Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے پر کام کرنے سے روک دیا
اہم خبریں

ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے پر کام کرنے سے روک دیا

ایڈیٹرجنوری 14, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
naeem bukhari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے چیئرمین نعیم بخاری کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ عدالت نے یہ معاملہ دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے نعیم بخاری کی بطور سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے چیئرمین تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی وی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اُنھوں نے اس تعیناتی کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے جو اُنھوں نے پی ٹی وی کے سابق چیئرمین عطا الحق قاسمی کے مقدمے میں دیا تھا، جس پر ‏نعیم بخاری کے وکیل نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کے کیس پر عطا الحق قاسمی کیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ عطاالحق قاسمی نے پی ٹی وی سے 28 کروڑ 41 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ ان کے ’موکل کا عہدہ اعزازی ہے اس کے علاوہ وہ تنخواہ بھی نہیں لیتے جبکہ انٹرٹینمنٹ کا خرچہ بھی اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔‘ بینچ کے سربراہ نے پی ٹی وی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ تنخواہ نہ لینے اور اخراجات خود برداشت کرنے کا نہیں، بلکہ خلافِ قانونی تعیناتی کا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدیداروں سے استفسار کیا کہ کیا اس عہدے کے لیے اشتہار دیا گیا اور کیا ان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئی استثنیٰ دیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے وکیل نے اس ضمن میں ایک سمری عدالت میں پیش کی جو نومبر میں وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی تھی اور یہ سمری نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی سے متعلق تھی۔ اس سمری کا کچھ حصہ پڑھنے کے بعد چیف جسٹس نے وزارت اطلاعات ونشریات کے وکیل سے استفسار کیا کہ اُنھوں نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا تھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی کے سابق چیئرمین عطا الحق قاسمی کیس میں جو غلطیاں تھیں وہی اس معاملے میں کی ہیں۔ وزارت اطلاعات کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اس سمری کی منظوری دی ہے جس پر بینچ کے سربراہ نے اُنھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ کابینہ کو عطا الحق قاسمی کی تعیناتی کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق آگاہ کرتے۔
بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’جب سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھے بغیر سمری بنائیں گے تو کابینہ کو بھی شرمندہ کریں گے۔‘
وزارت اطلاعات و نشریات کے وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام کرنے سے روک دیا ہے اور وفاقی کابینہ کو دوبارہ نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔
یاد رہے کے پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین کے عہدے کے لیے عمر کی حد 65 برس ہے جبکہ نعیم بخاری کی عمر اس وقت 70 سال سے زیادہ ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

a

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد ہائی کورٹ پی ٹی وی نعیم بخاری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم۔۔میرے لئے صرف دعا کیا کریں!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ ، جمہوریت پر حملہ کا جواب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آسکرز، پی ٹی وی ایوارڈز اور شجاعت ہاشمی : یاسر پیرزادہ کا کالم

مارچ 18, 2026

توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 16, 2026

ڈگری تو ڈگری ہوتی ہے :ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.