اسلام آباد : آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹینینٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کی فوج کی حراست میں تفتیش کے دوران بیمارہوگئے اور ان کی نیندیں اڑ گئیں ۔
نام ور صحافی فخر درانی نے اعزاز سید کے پروگرام ٹاک شاک میں بتایا کہ جنرل فیض حمید کو سکون آور گولیاں فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ رات کو سو سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید تفتیش کے دوران غیر معمولی تعاون کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بہت کم وقت میں بہت سے راز اگل دیئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ سابق آئی ایس آئی چیف ہونے کے باوجود توقع سے زیادہ بزدل ثابت ہوئے ہیں ۔ عمومی تاثر یہ تھا کہ وہ آسانی سے سب کچھ نہیں بتائیں گے ۔ لیکن معاملہ اس کے برعکس نکلا ۔ وہ معمولی سا دباو بھی برداشت نہیں کر سکے ۔
فیس بک کمینٹ