Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے
  • ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں : امریکی وزیرِ جنگ کا دعویٰ
  • جنگ بندی یا وقتی سکون ۔۔ کیا ایران کو ایٹمی قوت تسلیم کر لیا جائے گا ؟ ۔۔ شہزاد عمران یوسف زئی کا تجزیہ
  • زمانہ طالب علمی کی ایک یاد ، نیا مکتبہ اور پروفیسر ایف ایم خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری
  • غیر مہذب اور پتھر کے زمانے کا ٹرمپ کیا جانے تہذیب کیا ہے ؟ صدائے ابابیل / معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • پاکستان نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بند کرا دی : پرسوں اسلام آباد میں ایران امریکا مذکرات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاہور ہائیکورٹ کا گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس پر جرمانے کا حکم
اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ کا گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس پر جرمانے کا حکم

ایڈیٹرفروری 7, 202516 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیدیا۔
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی جس دوران واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت محکمہ ماحولیات اور دیگر محکموں کے افسران پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ جی پی او چوک پر رکشوں کی بھرمار ہوتی ہے، وکلاء کو گاڑیاں پارکنگ تک لے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا وکلا کا اب یہ حال ہو گیا ہےجو چاہے انھیں اٹھا لے جاتا ہے، وکلا کا اس سے قبل ایسا حال کبھی بھی نہ تھا۔
جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا پانی کو محفوظ بنانے کے لیے باقاعدہ رولز بنانے کی ضرورت ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو آپ بہت سا پانی بچا سکتے ہیں، مہم چلانی چاہیےکہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سےمنع ہے، پورے شہر میں بینر پوسٹر لگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے، ڈولفن پولیس کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ مکمل مانیٹرنگ کرے۔
عدالت نے کہا پانی کا مسئلہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے، جانتا ہوں کہ حکومت پورے پنجاب کو فوکس کر رہی ہےجو کہ اچھی بات ہے، عدالت نے استفسار کیا واٹر اتھارٹی بنانے کی تجویز دی تھی اس کا کیا بنا؟
وکیل واسا نے بتایا کہ اس سے متعلق میٹنگ بلائی جا رہی ہے، جس پر عدالت نے کہا واٹر اتھارٹی سے متعلق چیف سیکرٹری سے دوبارہ میٹنگز کریں اور سمری تیاری کروائیں، مسجدوں میں واٹر ٹیب بند ہونا چاہیے، آپ نماز پڑھنےجا رہے ہیں اور پانی ضائع کر رہے ہیں اسے روکنا بہت ضروری ہے، مسجدوں میں ایک واٹر ٹینک ہو اور ڈبے سے پانی نکال کر وضو کریں۔
ممبر جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بہت ضروری ہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا جس پیٹرول پمپ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے اسے سیل کر دیں، پہلی وارننگ دے کر ایک لاکھ جرمانہ کریں، اپنے رولز میں ترمیم کریں اور جرمانے بڑھائیں، ویتنام میں ٹریفک کی بری حالت تھی وہاں جرمانے بڑھائے گئے تو سب سے سیدھے ہو گئے، جرمانے بڑھائیں سب سیدھے ہو جائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا پی ڈی ایم اے سویا ہوا ہے، محکمہ ماحولیات جاگ گیا ہے، پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہو گا۔
عدالت نے کہا ٹریفک والے کہاں ہیں کرکٹ میچ شروع ہونے والے ہیں، لوگوں کو مصیبت پڑی ہے، ٹریفک پولیس کیا کر رہی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ٹیموں کی آمدروفت کس وقت ہے، سڑکوں پر ٹریفک کے متبادل روٹس کے بورڈ لگے ہونے چاہئیں، دو تین ماہ پہلے سے پتا ہے یہاں چمپیئنز ٹرافی ہونی ہے، ٹریفک پولیس والے اپنے دفتروں سے باہر نہیں نکلتے۔
جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ جو گھر پر گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرے ان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کریں جبکہ خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیٹرول پمپس لاہور ہائیکورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجنوبی پنجاب میں خواتین کی پہلی ادبی تنظیم حریمِ فن کی بانی ثمر بانو ہاشمی کو ہم سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Next Article ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل نہ خریدیں، پی ٹی اے کا مشورہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور ہائیکورٹ: اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم کےعہدے پرتقرری کیخلاف اپیل مسترد

اپریل 10, 2025

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر عائد22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار

اپریل 7, 2025

چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑیگا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مارچ 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان اپریل 10, 2026
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم اپریل 10, 2026
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 10, 2026
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم اپریل 10, 2026
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے اپریل 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.