Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Navigating the best online roulette casinos through player-friendly design and smooth gameplay
  • Doskonałe automaty online darmowo Stare automaty do nv casino odwiedzenia gierek
  • HorsePlay com Casino nv casino Get $30 100 percent free
  • Blackjack Erreichbar Keine nv casino Einzahlung 50 Kostenlose Spins
  • Casino-etiquette Tipps für einen respektvollen Umgang am Spieltisch
  • In sostanza, esistono coppia tipologie principali di gratifica senza tenuta
  • Analizzando l’offerta questo, il complesso dei bonus senza contare fitto raggiunge la nota emozionante di 7
  • Volte gratifica senza deposito possono ancora sentire restrizioni sulla puntata minima ed massima
  • Hitnspin Spielsaal nv casino 25 Abzüglich Einzahlung Ferner 50 Free Spins Prämie
  • Real gratifica 5�, wagering 1? entro 7 giorni solo riguardo a slot machine
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»’نااہل امپورٹڈ سرکار نے عوام کو کچل ڈالا‘، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل
اہم خبریں

’نااہل امپورٹڈ سرکار نے عوام کو کچل ڈالا‘، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل

ایڈیٹرجنوری 29, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وفاقی حکومت کی جانب سے آج صبح 11 بجے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 35 روپے اضافے کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نےحکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرادیا گیا ہے، مستقبل میں مزید مہنگائی کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ آج وزیرخزانہ اسحٰق دار کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس اضافے کے ردعمل میں عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ، نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور 33روپےکی کمی کے ساتھ ڈالرکو 262.6 روپے پر پہنچا کر عوام اور تنخواہ دار طبقےکو کچل ڈالاہے۔
انہوں نے کہا کہ اب 200 ارب روپے کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد تک مہنگائی کی غیرمعمولی شرح بھی متوقع ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام پریشان. ہیں، اللہ اس قوم پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دلائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم پو چکی ہے، اس لئے تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’سازشی حکومت‘ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے فی لیٹر اضافے سے عوام پر ایک اور بم گرا ہے، کوئی تعجب نہیں کہ اسلام آباد میں پی ایس او کے علاوہ تمام پیٹرول اسٹیشن صبح سے بند تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم کے آنے کے پہلے روز 35 روپے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے سلامی دی گئی ہے، شہری اب سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار روپے کی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے عمران خان کے دور حکومت اور موجودہ دور حکومت کی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا موازنہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔
ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان کے دور اقتدار میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے زائد کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل بالترتیب 150 اور 146 روپے تھا جبکہ ’امپورٹڈ حکومت‘ میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 86 ڈالر کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل بالترتیب 250 اور 262 ہوگیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ ’پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے جبکہ پاکستان میں امپورٹڈ حکومت نے قیمتوں میں 36 روپے کا یکمشت اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول بم مارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’امپورٹڈ حکمران اپنی غیرقانونی حکومت کو قائم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف کی عوام کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں تاکہ انکے اللے تللے جاری رہیں‘۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر فاروق عادل کاکالم:پاکستانی ذرائع ابلاغ کا ایک بہت بڑا جرم
Next Article بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ زیر غور ہے نہ بنیادی نرخ بڑھا رہے:خرم دستگیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Navigating the best online roulette casinos through player-friendly design and smooth gameplay

مئی 15, 2026

Doskonałe automaty online darmowo Stare automaty do nv casino odwiedzenia gierek

مئی 15, 2026

HorsePlay com Casino nv casino Get $30 100 percent free

مئی 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Navigating the best online roulette casinos through player-friendly design and smooth gameplay مئی 15, 2026
  • Doskonałe automaty online darmowo Stare automaty do nv casino odwiedzenia gierek مئی 15, 2026
  • HorsePlay com Casino nv casino Get $30 100 percent free مئی 15, 2026
  • Blackjack Erreichbar Keine nv casino Einzahlung 50 Kostenlose Spins مئی 15, 2026
  • Casino-etiquette Tipps für einen respektvollen Umgang am Spieltisch مئی 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.