Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر
اہم خبریں

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر

ایڈیٹراکتوبر 9, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood and imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راول پنڈی : آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول فراہم کردی جس کے بعد 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اور صاحبزادی مہر بانو بھی سماعت سے قبل اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ سماعت میں شریک ہوئے یا نہیں۔
دوران سماعت عدالت کی جانب سے دونوں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔
سماعت کے دوران چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عمران خان نے سلاخوں کے پیچھے سے اپنی قانونی ٹیم سے مختصر ملاقات کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ ملزمان کو پورے کیس کی کاپیاں فراہم نہیں کر سکتے بلکہ انہیں صرف ضروری کاپیاں دیں گے۔
اس کے بعد مقدمے کے چالان کی نقول عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو فراہم کردی گئیں۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی، آئندہ سماعت پر فرد جرم کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری گواہان کو طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے۔
سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے ان کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک پر شدید احتجاج کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے روشنی ڈالی کہ نہ تو سابق وزیر اعظم نے کیس کی کاپیاں وصول کیں اور نہ ہی ان پر دستخط کیے۔
انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کے آج کے یک طرفہ فیصلے کو چیلنج کرے گی۔انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے مؤکل جیل میں نقل و حرکت اور ورزش کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان کی صحت کے بارے میں سلمان صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین توانا تھے لیکن ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر جیل ٹرائل پر بھی اعتراض کیا اور سائفر کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک کی دیوار توڑ کر چہل قدمی کے لیے جگہ بنادی جائے گی
اس دوران خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین کی جیلوں کا دورہ کیا۔دورے کے بعد جج نے بتایا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے کمروں کا سرپرائز وزٹ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چلنے پھرنے کے لیے جگہ کم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے کمرے کے باہر دیوار توڑ کر چہل قدمی کے لیے 60 سے 70 فٹ جگہ بنا دی جائے گی۔
ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کہا کہ جیل کے کمرے کے ساتھ باتھ رووم بھی منسلک ہے، صاف ستھرا ماحول ہے، سائفر کیس کی سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے کچھ نوک جھونک ہوئی ہے۔
خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چلان کی کاپی پر دستخط کرنے سے روکا، چالان کی نقول لے لی ہیں دستخط کرنے سے ہچکچا رہے ہیں، چالان کی نقول وکلا ساتھ لے گئے ہیں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سائفر کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغلط بیانی کے الزام میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری
Next Article غزہ کی مکمل ناکہ بندی : 500 فلسطینی شہید لاکھوں بے گھر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کاتجزیہ : اب کس سے “آزادی” مطلوب ہے؟

جون 5, 2024

سائفر سازش جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں: ڈونلڈ لو ۔۔ تقریر کے دوران ہنگامہ ، جھوٹا جھوٹا کے نعرے

مارچ 20, 2024

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ’جج محمد بشیر ‘سے سسٹم کی جان کب چھوٹے گی؟

فروری 1, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.