Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اختر کا کالم:ٹشو کا ڈبہ
کالم

گل نو خیز اختر کا کالم:ٹشو کا ڈبہ

ایڈیٹرفروری 19, 202417 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محفل پر اچانک سکتہ طاری ہوگیا۔ بات ہی کچھ ایسی ہوئی تھی۔ ہم سب دم بخود رہ گئے۔ کچھ دیر تک کسی کی کوئی آواز نہ نکلی، پھر میں نے ہمت کرکے کہہ ہی دیا ’دیکھئے یہ بات ہر ایک پر منطبق نہیں ہوتی، ہر گھر کے اپنے مسائل ہوتے ہیں‘۔ رئو ف صاحب نے ٹشو نکالا، آنسو پونچھے اور میری طرف چہرہ کیا’کیا یہ گھر گھر کی کہانی نہیں؟ ‘۔ میں نے دیگر افراد کی طرف نظر ڈالی، کچھ بے نیازی سے موبائل فون میں گم ہوگئے، کچھ نے ٹی وی اسکرین پر نظریں گاڑ دیں اور کچھ ہتھیلیاں مسلنے لگے۔ صاف لگ رہا تھا کہ رئوف صاحب کی بات سے کوئی اختلاف کرنے کی جرات نہیں کر رہا اسی لیے سب ایک دوسرے سے نظریں چرا رہے ہیں۔
ہم سب ایک مشترکہ دوست رئوف صاحب کے گھر کھانے پر مدعو تھے۔ بات تعلیم کی ہورہی تھی۔ ہر دوست بڑھ چڑھ کر تعلیم کے حق میں دلائل دے رہا تھا۔سب کا زور اس بات پر تھا کہ ملک کے مسائل کا حل تعلیم عام کرنے میں ہے۔ اسی اثناء میں رئوف صاحب کی بات نے سب کو چونکا دیا۔ وہ گرج کر بولے’تعلیم ہی سب کو بے شعور بنا رہی ہے‘۔ یہ سنتے ہی سب رئوف صاحب پر برس پڑے۔تعلیم تو شعور دیتی ہے، آپ تعلیم کو کیسے الزام دے سکتے ہیں۔ جواب میں رؤف صاحب نے پانی کا گلاس بھرا۔ ایک گھونٹ لیا اور گویا ہوئے۔’تعلیم شعور دیتی ہے تو بچے جوں جوں بڑی کلاسز میں جاتے ہیں بدتمیز کیوں ہوتے جاتے ہیں؟۔ ‘ ہم سب ایک دوسرے سے نظریں چرانے لگے۔ رئوف صاحب نے مٹھیاں بھینچیں’آج کل کا بچہ باپ کے سامنے تن کر کیوں کھڑا ہوجاتاہے، یہ تعلیم حاصل کرنے والی نسل جس باپ سے کالج یونیورسٹی کی فیسیں لیتی ہے، جیب خرچ لیتی ہے، مختلف بہانوں سے پیسے اینٹھتی ہے،بعد میں اُسی باپ کو آنکھیں بھی دکھاتی ہے؟ ان سے ذرا سختی سے بات کی جائے تو یہ اپنی بات ہی خود کشی سے شروع کرتے ہیں جسے سن کر ماں باپ کی تمام دلیلیں منتوں کا روپ دھار لیتی ہیں۔یہ ہر بات میں اپنی مرضی کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان سے پوچھ لیں تو یہ ماں باپ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ یہ اپنے دوستوں میں بیٹھ کر والدین سے نفرت کی داستانیں سناتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں۔یہ کون سی تعلیم حاصل کررہے ہیں جس نے انہیں بڑوں سے بات کرنے کی تمیز ہی بھلا دی ہے۔ یہ اپنے ٹیچرز سے بات کرتے ہوئے پھر بھی ذرا لہجہ نرم رکھتے ہیں لیکن ماں باپ سے بات کر رہے ہوں تو یوں لگتا ہے جیسے ماں باپ اِن کے بچے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں ماں باپ کو دنیا کا کچھ علم نہیں حالانکہ ماں باپ کو دنیا کا بھی علم ہوتاہے اور اولاد کا بھی ، لیکن بعض اوقات و ہ اولاد کا بھرم رکھنے کیلئے اُن کے کرتوت نہیں بیان کرتے۔خدا جانے یہ کون سی تعلیم ہے جو ہر وقت اِن کا بلڈ پریشر ہائی رکھتی ہے۔
یہ گھر سے باہر کتنے خوش رہتے ہیں لیکن گھر میں داخل ہوتے ہی اِن کے اندر کا جن بیدار ہوجاتاہے۔ یہ جوں جوں تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے جاتے ہیں مزید خونخوار ہوتے جاتے ہیں۔ ماں باپ تڑپتے پھرتے ہیں کہ ہمارا بچہ کہاں گیا، لیکن اِنہیں اتنا مزا پیزا ، برگر کھا کر نہیں آتا جتنا ماں باپ کو تڑپا کر آتاہے۔کیسی شاندار تعلیم ہے جو حاصل کرنے کے دوران سارا خرچہ بھی باپ نے اٹھانا ہوتاہے اور بعد میں نوکری بھی باپ نے ہی کسی کا منت ترلہ کرکے ڈھونڈنی ہوتی ہے۔بچپن میں ہم لوگ باپ کا تھپڑ کھا کر صرف رو سکتے تھے، جبکہ بولنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی۔ یہ تعلیم یافتہ نسل تھپڑ کے نام سے ہی ناواقف ہے، انہیں باپ کا گھورنا ہی تھپڑ لگتا ہے اور جوابی طو رپر ایسی گھوری ڈالتے ہیں کہ باپ بھی سہم جاتاہے۔کس کام کی وہ شمع جو روشنی نہ دے سکے، کس کام کا وہ بازو جو باپ کو کندھا نہ دے سکے۔ کس کام کی وہ تعلیم جو کسی کو انسان ہی نہ بنا سکے۔کیسی عجیب بات ہے کہ تعلیم حاصل کرتا بچہ یہ کہے کہ ’مجھے نہ چھیڑیں مجھے پہلے ہی بہت ٹینشن ہے‘۔ کس بات کی ٹینشن؟ تعلیمی اخراجات سے لے کر ذاتی اخراجات تو اِن کا باپ بھر رہا ہے۔گھر کے بِل بھی باپ کے ذمہ ہیں۔اور پھر بھی ٹینشن اِن کو ہے،کیوں؟ ذرا جان کر دیکھئے،اِنہیں کبھی یہ ٹینشن نہیں ہوگی کہ اِن کی درسگاہ کی کوئی اسائنمنٹ ادھوری ہے، امتحان کی وجہ سے پریشان ہیں یا نصابی کتاب میں لکھی کوئی چیز سمجھ نہیں آرہی،یہ چیزیں اِن کی ٹینشن نہیں رہیں، اِن کی ٹینشن ہوگی کہ موبائل فون کا پینل چینج کروانا ہے، دوست کے ’بریک اپ‘ کا مسئلہ نہیں حل ہورہا،لمبے بال رکھنے ہیں یا چھوٹے، شیشے کا مطلوبہ فلیور نہیں مل رہا،آن لائن جو ایئرپوڈز منگوائے تھے وہ جینوئن ہیں یا کاپی۔نہ اِنہیں اپنی کوئی چیز سنبھالنی آتی ہے نہ کوئی چیز اپنی جگہ پر رکھنے کی تمیز۔ہمارے وقتو ں میں باپ گھر میں آتا تھا تو بچے گھر میں موجود ہوتے تھے۔ اب بچے گھر آتے ہیں تو باپ ایک کونے میں سہما ہوا پڑا ہوتاہے۔کیا یہی سکھا رہی ہے تعلیم اور تعلیمی ادارے؟
محفل میں خاموشی چھا گئی ….اورکچھ ہی دیر میں ٹشو کا ڈبہ خالی ہوگیا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:شہباز آگے، نواز پیچھے کیوں؟
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:بہار رُت کی تلاش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی

مئی 9, 2026

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی مئی 9, 2026
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی  مئی 9, 2026
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.