Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران خان کے گھر کا خرچہ کون چلاتا ہے ؟ جسٹس وجیہہ الدین کے بیان پر بحث چھڑ گئی
اہم خبریں

عمران خان کے گھر کا خرچہ کون چلاتا ہے ؟ جسٹس وجیہہ الدین کے بیان پر بحث چھڑ گئی

ایڈیٹردسمبر 14, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
justice wajeeh imran and pervaiz khatak
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان کے گھر کے خرچے سےمنسلک ان کا بیان جھوٹا اور غیرمنطقی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا کہ ‘ریکارڈ کی درستی، جسٹس وجیہ الدین کا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے خرچے سے منسلک بیان بالکل جھوٹا اور غیر منطقی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘جو بھی عمران خان کو جانتا ہے وہ ان کی خود داری اور دیانت داری کو جانتا ہے، وجیہ صاحب پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں’۔
شہباز گل نے کہا کہ ‘ایک طرف یہی لوگ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ 30 لاکھ تھا پھر 50 لاکھ ہو گیا’۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ‘کیا یہ لوگ پاگل ہیں یا دوسرں کو پاگل سمجھتے ہیں، خان کو عزت الله نے دی ہے، ایسے جھوٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا’۔
قبل ازیں روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کےسابق رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ‘یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان کی صورت حال یہ ہے کہ انہوں نے سالہاسال سے کبھی اپنا گھر خود نہیں چلایا، ابتدا کے اندر جہانگیر ترین والے لوگ 30 لاکھ روپے ماہوار دیا کرتے تھے، ان کا گھر چلانےکے لیے، پھر یہ ہوا کہ 30 لاکھ کے اندر نہیں چلے گا اور 50 لاکھ ماہوار وہاں دینا شروع کردیا’۔
جسٹس (ر) وجیہ الدین کا کہنا تھا کہ ‘اب ان کے پاس گاڑی ہو فیول سے بھری ہوئی ہونی چاہیے، ان کی جیب میں پیسہ ہو نہ ہو دوسرے سارے لوگ ادا کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے والے ہوں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی میں ہمارے ایک ساتھی تھے، جنہوں نے کہا کہ وہ شخص جس کے جوتے کے لیس بھی اپنے نہیں ہیں، وہ اپنے آپ کو ایمان دار کیسے کہہ سکتا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘تو یہ مالی نوعیت کی جو بدعنوانیاں ہیں، یہ مت سمجھیے کہ وہ کوئی دیانت دار آدمی ہے، اس طرح کے بہت سارے لوگ تھے جو پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے، بہت سارے ادارے تھے جو پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے’۔
جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا کہ ‘یہ پیسے جن کا میں نے تذکرہ کیا ہے وہ تو بنی گالا چلانے کے لیے آتے تھے، گھر چلانے کے لیے آتے تھے، یہ پارٹی فنڈنگ کی بات نہیں ہورہی ہے یہ الگ چیز ہے’۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے کہا کہ ’جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین جیسے مسخرے اپنی اہمیت بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، ان جیسے لوگوں کو ان کے گھر والے بھی نہیں پہچانتے اس لیے ان مسخروں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی‘۔
یاد رہے کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین پی ٹی آئی ٹریبونل کے سربراہ تھے جنہوں نے 2013 کے انٹرا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کرنے پر جہانگیر ترین، علیم خان، پرویز خٹک اور نادر لغاری کو پارٹی کی رکنیت سے معطل کرنے کی تجویز دی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی حیثیت سے جسٹس (ر) وجیہ الدین کی سربراہی میں پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کی تفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے 7 نکاتی چارٹر پیش کیا تھا جس میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک، علیم خان اور نادر لغاری کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کو مافیا کی طرح چلایا جارہا ہے اور کوئی انتظامی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں۔
اس ٹریبونل کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے جسٹس وجیہہ الدین اور پارٹی قیادت میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔بعد ازاں 2016 میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو ارسال کردیا تھا اور استعفے میں مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کا استعفے میں کہنا تھا کہ پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا تھا، اس لیے استعفیٰ دیا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جسٹس وجیہہ الدین عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدوسرے ٹی20 میں بھی ویسٹ انڈیز کو9 رنز سے شکست، پاکستان کی فیصلہ کن برتری
Next Article پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 30 پیسے تک کمی کی تجویز : آج اعلان ہو سکتا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.