Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»دوسرے ٹی20 میں بھی ویسٹ انڈیز کو9 رنز سے شکست، پاکستان کی فیصلہ کن برتری
کھیل

دوسرے ٹی20 میں بھی ویسٹ انڈیز کو9 رنز سے شکست، پاکستان کی فیصلہ کن برتری

ایڈیٹردسمبر 14, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan cricket team for west indies news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 رنز سے فتح حاصل کرکے 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو 14 کے اسکور پر کپتان بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔فخرزمان بھی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر اکیل حسین کا نشانہ بنے۔رضوان نے دو اہم کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور 86 رنز تک پہنچایا تھا کہ اسمتھ نے ان کی 38 رنز کی اننگز کا اختتام کردیا۔
حیدر علی اور افتخار احمد نے پاکستان کا اسکور 109 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ اسمتھ نے نوجوان بلے باز حیدر علی کو آؤٹ کردیا۔نوجوان بلے باز نے 34 گیندوں کا سامنا کرکے 31 رنز بنائے تھے، جس میں 4 چوکے شامل تھے۔آل راؤنڈر محمد نواز بھی صرف ایک رن کا اضافہ کرپائے اور 111 کے اسکور پر واش کو وکٹ دے گئے۔
آصف علی 7 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 17 ویں اوور میں 124 رنز تک پہنچ چکا تھا۔افتخار احمد اور شاداب خان نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی اور ایک اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 141 رنز تک پہنچایا۔افتخار احمد کی 19 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز میں ایک چوکا اور 2 چھکے شامل تھے۔
شاداب خان نے محمد وسیم کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو ایک معقول ہدف تک پہنچایا تاہم وسیم 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں 172 رنز بنائے۔شاداب خان ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حارث رؤف کو بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈیئن اسمتھ کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو گزشتہ میچ میں شان دار باؤلنگ کرنے والے محمد وسیم نے 17 کے اسکور پر شے ہوپ کی قیمتی وکٹ حاصل کرلی۔شےہوپ 6 گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے۔ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 31 رنز پر گری جب محمد نواز کی گیند پر شمار بروکس 10 رنز کی اننگز کھیل کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں کپتان نیکولس پوران نے برینڈن کنگ کے ساتھ مل کر اسکور 85 رنز تک پہنچایا اور 26 رنز کی اننگز کھیلی تاہم محمد نواز نے ان کو حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔جس کے بعد رومن پاول نے کنگ کا ساتھ نبھاتے ہوئے اسکور 102 تک پہنچایا لیکن ان کی اننگز صرف 4 رنز پر مشتمل تھی۔برینڈن کنگ آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی نصف سنچری بھی بنائی تاہم حارچ رؤف نے ان کی 67 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اوڈین اسمتھ نے بھی مزاحمت کی اور 6 گیندوں پر 12 رنز بنائے، محمد وسیم نے ان کی وکٹ حاصل کی، جس کے بعد ڈومینک بریکس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ویسٹ انڈیز کا اسکور 17 اوورز میں 131 رنز پر پہنچا تھا کہ ہیڈن واش بھی مزاحمت میں ناکام ثابت ہوئے اور صفر پر شاہین شاہ آفریدی گیند پر وکٹیں گنوا بیٹھے۔
دوسرےاینڈ سےروماریو شیفرڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کو سنسنی خیز بنادیا تھا تاہم اکیل حسین دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگا کر میچ میں ویسٹ انڈیز کی امیدیں بحال کردی تھیں لیکن باؤنڈری پر موجودی آصف علی نے زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باؤنڈری بچائی۔حارث رؤف نے میچ کی آخری گیند پر اوشانے تھامس کو بولڈ کردیا اور پاکستان کو 9 رنز سے کامیابی دلائی۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میچ میں 9 رنز سے شکست کھاگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز، محمد وسیم اور حارث رؤف نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔پاکستان نے دوسرے میچ میں 9 رنز سے کامیابی کےساتھ سیریز میں بھی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔شاداب خان کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔قبل ازیں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کردی تھی۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

( بشکریہ ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرکٹ ویسٹ انڈیز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیضان عارف کا کالم: مشرق اور مغرب میں دوستی کے انداز
Next Article عمران خان کے گھر کا خرچہ کون چلاتا ہے ؟ جسٹس وجیہہ الدین کے بیان پر بحث چھڑ گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.