Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»معیشت، کورونا، ٹڈی دل، ڈینگی اور سیلاب۔۔حسن نثار
حسن نثار

معیشت، کورونا، ٹڈی دل، ڈینگی اور سیلاب۔۔حسن نثار

ایڈیٹرجون 18, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکومت کے پاس اگر ’’مکر‘‘ نام کی کوئی چیز موجود ہے تو اسے چاہئے ابھی سے ’’کس‘‘ لے لیکن اس کیلئے ایک عدد مضبوط قسم کا ’’مکرکس‘‘ بھی درکار ہو گا۔ سچ تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت کو دیکھ کر صحیح معنوں میں اس قدیم محاورے کی سمجھ آئی کہ سرمنڈاتے ہی اولے پڑنے کا اصل مطلب کیا ہے اور ستم ظریفی کی انتہا یہ کہ اولے بھی کلو کلو سے کم کے نہیں، اوپر سے کھوپڑی بھی خاصی پلپلی ہے اور خالی بھی ۔معیشت کے معاملہ میں ماننا پڑے گا کہ حکومت تقریباً معصوم ہے کیونکہ جو معیشت اس غریبنی کو ورثہ میں ملی اس کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، کھال ادھڑی ہوئی تھی، معدہ کمزور تھا، گردے خراب تھے اور جگر چھلنی تھا دل گھبرا رہا تھا یعنی معیشت کا جنازہ جا رہاتھا، مسیحائی کا جام اسد عمر کو سونپ دیا گیا جس کا نتیجہ حفیظ شیخ کی صورت نکلا اور نکلتا ہی چلا جا رہا ہے ۔معیشت کے زخم ہی چاٹ رہے تھے کہ کورونا آدم بو، آدم بو کرتا آنکلا تو ملین ڈالر مشورہ بالکل مفت عطا ہوا کہ ’’گھبرانا‘‘ نہیں لیکن اب خود ہی حیران پریشان ہر ایک سے پوچھتے پھرتے ہیں ’’لوگ گھبراتے کیوں نہیں ؟‘‘خوف اور گھبراہٹ کےبارے میں ہمارے بیشتر خیالات انتہائی احمقانہ ہیں جیسے (GOOD)ہونا بھی کوئی مثبت بات نہیں بلکہ زیادہ خطرناک ہی ثابت ہوتی ہے ۔یقین نہ آئےتو JIM COLLINSکو پڑھ لیں جس نے یہ انقلابی نظریہ پیش کیا تھا کہ "GOOD IS THE ENEMY OF GRENT”یہی حال گھبراہٹ اور خوف کا بھی ہے کہ ان دونوں کے بیشمار مثبت اور تعمیری پہلو بھی ہوتے ہیں مثلاً بہت سے کیسز میں یہ غربت کا خوف ہی تھا جو لوگوں کو امارت اور تمول تک لے گیا۔ یہ گمنامی کا خوف ہی ہے جو لوگوں کو ناموری کیلئے اکساتا ہے، محنت اور جدوجہد پر مجبور کرتا ہے ورنہ جو غربت کو سنجیدگی سے لے ہی نہیں رہا اور اس نے اس لعنت کو WAY OF LIFEسمجھ کر قبول کر لیا ۔اپنا نصیب اور مقدر سمجھ لیا وہ اس میں تبدیلی کیلئے بھلا ہاتھ پاؤں کیوں مارے گا ؟ اسی لئے سیانے ’’غربت‘‘ کو بھی اک خوفناک نشہ قرار دیتے ہیں۔
مدتوں پہلے اک کتاب پڑھی جس کا عنوان تھا "FEARS & PHOBIAS”اس کا مرکزی خیال بھی یہی تھا کہ فیئرز اور فوبیاز تک میں پوشیدہ طاقت سے آشنائی بہت ضروری ہے لیکن ’’عقل کل‘‘ ٹائپ ہوم میڈ افلاطونوں کو یہ باریک بات سمجھ نہیں آئے گی۔ میچومین بننے کا درس دیتے ہوئے قوم سے کہہ تو دیا کہ ’’ڈرنا گھبرانا نہیں ‘‘اوپر سے قوم ڈسپلن سے عاری، پنجابی فلموں کی ماری، اتھری اور بقول وزیر صحت یاسمین راشد ’’جاہل‘‘ تو بندہ پرور!وہی ہونا تھا جو ہو رہا ہے کہ مشورہ بھی بندہ دیکھ کر دیا جاتا ہے۔ مختصراًیہ کہ اب جو کچھ کر رہا ہے، کورونا ہی کر رہا ہے ۔ حکومت صرف گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ رہی ہے یعنی معیشت کے کیس میں اسے ’’معصوم‘‘ بھی کہہ لیں تو کورونا کنفیوژن‘‘ کا ملبہ سوفیصد اس کے سر پر رہے گا کہ کبھی کبھی سروں پر سہرے سجانے کے شوقینوں کے سروں پر ملبے بھی آگرتے ہیں ۔’’مرے کو مارے شاہ مدار‘‘ کورونا سے ابھی نکلے نہیں بلکہ اس کے ’’پیک‘‘ کا انتظار ہے کہ بیچ میں ہی ٹڈی دل آدھمکا اور ایسے کہ بیرون ملک سے یہ آوازیں اٹھنے لگیں کہ اگر ٹڈی دل کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہ کیا جا سکا تو پاکستان کیلئے معیشت سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔اب مصیبت یہ ہے کہ معاملات کو ہینڈل کرنے کیلئے حکمت نامی اک شے کی ضرورت پڑتی ہے جو بدقسمتی سے دنیا بھر میں کسی شاپنگ مال پر دستیاب نہیں ۔
قارئین !ملکی معیشت اور غیر ملکی ٹڈی دل کے ذکر پہ ایک بار پھر حضرت اسلم گورداسپوری یاد آئے ۔فرمایامعیشت چاٹنے کو رہزنوں کے غول آتے ہیں ہماری زندگی کی فصلیں ٹڈی دل ہی کھاتے ہیںلیکن اس نقارخانے میں حسن نثار جیسی طوطی کی سنتا کون ہے ۔لکھ لکھ انگلیاں گھس رہی ہیں کہ شارٹ ٹرم منصوبوں کےساتھ ساتھ پندرہ بیس سالہ ’’روڈ میپ‘‘ پہ کام کرو اور عوام کو پوری طرح اعتماد میں لو لیکن یہاں تو ہر طرف ’’ٹریگر ہیپی کائو بوائز‘‘ کا ہجوم ہے جو اپنے ساتھ ساتھ ہمارا پینڈا بھی کھوٹا کر رہا ہے۔معیشت، کورونا اور ٹڈی دل پر ہی نحوست ٹل جاتی تو شاید قرار مل جاتا، صبر کر لیتے لیکن اب ڈینگی کا ڈر مارے دے رہا ہے ۔عثمان بزدار جیسا کہ نام سے ظاہر ہے بکریوں کو چرانے کی آبائی مہارت سے تو لیس اور مالا مال ہیں لیکن ڈینگی کو چراسکیں تو مانیں گے لیکن اس کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ ابھی سے تیاری شروع کر دیں اور پروفیشنلز سے رابطے کریں، یہاں تک کہ شہباز شریف دور کے جو لوگ ریٹائر ہو چکے، ان سے بھی رابطہ کرکے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں ورنہ ڈینگی تابوت میں آخری کیل بھی ثابت ہوسکتا ہے اور یہ بتانے کی تو ظاہر ہے کوئی ضرورت نہیں کہ یہ ’’تابوت‘‘ ہو گا کس کا؟پریشانی یہ کہ عذاب ڈینگی پر بھی ٹلتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ محکمہ موسمیات بہت ہی دھانسو اور بےدرد قسم کے موسم برسات کی پیش گوئیاں کر رہا ہے ۔میں کہ خوش ہوتا تھا دریا کی روانی دیکھ کرکانپ اٹھا ہوں گلی کوچوں میں پانی دیکھ کربے رحم برسات کے نتیجہ میں اگر سیلاب یا سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی تو ’’سیاسی کائوبوائز‘‘ کیا کریں گے؟فوج کے علاوہ ان کے پلے کیا ہو گا؟یہ کناروں سے کھیلنے والےڈوب جائیں تو کیا تماشا ہواور قتیل شفائی نے کہا تھا…پھر سے وہی سیلاب حوارث جانے بھی دو ساحل والویا اس بار سفینہ ڈوبا یا اب کے منجدھار نہیں ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہوریے جاہل ہیں؟۔۔حامد میر
Next Article 19برس پہلے: یہ فائل واپس لے جائیں۔۔عرفان صدیقی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.