ملتان ۔۔ رضی الدین رضی سے ۔۔ نامور شاعرہ ، افسانہ نگار ، اور ناول نگار ثمر بانو ہاشمی کو ہم سے بچھڑے 13 برس بیت گئے ۔ ان کا سات فروری 2012 کو انتقال ہوا تھا۔ ثمر بانو ہاشمی ، نامور نعت گو شاعر ڈاکٹر عاصی کرنالی کی اہلیہ تھیں ۔ ثمر بانو ہاشمی نے قیام پاکستان کے بعد لکھنے کے لیے قلمی نام طاہرہ شہاب اختیار کیا ۔ شاعری میں ابتدائی اصلاح اپنے والد سے لی ۔ انہوں نےاردو اور فارسی میں ایم ا ے کیا۔ بی ایڈ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد شعبہ تعلیم سے وابستہ ہو گئیں ۔
انہوں نے جنوبی پنجاب میں خواتین کی پہلی ادبی تنظیم حریم فن کی 1972 میں بنیاد رکھی جس نے ملتان میں خواتین قلم کاروں کو متعارف ہونے کا موقع فراہم کیا۔ ان کی تصنیفات میں ’’ سلسلے درد کے ‘‘ ، ’’ دل کی وہی تنہائی ‘‘ ( ناول ) اور ’’ صرف خواب میرے ہیں‘‘ ( شعری مجموعہ) شامل ہیں ۔
فیس بک کمینٹ