پشاور:وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا نہ ہی بجلی کی بنیادی قیمت میں کوئی اضافہ زیر غور ہے۔یہ بات انہوںنے اپر چترال میں نجی بجلی کے نظام کو پیسکو میں شامل کرنے کے حوالے سے پشاور گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پیڈو کو نیشنل گرڈ پر لے جانے کے لیے قانونی معاملات کو ٹھیک کر ے۔ تین ارب کے واجبات ادا کرنے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو واپڈا حکام نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ اپر چترال میں 475600 آبادی کی ضرورت 9 میگا واٹ ہے، اپر چترال میں قائم پیڈو سسٹم 6 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے، 1.163 ملین روپے پیڈو ڈسٹری بیوشن کو پیسکو پر منتقل کرنے کے لیے درکار ہے، اپر چترال میں فوری طور پر بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فنڈز چا ہیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
# electricity crisis #electricity bill #electricity break down #electricity prices #fedral minister for water and power #fedral minister for water and power Khurram Dastgir Khan #gird o pesh #girdo pesh #Khurram Dastgir Khan electricity بجلی بحران بجلی بل بجلی کی قیمتیں پاکستان میں بجلی کا بحران گردو پیش مہنگی بجلی

