واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے ایرانی پرچم والے ایک کارگو جہاز کو روک کر اسے تحویل میں لے لیا ہے۔
صدر کے بیان کے مطابق امریکی اہلکاروں نے جہاز کو وارننگ دی، پھر انجن روم کو نقصان پہنچا کر اسے روک دیا اور بعد میں اس پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
تاہم اس بیان پر ایران کی جانب سے تاحال رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی ایرانی کارگو جہاز امریکی میرینز کی مکمل تحویل میں ہے۔
ان کے مطابق توسکا نامی یہ جہاز خلیجِ عمان میں روکا گیا اور اسے انتباہ جاری کیا گیا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی عملے نے وارننگ پر توجہ نہیں دی لہٰذا ہماری نیوی کے جہاز نے انجن روم کو نقصان پہنچا کر اسے وہیں روک دیا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ یہ جہاز امریکی محکمۂ خزانہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے ’کیونکہ اس کا پہلے بھی غیر قانونی سرگرمیوں کا ریکارڈ ہے اور اب جہاز میں موجود اشیا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے تاحال اس واقعے کی تصدیق نہیں کی۔
فیس بک کمینٹ

