Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم:اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مذاق
کالم

عرفان صدیقی کا کالم:اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مذاق

ایڈیٹرستمبر 3, 202316 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ مذاق نہیں تو اور کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے قرض کیلئے پور ی ریاست عالمی بینک کے سامنے ناک رگڑنے کو تیار تھی ،اس ایک ارب ڈالر کے قرض کے حصول نےعوام کو مہنگے ترین بجلی کے بلوں اور تاریخ کے مہنگے ترین پیٹرول کے ذریعے خود کشیوں پر مجبور کردیا ، لیکن سالانہ تیس ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجنے والے ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعات کے نام پر مذاق کیا گیا ، جی ہاں اگر آپ ایک اوورسیز پاکستانی ہیں اور آپ ان مراعات کی تفصیلات سنیں تو آپ کو بھی ہنسی آجائے کہ حکومت آپ سے مراعات کے نام پر کیا مذاق کررہی ہے ،حکومتی اعلان کے مطابق ’بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کیلئے ایک نئے ’ڈائمنڈ کارڈ‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے اور یہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا ۔ ڈائمنڈ کارڈ ہولڈر کو جو مراعات دی جائیں گی ان میں ایک غیرممنوعہ ہتھیار کا لائسنس، گریٹیز پاسپورٹ، پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ترجیحی بنیادوں پر رسائی اور پاکستانی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کی سہولیات شامل ہیں۔جبکہ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ ’ریمیٹنس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینےکیلئے اسکیم کا اجرا بھی کیا جائے گا۔
اب ان مراعات کی حقیقت بھی جان لیں یعنی جو اوورسیز پاکستانی پچاس ہزار ڈالر بینکنگ چینل کےذریعے پاکستان بھیجے گا اسے ایک ڈائمنڈ کارڈ جاری کیا جائے گا اور اس پر جو پہلی سہولت دی جائے گی و ہ ایک ممنوعہ بور کے ہتھیار کا لائسنس ہوگا ، میرے خیال سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ایک پر امن ماحول میں رہنے کے عادی ہیں اس لیےایک خطرناک ہتھیار کے لائسنس کیلئے کوئی بھی اوورسیز پاکستانی اتنی بڑی رقم نہیں بھیجے گا ، اگلی سہولت گریٹیز پاسپورٹ یعنی جس کے ذریعے انھیں پاکستان کے ایرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کی سہولت حاصل ہوسکے گی تو جو شخص پچا س ہزار ڈالر پاکستان بھیج رہا ہے وہ بلاشبہ ایک مخیر شخص ہی ہوگا اور مخیر شخص چند ہزار روپے دیکر یا اپنے اثر وسوخ کے ذریعے یہ مراعات پہلے ہی حاصل کررہا ہے ، جبکہ ایسے مخیر پاکستانیوں سے پاکستانی سفارتخانے خود رسائی حاصل کرتے ہیں انھیں سفارتخانوں میں رسائی کی ضرورت نہیں ہوتی ،لہٰذا یہ بھی کوئی پر کشش سہولت نہیں ، پاکستان کے ایرپورٹس اور سفارتخانوں میں اصل تکالیف تو ان ملازمت پیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہوتی ہیں جو ماہانہ صرف اپنی تنخواہ جو چند سو ڈالرز ہوتی ہے اپنے اہل خانہ کو بھجوانے کی سکت رکھتے ہیں ان کا نہ ائرپورٹ پر اور نہ ہی سفارتخانوں میں کوئی پرسان حال ہے ان کیلئے حکومت نے کوئی مراعات نہیں دیںجو اصل میں ان کے مستحق ہیں ، لہٰذ دیکھا جائے تو ا ڈالر بھیجنے کے سب سے اہم ذریعے یعنی اپنے ہی ہم وطن اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حکومت نے صرف نام کی مراعات کا اعلان کیا ہے ، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے کہا جاتا ہے کہ جو پاکستانی سال میں پچاس ہزار ڈالر وطن بھیجے گا وہ بغیر ڈیوٹی چھوٹی گاڑی پاکستان لا سکے گا ،جبکہ ایک لاکھ ڈالر بھیجنے والا پاکستانی پندرہ سو سی سی تک کی گاڑی بغیر ڈیوٹی پاکستان لاسکے گا ، جبکہ دو لاکھ سے پانچ لاکھ ڈالر والا کوئی بھی گاڑی بغیر ڈیوٹی پاکستان لاسکے گا،
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ہر وہ اوورسیز پاکستانی جو دس ہزار ڈالر ماہانہ پاکستان بھیجے گا اس کے لیے حکومت فی ڈالر پانچ روپے اضافی ادا کرے گی ، ساتھ ہی حکومت فوری طور پر اوپن مارکیٹ ریٹ کا خاتمہ کرے کیونکہ یہ اوپن مارکیٹ ریٹ ہی ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے اور حوالے ہنڈی کی وجہ ہے، پھر حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ایک موبائل فون بغیر ڈیوٹی لانے کی سہولت دے ، آپ یقین کریں اگر حکومت ایک کروڑ بیرون ملک پاکستانیوں کو حقیقی اور بامعنی سہولتیں فراہم کرے تو ان کی جانب سے ملنے والی ترسیلات صرف ایک سال میں باآسانی پینتیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں ، لیکن پاکستان میں تو اوورسیز پاکستانیوں کو الٹا ستایا جاتاہے جس کی مثال کراچی میں سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے سنگاپوری نژاد ایک پاکستانی کی ہے جنھوں نے سو ملین ڈالر کی کراچی میں سرمایہ کاری کی اور آج تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے درپے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ حکومت کو ملک کیلئے صحیح فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگردو پیش نے انگریزی سیکشن کا آغاز کر دیا
Next Article امتیاز عالم کا کالم:ہاتھ ہوا کہ ہاتھوں کے طوطے اُڑگئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا

اپریل 22, 2026

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.