بین الاقوامی شہرت یافتہ خطاط ابن کلیم احسن نظامی کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔ابن کلیم 3جنوری 1946ءکو ملتان کے علاقے قدیرآباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد حسن خان کلیم رقم اپنے عہد کے نامور خطاط تھے۔
ابن کلیم نے دینی علوم میں فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے آبائی فن کے ساتھ ہی وابستگی اختیار کی۔ ابتداءمیں وہ مروجہ خطوط میں ہی کام کرتے رہے۔ 1974ءمیں ابن کلیم نے خط رعنا کی بنیاد رکھی جس میں تمام مروجہ ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دائرے اورالف میں نئے تجربات کیے گئے۔ ابن کلیم کے فن پاروں کی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں متعدد نمائشیں ہوئیں۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے علاوہ بھارت، سعودی عرب، ایران، سویڈن، ڈنمارک، اٹلی، امریکہ، برطانیہ اور استنبول میں انکے فن پاروں کی نمائشیں منعقد ہوئیں۔
وہ 31کتابوں کے مصنف تھے جن میں سے 8فن خطاطی سے متعلق ہیں۔ وہ 12مارچ2017ءکو ملتان میں انتقال کرگئے تھے۔
فیس بک کمینٹ

