Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:یہ باطن نکوکار۔ بہ ظاہر گنہگار
کالم

کشور ناہیدکا کالم:یہ باطن نکوکار۔ بہ ظاہر گنہگار

ایڈیٹراگست 26, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عورتوں کی نفسیات پر تو ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔ البتہ مردوں کی نفسیات پر یا تو لکھا ہی نہیںگیا اور اگر لکھا بھی گیا ہے تو وہ بھی عورت کو مرد کو سمجھنے کے طریقے اور گھر میں سکون رکھنے کے رویے پر زور دیا گیا ہے۔ ہمارے پاکستانی ماہر نفسیات جس نے تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا کے علاوہ پاکستان میں بھی ملازمت کی۔U.N.D.Pکے ساتھ کام کیا اور مردوں کی نفسیات کو بیان کرنے کے لئے کوئی سائنسی یا فلسفیانہ تھیوری پیش نہیں کی بلکہ انسانی تعلق کی تہوں کو مکالمے، بحث اور عورت، مرد کی شادی کے علاوہ دوستی کو، مثبت طورپر بیان کیا ہے۔ یہ جائزہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نوجوان لڑکے لڑکیوں، دفتروں میں کام کرتی خواتین اور مردوں اور شہوت کی نفسیات کو کسی مرد نے پیش کرتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ ہم سب مرد خود کو فرشتے کے طور پر ساری عمر ثابت کرتے رہتے ہیں۔ صاف گوئی سے دیکھا جائے تو اندر چھپی اور ظاہر خباثت کو نہ تسلیم کرتے اور نہ ہی بیان کرتے ہیں۔ البتہ ہپناٹائز کرکے سنا ہے اُگلوا لیتے ہیں۔
یہ ماہر نفسیات ہیں ڈاکٹر کامران احمد جنہوں نے اپنے سارے تجربات اور مکالمات کا تجزیہ کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ نوجوان لڑکے، کسی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوں تو ہمارے مذہب کے مطابق فوراً شادی کے سوال پہ اڑ جاتے ہیں جبکہ لڑکی سوچ سمجھ کرجواب دیتی اور جذبات کا اظہار کرتی ہے۔ عشق یا تعلق کے دوران، لڑکی کو بچپن کی تربیت، معاشرتی ماحول اور تہذیبی روایات کو سامنے رکھنا ہوتا ہے۔ جو لڑکیاں جذبات کی رو میں بہہ جاتی ہیں، ایسی شادیوں کی عمر کم اور تلخیوں کی زیادہ ہوتی ہے۔ مرد اپنے آپ کو ماہر نفسیات کے سمجھانے کے باوجود بہت دیر میں دوستی اور عشق میں فرق کو سمجھتا ہے۔
ڈاکٹر کامران بہت سلیقے اور شائستگی سے رومی اور شمس کے درمیان یا بلھے شاہ اور شاہ عنایت، شاہ حسین اور مادھو کے درمیان جو شیفتگی تھی، اس کو بیان کرتے ہیں۔ وضاحت اس لئے ضروری ہے کہ عشق کامیابی میں کبھی مجذوبیت میں ڈھل جاتا ہے اور کبھی شاعری میں اظہار پاتا ہے۔ لڑکے عشق میں ناکامی کو مجنوں بن کے مزاروں پر صوفی شاعری سن کر کبھی دل کی بھڑاس نکالنے کو روتے ہیں تو کبھی، زندگی میں سنجیدگی کی طرف لوٹتے ہیں۔ اردو شاعری میں یوں تو کلاسک سے شروع ہوں تو بہت مثالیں ہیں۔ ہمارے زمانے میں میرا جی اور فراق صاحب کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ فراق صاحب کو لڑکوں سے تعلق نے مارا ہوا تھا۔ اور میرا جی، خود ساختہ میرا سے عشق، یہی مثال زاہد ڈار پر بھی منطبق ہوتی ہے۔
آیئے اب ایک اور بیانیے کی جانب توجہ دیں۔ ابھی ابھی طالبان نے، افغانستان فتح کیا ہے۔ یہ اصلی فتح ہے کہ ظاہری، اس کا اندازہ کچھ دن گزرنے پر ہوگا۔ البتہ زمیں پر بسنے والے بار بار بغیر کسی معقول جواز کے یہ کہہ رہے ہیں کہ طالبان عورتوں کو گھروں میں بند اور بچوں سے وہ سارے کام کرواتے رہیں گے جو ان کو واسکٹ پہن کر خود کش دھماکوں میں استعمال کرتے آئے ہیں۔ یہ سب اندازے وقت سے پہلے اور دنیا کے نقشے پر پھیلے ممالک کی نظروں کو اور جائزوں کو سامنے رکھ کر نہیں کئے گئے ۔ ابھی تو اس ملک کا نام افغانستان کی جگہ ’’دولت اسلامیہ‘‘ رکھ دیا جائے گا۔ یہ سوال بھی قبل ازوقت ہے ابھی تو ان کی کابینہ بننی ہے۔ آئین بننا ہے۔ افغانی کرنسی کی جگہ اور کونسی کرنسی چلے گی۔ کیا ان کا ذریعہ معاش وہی رہے گا جو اب تک تھا کہ وہ خود کو اسلامی کہتے ہوئے، کونسی شریعت اور قوانین نافذ کریں گے موجودہ زمانے کے قوانین کو اختیار کریں گے کہ مدرسوں میں پڑھے ہوئے اسباق کو عملی اور بین الاقوامی تعلقات اور قوانین پر حاوی کریں گے۔
یہ سب سوالات، سب جانتے ہیں کہ قبل ازوقت ہیں۔ مگر ہم پاکستانیوں کو، ہر ایک کے معاملے میں دخل دینے اور ہمارے رپورٹرز وہ بیان اخبار میں شائع کرکے، اپنے ملک کی سیاسی حیثیت جو پہلے ہی بہت اچھی نہیں، اس کو مزید خراب کرنا چاہتے ہیں۔ کیا طالبان نہیں جانتے کہ گزشتہ بیس برس میں ان پر کتنی لعن طعن کی گئی۔ اب اگر امریکہ فوجیں واپس بلا رہا ہے تو اپنے سیاسی نظریات بھی اپنے پاس ہی رکھے۔ پاکستان ہو کہ افغانستان، ان کی عورتیں موم کی گڑیا نہیں ہیں۔ ہم نے آمریت کے دور میں انسانیت کی تذلیل ہوتی اور خواتین کا اس پر ردعمل، ساری دنیا نے دیکھا ہوا ہے۔ گری ہوئی دیواریں دوبارہ نہیں کھڑی کی جاسکتیں۔ وہ حکومت کرنا چاہ رہے ہیں۔ وہ ایک ملک میں ہیں جس کی سینکڑوں سالہ تاریخ میں کوئی قوت ان کو زیر نہیں کرسکی۔ البتہ یہ لونڈے جو ایئرپورٹ پر جہازوں سے لپٹ رہے تھے یہ سب بیروزگاری سے ستائے ہوئے تھے۔ اب ملک میں قانون کی عملداری، انصاف اور نوکریاں بغیر کسی تعصب کے دی جائیں گی تو لوگ کہیں نہیں جائیں گے۔
اور آخر میں یہ کہ محرم میںملک کی 33فیصد پڑھی لکھی آبادی کو برگشتہ مت کریں’’ تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں‘‘خواتین سے ڈرتے کیوں ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:ہر وقت بڑبڑانے والی نا شکری قوم!
Next Article خالدمسعودخان کا کالم:کتاب، لاہور، جہلم اور اِقرا لائبریری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.