Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی میں ہنگامہ : توہین مذہب کے الزام میں سام سنگ کا مینیجر اور 10 مظاہرین گرفتار
اہم خبریں

کراچی میں ہنگامہ : توہین مذہب کے الزام میں سام سنگ کا مینیجر اور 10 مظاہرین گرفتار

ایڈیٹرجولائی 2, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi habib bank
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان کے شہر کراچی کی ایک موبائل مارکیٹ میں مشتعل ہجوم کی توڑ پھوڑ کے بعد پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سام سنگ کے مقامی دفتر کے مینیجر اور 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ کراچی پولیس اسد رضا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سام سنگ کے مینیجر کو مقدس شخصیات کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پُرتشدد واقعات پر 10 مظاہرین حراست میں لیے گئے ہیں۔ دوسری طرف تین وائی فائی راؤٹرز ضبط کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
تھانہ پریڈی کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ میں درج شکایت کے مطابق صدر میں واقع سٹار سٹی مال میں سام سنگ کے دفتر میں انٹرنیٹ کے لیے لگائے گئے دو عدد وائی فائی ناموں کے ذریعے ’صحابہ کی شان میں گستاخی‘ کی گئی اور ’مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح‘ کیے گئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی کئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے مشتعل افراد الیکٹرانکس کی دکانوں کے باہر توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اور سام سنگ کے تشہیری سائن بورڈز کو گرایا جا رہا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی مدد سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ وائی فائی ڈیوائس لگانے کا ذمہ دار کون تھا۔ ’جس کمپنی کی وائی فائی ڈیوائس سے مسئلہ پیدا ہوا اس کے تینوں راؤٹرز کو ایف آئی اے سائبر کرائم بھجوادیا گیا ہے۔‘ادھر سام سنگ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ تمام مذاہب کے لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں اور ’کمپنی نے فوراً اندرونی تحقیقات شروع کر دی ہے۔‘
عینی شاہدین میں سے ایک عمر وقار کا کہنا ہے کہ صدر کی موبائل مارکیٹ میں جمعے کی صبح حالات اس وقت کشیدہ ہونا شروع ہوئے جب ایسی اطلاعات پھیلیں کہ موبائل کمپنی کے عملے میں کسی نے پیغمبر اسلام اور ان کے ساتھیوں کی مبینہ توہین کی ہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ اس کے ردعمل میں سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور اور انھوں نے سام سنگ کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ سام سنگ کے عملے میں سے کچھ افراد کو مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ان کے مطابق پولیس اور رینجرز کے موقع پر پہنچنے کے بعد بھی جگہ جگہ سام سنگ کی برانڈنگ اور لوگو پر ڈنڈے برسائے گئے اور اسے اتار کر نیچے سڑک پر پھینکا گیا۔
عمر وقار نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے لاؤڈ سپیکر میں مظاہرین سے منشتر ہونے کی درخواست کی اور کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں لاٹھی چارج کیا جائے گا۔ اس دوران مارکیٹ کی تمام دکانیں بند کر دی گئی تھیں اور مظاہرین نے اطراف کی سڑکوں کو بلاک کر رکھا تھا۔
ساؤتھ کراچی کے پریڈی تھانے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ میں الیکٹرانکس کا کاروبار کرنے والے لقمان سلیمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ صبح ساڑھے دس بجے مارکیٹ پہنچنے پر انھیں بذریعہ واٹس ایپ ایک سکرین شاٹ موصول ہوا جس میں مختلف ناموں کے وائی فائی نظر آ رہے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’دو وائی فائی کے نام (میں) صحابہ کو گستاخانہ الفاظ سے تعبیر کیا گیا تھا۔۔۔ یہ سکرین شاٹ مارکیٹ کے دوسرے لوگوں کو بھی بذریعہ واٹس ایپ موصول ہوئے۔ مارکیٹ کے دیگر لوگ بھی جمع ہوگئے۔‘ان کا کہنا ہے کہ انھیں اور ان سمیت دیگر افراد کو معلوم ہوا کہ یہ وائی فائی سام سنگ کے دفتر میں انٹرنیٹ سروس کے لیے لگایا گیا ہے۔وہ بتاتے ہیں کہ اس سے ان سمیت دیگر مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروع ہوئے ہیں جس پر انھوں نے پولیس سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
صبح کو شروع ہونے والا سلسلہ نماز جمعہ کے بعد بھی جاری رہا اور ایسے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں بھی پھیلتی نظر آئیں جس میں لوگوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے کارکنان مبینہ طور پر سام سنگ کے کسی کیو آر کوڈ کی وجہ سے ان پر توہین الزام لگا رہے ہیں۔ پولیس کے بیان سے اس کی تردید ہوتی ہے تاہم اس افواہ کو ابھی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان کہتے ہیں کہ وائی فائی ڈیوائس کے معاملے پر پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد صورتحال اب قابو میں ہے اور سنیچر کو مارکیٹ کھول دی جائے گی۔
ترجمان پولیس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ صورتحال اس وقت قابو میں ہے اور احتجاج ختم ہوچکا ہے۔
کراچی میں دفتر اور تشہیری املاک کی توڑ پھوڑ کے بعد سام سنگ پاکستان نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی مذہبی جذبات کے حوالے سے غیر جانبدار ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ سام سنگ پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے ویژن اور آپریشنز میں غیر جانبداری اور مذاہب کے لیے احترام یقینی بنائیں۔ ’کراچی میں ہونے والے واقعے پر سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی کے اس مؤقف پر کھڑی ہے جس میں تمام مذاہب کے جذبات کے لیے احترام رکھا جاتا ہے اور دین اسلام کو عزت دی جاتی ہے۔‘سام سنگ پاکستان کا کہنا ہے کہ بطور ایک ملٹی نیشنل کمپنی وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا معاشرے میں کردار ہے اور اسی لیے کمپنی نے ’فوراً معاملے پر اندرونی تحقیقات شروع کر دی ہے۔‘
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سام سنگ اس حوالے سے سخت قواعد و ضوابط رکھتا ہے جنھیں عالمی سطح پر اپنایا جاتا ہے۔دوسری جانب سام سنگ نے اس مبینہ وائی فائی ڈیوائس کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جس کے ساتھ اس کے عملے کو جوڑا گیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

توہین مذہب کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی چاند رات تک ختم
Next Article ’مخالفین کیخلاف غداری کا بیانیہ بنائیں‘: بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک ہو گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.