Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اخترکا کالم:وکیل ِ مخالف
کالم

گل نو خیز اخترکا کالم:وکیل ِ مخالف

ایڈیٹرجولائی 24, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اشارے پر ٹریفک رکی ہوئی تھی۔میرے ساتھ گاڑی میں دیرینہ دوست شوکت صاحب تشریف فرما تھے اور سیٹ سے ٹیک لگائے آنکھیں بندکئے قوالی سن رہے تھے۔ اچانک دھڑام کی آواز آئی اور گاڑی کو ایک جھٹکا سا لگا۔ ہم دونوں گھبرا گئے۔ نیچے اتر کر دیکھا تو پتا چلا کہ پچھلی گاڑی والے نے ٹکرماری ہے جس کے نتیجے میں بمپر اور لائٹس ٹوٹ گئی ہیں۔ اتنی دیر میں گاڑی والے صاحب بھی نیچے اتر آئے۔ میں نے کچھ کہنے کی بجائے ان کے بولنے کا انتظار کیا۔ وہ قریب آئے ، اپنی گاڑی کے فرنٹ کا جائزہ لیا، پھر میری طرف مڑے’جب اشارہ کھل گیا تھا تو آپ کیوں رکے ہوئے تھے؟‘۔میں بھونچکا رہ گیا۔’حضور اشارہ بند تھا‘۔ انہوں نے غصے سے مجھے گھورا ، پھر شوکت صاحب کی طرف مڑے’آپ مجھے ایماندار بندے لگتے ہیں آپ بتائیں کیا میں غلط کہہ رہا ہوں؟‘۔ شوکت صاحب اپنی تعریف سنتے ہی خوشی سے جھوم گئے۔ جھٹ سے میری طرف مڑے’یار جب اشارہ کھلا ہو تو گاڑی نہیں روکتے‘۔ میں نے دانت پیسے’جناب عالی! یہ زریں اصول مجھے پتا ہے لیکن اشارہ بند تھا‘۔ گاڑی والے نے شوکت صاحب میں مزید ہوا بھری’محترم آپ انصاف پسند انسان لگتے ہیںوہ دیکھئے اشارہ تو کھلا ہوا ہے‘۔ شوکت صاحب نے پہلے پیچھے گردن گھمائی، پھر میری طرف مڑے’کیوںبے عزت کرواتے ہو، بھائی صاحب ٹھیک ہی تو کہہ رہے ہیں اشارہ تو کھلا ہوا ہے‘۔میں نے کھاجانے والی نظروں سے شوکت صاحب کو گھورا’جناب انصاف پسند صاحب اشارہ پانچ گھنٹےکیلئے بند نہیں ہوتا، جتنی دیر ہم یہاں کھڑے ہیں اشارے نے تو کھلنا ہی تھا لیکن یہ اُس وقت بند تھا جب انہوں نے ٹکر ماری ‘۔ گاڑی والے نے میری بات سنتے ہی شوکت صاحب کے کندھے پر ہاتھ رکھا’محترم آپ ہی فیصلہ کردیجئے یہ تو بلاوجہ لڑنے پر آمادہ ہیں، آپ جو کہیں گے میں وہ مان لوں گا کیونکہ آپ کا چہرہ بتا رہا ہے کہ آپ نے زندگی میں کبھی غلط بات نہیں کی۔‘ شوکت صاحب کی باچھیں کھل گئیں۔جھٹ سے بولے’آپ کا کوئی قصور نہیں سارا قصور ہمارا ہے، ویری سوری، اب آپ کی گاڑی کی مرمت بھی ہم کروائیں گے‘۔
شوکت صاحب جیسے دوست وکیل ِ مخالف ہوتے ہیں۔ بھرے مجمع میں ان کی کوئی تھوڑی سی بھی تعریف کردے تو یہ مخالف کیمپ میں جابیٹھتے ہیں۔یہ انصاف اسی کو سمجھتے ہیں کہ دوست کے حق میں فیصلہ نہ دیا جائے۔یہ دوستوں کے ہر کام میں پیش پیش ہوتے ہیں لیکن سیدھے سادے کام کا بھی ایسا بیڑا غرق کرتے ہیں کہ سب کچھ برباد ہوجاتاہے۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ مجھے شک ہوا کہ پٹرول پورا نہیں ڈالا گیا۔ چیک کیا تو بات درست نکلی، پٹرول پمپ والے گڑبڑ کررہے تھے۔ اس سے پہلے کہ میں ان سے کچھ کہتا، شوکت صاحب کو جوش چڑھا اور سینہ پھلا کر پٹرول ڈالنے والے سے بولے’بلائو اپنے منیجر کو، میں ڈی آئی جی ہوں‘۔ میں بوکھلا گیااور شوکت صاحب کے کان میں سرگوشی کی’حضرت آپ ایک آٹا چکی کے مالک ہیں‘۔ وہ بھڑک اٹھے اور غرائے’چپ رہو…ان لوگوں سے ایسے ہی بات کی جاتی ہے‘۔ تھوڑی دیر میں منیجر صاحب تشریف لے آئے۔ میں نے شوکت صاحب کے بولنے سے پہلے ہی کچھ کہنا چاہا لیکن شوکت صاحب کی گرجدار آواز گونجی’کہاں ہے اس پٹرول پمپ کا مالک، میں ڈی آئی جی ہوں، تم سب کو اندر کروا دوں گا‘۔ منیجرنے پریشانی کے عالم میں آفر کی کہ آپ دگنا پٹرول فری میں ڈلوا لیں لیکن بات یہیں ختم کردیں۔ میں نے بھی شوکت صاحب کو اشارہ کیا کہ یہ پیشکش مناسب ہے۔لیکن شوکت صاحب پورے ڈی آئی جی بنے ہوئے تھے ۔ پورے رعب سے بولے ’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فوراً اپنے مالک کو بلاؤ ورنہ میں ابھی تمہارا پمپ بند کرواتا ہوں‘۔ منیجر پریشانی کے عالم میں اپنے کیبن کی طرف بھاگا۔ شوکت صاحب نے مجھے آنکھ ماری’آج ٹینکی فل کروا کے دکھائوں تو مانوگے کہ بابا بڑی چیز ہے؟‘۔میں نے بے چینی سے اِدھر اُدھر دیکھا۔ رش بڑھتا جا رہا تھا۔ لوگ تماشا دیکھنے کیلئےبے چین تھے۔میں نے شوکت صاحب کا ہاتھ دبایا’قبلہ گولی ماریں ٹینکی فل کروانے کو،دگنا پٹرول ڈلواتے ہیں اور چلتے ہیں۔‘ لیکن شوکت صاحب ہوا کے گھوڑے پر سوار تھے۔ تھوڑی ہی دیر میں منیجر ہانپتا ہوا واپس آیا’سر! ہمارے مالک آرہے ہیں، بس پانچ منٹ لگیں گے‘۔ شوکت صاحب نے مونچھوں کو تاؤ دیا اور مجمع کی طرف فاتحانہ نظروں سے دیکھا۔میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں؟ شوکت صاحب ایک ضدی انسان تھے اور لگ رہا تھا کہ وہ تماشا لمبا کرنے کے چکر میں ہیں۔ میں نے گھڑی پر نظر ڈالی، ریکارڈنگ لیٹ ہورہی تھی اور لگ رہا تھا کہ ابھی مزید وقت لگے گا۔تھوڑی دیر میں پولیس کی چار پانچ گاڑیاں ہوٹر بجاتی ہوئی پاس آکر رک گئیں۔ ایک گاڑی سے آٹھ دس پولیس والے ہماری طرف بڑھے اور منیجر کی طرف دیکھا،اس نے شوکت صاحب کی طرف اشارہ کیا۔ تھانیدار قریب آیا اور شوکت صاحب سے مخاطب ہوا’سر آپ ہیں ڈی آئی جی صاحب؟‘۔ شوکت صاحب کو دندل پڑ گئی۔بولنے کی کوشش کی لیکن الفاظ حلق میں پھنس گئے، بمشکل اثبات میں سر ہلایا۔ تھانیدار نے ہاتھ آگے کیا’بہت خوشی ہوئی، اس پٹرول پمپ کے مالک بھی ڈی آئی صاحب ہیں، آئیے تشریف لائیے آپ کو ان سے ملواتے ہیں۔‘ شوکت صاحب کچھ دیر بت کی طرح ساکت کھڑے رہے ، ایک طائرانہ نظر ہجوم پر ڈالی، مونچھوں کو تائو دیا ،گہری سانس لی اور ایس ایچ او کے کے قدموں میں گرگئے…‘‘
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:جہاں میں تھا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:عدلیہ کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.