Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»چینی بھائیوں سے کالے قولوں تک: چوراہا / حسن نثار
کالم

چینی بھائیوں سے کالے قولوں تک: چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹراپریل 14, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
chinese
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قارئین کو خوب یاد ہوگا کہ چینی بھائیوں کی باقاعدہ تشریف آوریوں سے پہلے ہی میں نے ذرا ڈھکے چھپے کبھی کھلے کھلے، کبھی ملفوف اور کبھی غیر ملفوف انداز میں چند تحفظات اور خدشات کا کئی بار اظہار کیا تھا۔ افسوس اس بات کا کہ ’’کام‘‘ میرے اندازوں سے کچھ پہلے ہی شروع ہوگیا ہے اور اگر وقت پر ایک ٹانکا نہ لگایا گیا تو بعد میں شاید نوّے (90)ٹانکے بھی بیکار ہوں گے۔ پے در پے، اوپر نیچے مختلف شہروں ملتان، گوجرانوالہ، لیہ وغیرہ سے چینیوں کی مقامی لوگوں کے ساتھ لڑائیوں، جھگڑوں بدمزگیوں کی رپورٹیں خبریں آرہی ہیں جو ہرگز نیک شگون نہیں۔ بدقسمتی سے ہماری اجتماعی ساخت و نفسیات کچھ ایسی ہے کہ جب تک پانی سر سے نہ گزر جائے ہم لوگ ’’ہنوز دلی دور است‘‘ کی مالا جپتے رہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس وارننگ کا بھی کوئی اثر نہیں ہوگا لیکن شاید کسی کان پر کوئی جوں رینگ جائے اور چینی حکام کو ابھی بتا دیا جائے کہ اپنے لوگوں کو اچھی طرح ’’بریف‘‘ کر کے بھیجیں کہ وہ اپنی کسی ’’کالونی‘‘ نہیں، برادر ملک پدھار رہے ہیں۔ آخر پہ صرف اتنا یاد دلاؤں گا کہ افراد ہوں یا اقوام ….طاقت اور دولت نئی نئی ہو تو اسے سنبھالنا اور سلیقے سے کام میں لانا ذرا مشکل ہوتا ہے اور ہمارے چینی بھائیوں کو بھی اس مشکل کا سامنا ہے جسے ہینڈل کرنے میں ان کی مدد کرنا ہمارا فرض بھی ہے اور ضرورت بھی۔اوراب کچھ ’’کالے قول‘‘
o….o….o
سیانے کہا کرتے تھے کہ نہ اتنے میٹھے بنو کہ نگل لئے جاؤ اور نہ اتنے کڑوے ہو جاؤ کہ تھوک دیئے جاؤ۔
o….o….o
قریب المرگ معاشرہ کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ اس میں مایوسی اور مبالغہ کا غلبہ ہوتا ہے۔
o….o….o
آب زم زم میں نشہ آور شے ملانے سے نشہ حلال نہیں ہو جاتا۔
o….o….o
کرپٹ لیڈر کو تو سزا دی جاسکتی ہے، کرپٹ ووٹر کا کیا کریں؟
o….o….o
اگر کسی معزز کی پگڑی پھاڑ کر کسی ننگے کی ستر پوشی ہو سکتی ہے تو یہ کسی عبادت سے کم نہیں۔
o….o….o
جس کا ذریعہ آمدن معلوم نہیں….. اس کے علم سے ڈرو چاہے وہ کتنا ہی بڑا ’’عالم‘‘ کیوں نہ ہو۔
o….o….o
اس نے اپنی اولاد کیلئے رزق حرام کمانا چھوڑ دیا کیونکہ اس کی اولاد خود حرام کمانے کے قابل ہوگئی ہے۔
o….o….o
رب العالمین نے پیغمبر بھیجنے کا سلسلہ بند کر کے سائنسدان بھیجنے شروع کردیئے۔
o….o….o
مغز کم…. معدہ زیادہ….. ہمارے سیاستدان
o….o….o
مجھے مکہ مدینہ جانے کیلئے اہل مغرب کے ایجاد کردہ پاسپورٹ، ویزے، جہاز وغیرہ وغیرہ کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟
o….o….o
ان کی کھوپڑیوں سے مغز، آنکھوں سے حیا، دل سے درد اورہاتھوں سے خوش بختی کی لکیریں کس نے چرائیں؟
o….o….o
جو دنیا کی صورت گری کرے گا، دنیا پر حکم اور حکومت بھی اسی کی ہوگی۔
o….o….o
قومیں ایک دوسرے کی حلیف بھی ہوں تو دراصل حریف ہی ہوتی ہیں۔
o….o….o
ریاست ماں جیسی ہوتی ہے یا سوتیلی ماں جیسی۔
o….o….o
مارشل لاؤں کے راستے آئینوں سے نہیں، اعمال سے روکے جاسکتے ہیں۔
o….o….o
ہماری آوارہ جمہوریت ’’سرے پیلس‘‘ سے نکل کر ’’پاناما‘‘ میں سوئمنگ کرتی پکڑی جاتی ہے۔
o….o….o
پیارے بچو! اقامہ بردار وزیراعظم اور وفاقی وزرا کس خوش قسمت مملکت خداداد کے ماتھے کا جھومر ہیں؟
o….o….o
بادشاہوں کا رعایا کو اتنا فائدہ ضرور تھا کہ نہ وہ ملکی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک بینکوں میں رکھتے نہ باہرجائیدادیں خریدتے تھے۔
o….o….o
حکمران کہنے کی حد تک عوام کو ’’غیور‘‘ ’’باشعور‘‘ قرار دیتے ہیں لیکن عمل سے پکار پکار کر کہتے ہیں کہ ان میں نہ غیرت ہے نہ شعور۔
o….o….o
پاکستان ایک ایسا دستر خوان ہے جس پر اکثر زبردستی کے مہمان ہی براجمان رہے۔
o….o….o
علم صدیوں کو لمحوں میں تبدیل کردیتا ہے۔
o….o….o
ہمارا پیارا پاکستان آٹھ دس بحران فی ہفتہ کی رفتار سے ترقی کررہا ہے۔
o….o….o
واعظ نے کہا ’’میرے وعظ میں تاثیر اس لئے نہیں کہ سب ٹھیک ہوگئے تو میرا سب کچھ غلط ہو جائے گا۔
o….o….o
صبح کاذب، کاذب نہیں ہوتی، دیکھنے والی آنکھ کاذب ہوتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانجمن مزارعین کے رہنماءکامریڈ یونس کو کس نے اغواکیا ہے؟
Next Article پہاڑ اور چیونٹی: فیض عام / سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.