Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»منو بھائی ، شٹرنگ اور ایکس فیکٹر ۔۔ رب مہربان تو سب مہربان : حسن نثار کا کالم
حسن نثار

منو بھائی ، شٹرنگ اور ایکس فیکٹر ۔۔ رب مہربان تو سب مہربان : حسن نثار کا کالم

ایڈیٹردسمبر 27, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ کو شاید یہ بات کچھ عجیب سی لگے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کالم نگاری سے لیکر اداکاری، مصوری اور گلوکاری تک میں بھی چپ بورڈ، پلاسٹک، فائبر گلاس اور گتہ وغیرہ تھوک کے بھائو استعمال ہوتا ہے میرا اشارہ ایسے ’’فنکاروں‘‘ کی طرف ہے جو اپنا اپنا کام تو ٹھیک ہی کر رہے ہوتے ہیں لیکن طویل اننگز کے باوجود ان کو پذیرائی نصیب نہیں ہوتی ۔وہ پوری زندگی خود ہی اپنی ’’مداحی‘‘ میں گزار دیتے ہیں اورALSO RANسے آگے نہیں بڑھ پاتے، وکٹری سٹینڈ تو بہت دور کی بات ہے حالانکہ صاف دکھائی دے رہا ہوتا ہے کہ بندہ ’’زور‘‘ بہت لگا رہا ہے ۔ایسے لوگوں کیلئے کچھ لوگ ’’بے برکتا‘‘ اور ’’ بددعایا‘‘ ہوا جیسے لفظ بھی استعمال کرتے ہیں حالانکہ ایسا تو نہیں ہوتا لیکن یہ بات طے ہے کہ ان میں ’’ایکس فیکٹر‘‘ کی شدید کمی ہوتی ہے۔ یہ بات حسن وجمال پر بھی اپلائی ہوتی ہے کہ عورت ہو یا مرد خوبصورتی کے ہر معیار پر پورے ہوتے ہیں لیکن کشش اور جاذبیت ان کے قریب سے بھی نہیں گزری ہوتی ۔پھیکے پھیکے اور پھوکے پھوکے سے ہوتے ہیں جس کی ایک معمولی سی مثال ماضی کی ایک بھارتی اداکارہ راکھی تھی جسے آپ تکنیکی طور پر انتہائی حسین کہہ سکتے ہیں لیکن ’’بہت کہیں کہ ہے نہیں ہے ‘‘ والا قصہ تھا ۔ اسی طرح برصغیر پاک وہند کی سینما ہسٹری میں دلیپ کمار صاحب کے بعد اگر واقعی کوئی اداکار تھا تو وہ سنجیو کمار تھا ۔انتہا یہ کہ سنجیو کمار دلیپ کمار صاحب کے ساتھ ’’سنگھرش‘‘ میں کاسٹ ہوا ۔ آج بھی یہ فلم دیکھیں تو بندہNECK TO NECK پرفارمینس دیکھ کر ششدر رہ جاتا ہے لیکن سنجیو کمار سپرسٹارڈم کے قریب بھی نہیں پھٹک سکا ۔ یہی حال مہندر کپور کا تھا جسے خود رفیع صاحب بھی بہت پیار کرتے لیکن وہ بمشکل بی کلاس کے گرد ہی گھومتے گھومتے گم ہو گیا۔خود پاکستان میں بھی جمیلہ رزاق سے لیکر جمیل نامی اداکار سمیت بہت سے لوگ آئے اور چلے گئے لیکن کسی نے ان کی اداکاری یا آمدورفت کا نوٹس تک نہیں لیا۔یہی کچھ ہمارے بہت سے گلوکاروں کے ساتھ بھی ہوا کہ اعلیٰ فنکار ہونے کے باوجود دال دلیہ ہی کر سکے اور ’’مولوی مدن‘‘ کی سی بات پیدا نہ ہو سکی ۔انڈین سینما کی تاریخ میں اک عام سی شکل وصورت والا درمیانہ سا اداکار تھا جس نے عرصہ تک کہرام مچائے رکھا۔نام تھا اس کا راجیش کھنہ جو نیا نیا آیا تو لوگ اسے ’’گورکھا‘‘ کہہ کر اس کا مذاق اڑاتے لیکن یہی گورکھا ایسا ہٹ ہوا کہ انڈین میڈیا اس کے بارے بار بار یہ لکھنے پر مجبور ہو گیا ’’اوپر آقا نیچے کاکا‘‘ یاد ررہے کہ راجیش کھنہ کا نک نیم کاکا تھا ۔
مختصراً یہ کہ ٹیلنٹ اور محنت یا دونوں کا کمبی نیشن اپنی جگہ لیکن اصل بات یہی ہے کہ ’’رب مہربان تو سب مہربان‘‘ ورنہ جتنی مرضی باندر ٹپکیاں مار لو۔ رہو گے ایکسٹرا کے ایکسٹرا۔ دوسری طرف یہی راجیش کھنہ جب تکبر کی چوٹی سے پھسلا تو خدا کی پناہ۔آخری دنوں میں کسی اشتہاری کمپنی نے کسی اشتہاری فلم کیلئے اسے کاسٹ کیا ۔یہ اشتہاری فلم کسی مشہور الیکٹرک فین کے بارے میں تھی۔راجیش کھنہ مقررہ وقت پر پنکھے بنانے والی فیکٹری میں پہنچا تو چند سطروں پر مشتمل ٹی وی اشتہار کا سکرپٹ اسے دیا گیا تو وہ اسے پڑھتے ہوئے مسکرایا۔اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر نے پوچھا ’’کھنہ صاحب ! آپ کس بات پر مسکرا رہے ہیں ؟‘‘ تو راجیش کھنہ نے کہا ’’اگر آپ میرے کہنے پرسکرپٹ تبدیل کر دیں تو آپ کا یہ ٹی وی اشتہار بہت مقبول ہو گا‘‘ اس نے کہا ’’چلیں آپ لکھیں‘‘ تو راجیش کھنہ نے اسی سکرپٹ پر ایک جملہ لکھا ۔
ــ”THESE ARE THE ONLY FANS, I AM LEFT WITH”
ڈائریکٹر نے پڑھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔پھر جب پنکھوں کے جھرمٹ میں بیٹھے راجیش کھنہ نے یہی ایک جملہ بولا تو بھارت میں اس اشتہار نے دھوم مچا دی ۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ’’ایکس فیکٹر‘‘ ہے کیا ؟اس کی DEFINITIONکیا ہے ؟ تو سادہ سا جواب تو یہی ہے کہ اگر اس کی کوئی تعریف کی جا سکتی تو اسے ’’ایکس فیکٹر‘‘ کیوں کہا جاتا۔یہ لفظ استعمال ہی اس لئے ہوا کہ اسے ڈی فائن کرنا ممکن ہی نہیں لیکن میں طویل سوچ بچار کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں جس کا صحیح ہوناقطعاً ضروری نہیں کہ جن میں ’’ایکس فیکٹر‘‘ کا فقدان ہوتا ہے ان میں میل، ملاوٹ اور اک خاص طرح کی منافقت ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ اک خاص قسم کی پاکیزگی، بھولپن، سادگی، برجستگی، اور یجنیلٹی کی کمی ہوتی ہے ۔ یہ بہت چتر چالاک اور مکینیکل قسم کے کتابی، نصابی، حسابی قسم کی مخلوق ہوتے ہیں جنہیں اپنے بارے میں احمقانہ قسم کی غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔
راولپنڈی کا بلراج ساہنی بھی باکمال فنکار تھا حالانکہ باقاعدہ تربیت نہیں تھی ۔اس نے اپنے بڑے اور لاڈلے بیٹے پریکشٹ ساہنی کو یورپ یا شاید امریکہ سے فلم اور ڈرامہ وغیرہ کی اعلیٰ تعلیم دلوائی لیکن تمام تر اثرو رسوخ اور باپ کی لیگسی کے باوجود وہ زندگی بھر سی کلاس فنکار ہی رہا کیونکہ اس کے کام میں چپ بورڈ، پلاسٹک، فائبر گلاس اورگتے وغیرہ کا عنصر بہت زیادہ تھا ۔باپ بیٹے میں زندگی بھر وہی فرق قائم رہا جو خالص لیدر اورریگزین میں ہوتا ہے ۔
منو بھائی مرحوم ’’ایکس فیکٹر‘‘ کیلئے ’’شٹرنگ‘‘ کا لفظ استعمال کیا کرتے تھے مثلاً فلاں لکھنے والے میں ایک خاص طرح کی ’’شٹرنگ‘‘ ہے یا فلاں لکھتا تو اچھا ہے لیکن اللّٰہ نے اسے ’’شٹرنگ‘‘ سے نہیں نوازا۔ یہ وہی فرق ہے جو صادقین، چغتائی، غلام رسول، سعید اختر، مرشد اور ان مصوروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں ٹاپ کیا ہوتا ہے لیکن زندگی بھر کینوس پر سر پٹخنے کے باوجود چغتائی یا صادقین نہیں بن سکتے سو کسی بھی قسم کے تخلیقی، نیم تخلیقی کام کیلئے ضروری ہے کہ اپنے اندر ’’روحانیت‘‘ کا ایک ننھا منا سا چراغ بھی ضرور جلائیں جس میں تھوڑا سا خون جگر ہو کہ یہی اس چراغ کا ’’تیل‘‘ ہے ۔کلرکانہ کاوشوں سے کام نہیں بنتا، ڈنگ ٹپائی ہی ہوتی ہے او رحسد تو ویسے ہی ایسی آگ ہے جو سونے کو کندن نہیں بناتی ،راکھ بنا دیتی ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فلمی صنعت منو بھائی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنجم سیٹھی کا تجزیہ : جنوری کی آمد آمد ۔۔ عدم اعتماد ہو گا یاعمران خان خود ہی گھر کی راہ لیں گے ؟
Next Article آصف زرداری بے نظیر بھٹو کی برسی چھوڑ کر اسلام آباد کیوں آئے ؟ فاروق اقدس کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلاسیقی موسیقی ’’ مقدس آمریت اور استاد بڑے غلام علی خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری

مارچ 5, 2026

آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے

جنوری 19, 2026

نام ور کامیڈین اور فلم ، ٹی وی کے اداکار انور علی انتقال کر گئے

ستمبر 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.