والی بے توجہی ہے۔ نتیجتاً دونوں کی سمت الگ ہوئی جا رہی ہے اسی لئے تو دھیان کہیں اور قدم کہیں ہیں اور یہ بے سمتی وجود کو مسلسل مضمحل کئے جا رہی ہے۔ اندر بیٹھے رہبر نے کئی بار خواب خیال کے ذریعے سوتے جاگتے خبردار کیا، دل نے سائرن بجا کر متحرک کرنے کی کوشش کی، روح نے جگانے کی سعی کی مگر شب و روز کے درمیان جاری دوڑ میں ایک نیم غنودگی جسم و جان پر طاری رہی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کثافت بڑھتی گئی۔ سامنے پڑی شے نظر آنا بند ہوئی، چلتے چلتے ٹھوکر کھا کر گرنے ہی والی تھی کہ کسی الوہی جذبے نے ہاتھ پکڑ لیا۔ میں ا±س کی انگلی تھامے چل پڑی۔ حضرت علی ہجویری کے دربار کے باہر جوتے ا±تار کر پاﺅںنے اس زمین کو چھوا ہی تھا کہ محسوس ہوا کسی نے مضمحل اعصاب میں روحانیت کا انجکشن لگا کر چاق و چوبند کر دیا، نوازشات کی بارش ہونے لگی، ہر شہر پر کرامات کا سایہ ہوتا ہے۔ اسی طرح وجود بھی رحمتوں، برکتوں اور کرامات تلے اپنی سمت درست رکھتا ہے، لاہور کرم کی نوازشات میں بھیگا ہوا شہر ہے۔
اس کی روحانیت میں رچی بسی فضاﺅں نے کتنے اولیاءاور صوفیاءکو بلایا جو اس کی محبت میں یہیں کے ہو رہے اور اس کے نام کو اپنی روشنی سے چمکا کر مزید ا±جاگر کیا۔ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کا مزار اس شہر کا مرکزی مقام ہے جو مجھ جیسے عقیدت مندوں کو اپنی جانب کھینچتا رہتا ہے۔ ہر وقت ایک ریل پیل لگی رہتی ہے۔ میں نے دیکھا میں دَرگاہ کی ا±س کھڑکی کے سامنے کھڑی ہوں جس کے اندر علم و عرفان کے پیامبر کی آخری آرام گاہ تھی۔ چھوٹی سی کھڑکی سے صرف چند لمحے نظارے کی اجازت تھی کہ عقیدت مندوں کا ایک ہجوم پیچھے سے ا±منڈا ا?رہا تھا، ا±ن کو بھی اپنے د±کھ بیان کرنے تھے، اپنی خواہشات کو تشفی دینا تھی، اپنے دل میں حوصلہ بھرنا تھا، خود کو دِلاسا دینا تھا اور اپنے جیون کو توازن کی سوئی پر لا کر ٹکانا تھا اِس لئے میں تھوڑا پیچھے ہٹ کر نگاہ اس مقام پر مرکوز کرکے بیٹھ گئی۔
جس جذبے نے میرا ہاتھ پکڑ کر اس مقام تک میری رسائی کو ممکن بنایا تھا، ا±س کے لئے تشکر کے آنسو بہانا لازم تھا۔ پھر تشکر کے یہ آنسو بارش کا روپ دھار گئے۔ میرے احساسات کی، میرے دکھوں کی، میری تشنہ کامیوں اور کوتاہیوں کی د±ھلائی ہونے لگی کیونکہ مجھے میرا ر±وپ لوٹایا جانا تھا، وہ ر±وپ جس پر وقت کی گرد نے کئی تہیں جما رکھی تھیں۔ میں ا±س دِیے کو دیکھ رہی تھی جس کی لَو نے میرے وجود سے رابطہ قائم کر لیا تھا کہ روشنی کا کنکشن ج±ڑتے ہی منظر واضح ہونے لگا۔ دِیے کی آگ میرے دل کے اندر سرایت کر گئی اور ا±ن سب کو جلا کر راکھ کرنے لگی جو میرے لئے نقصان دہ تھے۔ میں نے کئی آوازیں سنیں، رات کے آخری پہر تک وہاں ہزاروں دعاﺅں، خواہشوں اور سسکیوں کی قطار لگی ہوئی تھی۔ بے آسرا لوگوں کے علاوہ وہ بھی شامل تھے جن کو معاشی حوالے سے تو شاید کوئی مسئلہ نہ تھا مگر انہیں کوئی ایسا د±کھ لاحق تھا کہ جس کی داد رسی کے لئے کسی ولی اور صوفی کا سہارا درکار تھا۔ یوں سب عرصے سے باندھ کر رکھی آنسوﺅں کی پوٹلی ا±ٹھائے وہاں آ رہے تھے۔ وہ کچھ دیر روتے، گِڑگڑاتے، نفل پڑھتے، وِرد کرتے اور چلے جاتے۔ یوں تو نیاز کا ایک خاص سلسلہ ہے مگر میرے وہاں بیٹھے میری جھولی میں کبھی کوئی پھل گرتا کبھی ٹافیاں، کبھی مٹھائی اور کبھی کسی آواز پر مجھے ہاتھ پھیلا کر نیاز حاصل کرنا پڑتی۔ واپسی پر چادریں اوڑھے بے س±دھ سوئے لوگوں کو دیکھ کر دل سے د±عا نکلی کہ خ±دا اِس سائبان کو آباد رکھے جہاں دیہاڑی دار مزدوروں، بھکاریوں اور بے سہاروں کو دو وقت کی روٹی بھی م±یسر ہے اور بغیر کرائے کے رہنے کا مقام بھی۔
کئی صاحبِ ثروت لوگوں نے لنگر شروع کر رکھے ہیں مگر وہاں ایک مخصوص تعداد ہی رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ یہ صرف اولیاءکا امتیاز ہے کہ ا±ن کے دروازے 24گھنٹے خلق خدا کے لئے کھلے رہتے ہیں۔ یہاں لنگر بھی ہے اور رہنے کا آسرا بھی۔ سوچئے یہ دربار نہ ہو تو د±کھیارے کس کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر روئیں، اپنا کتھارسس اور اپنے د±کھوں کا اظہار کریں۔ یہ دیواریں بڑی رازدار ہیں، کسی کو کسی اور کی بات نہیں بتاتیں، تسلی ضرور دیتی ہیں، درد کھینچ لیتی ہیں، آنسو جذب کرلیتی ہیں اور انسان کو شفاف بنا کر دوبارہ زندگی کی سڑک پر دھکیل دیتی ہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپہلے پولا کرو، پھر کھاﺅ۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
Next Article عمران خان غلطیاں کیوں دہرائیں گے؟۔۔رﺅف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.