لاہور : پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار خالد بٹ کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے وہ 11 جنوری 2024 کو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئ تھے ۔اداکار خالد بٹ گردے اور جگر کی بیماریوں سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔خالد بٹ کا تعلق ملتان سے تھا اورطویل عرصہ سے لاہور میں مقیم تھے ۔ خالد بٹ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 1970 میں بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیا اور 1978 میں انہیں بطور اداکار اپنی پہلی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا۔
انہوں نے طویل کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ خالد بٹ کو ان کی فنی خدمات پر حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
فیس بک کمینٹ