Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»صدر اپنے عملے کے جن لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں وہ سب سویلین نہیں، یہ حساس معاملہ ہے: حامد میر
اسلام آباد

صدر اپنے عملے کے جن لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں وہ سب سویلین نہیں، یہ حساس معاملہ ہے: حامد میر

ایڈیٹراگست 20, 202314 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے اپنے عملے پر الزام انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور شدہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے ہیں۔
تاہم آج صدر عارف علوی نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا، ان بلوں سے جو لوگ متاثر ہوں گے ان سب سے معافی مانگتا ہوں۔
اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا جیو کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے کہ صدر نے بیان دے دیا اور بس، اس معاملے میں صدر عارف علوی کو تمام ثبوت پیش کرنے ہوں گے ورنہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بن کر رہ جائے گا کہ یہ کیسی ریاست ہے کہ جس کا سربراہ اس بل پر اعتراض اٹھا رہا ہے جس کا وہ خود سربراہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر کو ثبوت کے ساتھ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ سچ بول رہے ہیں، اگر ان کے دستخط کے بغیر کسی بل کو قانون بنایا گیا ہے تو پھر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ یہ ریاست، آئین اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔
حامد میر کا کہنا ہے اس بل کے معاملے میں ایک فرد نہیں بلکہ 3 سے 4 افراد ملوث ہیں اور جو لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں وہ سب سویلین نہیں ہیں جس سے آپ اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق عارف علوی نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ ان بلوں پر دستخط نہیں کر رہے لہذا ان بلوں کو واپس بھیج دیں لیکن جب ٹی وی پر یہ خبریں چلیں کہ صدر نے بل پر دستخط کر دیے ہیں تو اس وقت سے ہی عارف علوی پریشان تھے تاہم انہیں عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ بل واپس بھیج دیے گئے ہیں اور میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
حامد میر کا کہنا ہے اس معاملے میں اصل حقائق اس وقت سامنے آئیں گے جب صدر کے عملے کا مؤقف سامنے آئے گا، عملے کا مؤقف سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی کہ کون سچ کہہ رہا ہے اور کون غلط بیانی کر رہا ہے۔
سینئر صحافی کے مطابق صدر عارف علوی نے اس سلسلے میں ایک ممتاز آئینی ماہر اور وکیل سے صلح مشورہ بھی کیا ہے اور عارف علوی اس معاملے پر اپنے عملے کے خلاف قانونی کارروائی اور عدالت جانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدریائے ستلج میں ’تین عشروں کے بدترین سیلاب‘ کا خدشہ
Next Article فیفا ویمن ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ کو شکست دیکر اسپین کی ٹیم پہلی مرتبہ ’فاتح عالم‘ بن گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.