Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاڑکانہ : نمرتا اور نوشین کے جسموں سے پائے جانے والے ڈی این اے میں ’مماثلت‘
اہم خبریں

لاڑکانہ : نمرتا اور نوشین کے جسموں سے پائے جانے والے ڈی این اے میں ’مماثلت‘

ایڈیٹرفروری 11, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nimarta medical student
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاڑکانہ : پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہلاک ہونے والی دو طالبات کے ڈی این اے تجزیے میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نمرتا چندانی کی موت سنہ 2019 میں اور نوشین کاظمی کی گذشتہ برس 2021 میں ہوئی تھی۔ ان دونوں طالبات کی لاشیں یونیورسٹی کے ہاسٹل کے کمروں سے رسی سے لٹکی ہوئی ملیں۔ دونوں طالبات کے موت میں دو برس کا وقفہ ہے مگر پولیس کے مطابق ان میں مماثلت پائی گئی ہے۔
دونوں کی موت میں مماثلت کا انکشاف کیسے ہوا؟
رواں برس 28 جنوری کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی فارنزک لیباٹری نے ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ پولیس کی طرف سے فارنزک لیباٹری کو طالبات کے دو وجائنا سواب، پہنے ہوئے کپڑے، ہاسٹل کے کمروں سے جو کپڑے ملے اور وہ رسی جس پر لاش ٹنگی ہوئی تھی، بطور نمونہ فراہم کیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سلیٹی رنگ کی شلوار اور کالے رنگ کی قمیض پر خون کے دھبے پائے گئے اور وجائنا کے سواب اور کپڑوں سے تولیدی مادہ یا سپرم ملا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوشین اور نمرتا کے جسموں سے ملنے والے ڈی این اے میں پچاس فیصد مماثلت پائی گئی ہے۔
دو صفحوں پر مشتمل اس رپورٹ کے مطابق رسی اور پہنے ہوئے کپڑے واقعے کے چار روز بعد 28 نومبر کو پولیس نے لیبارٹری پہنچائے جبکہ جائے وقوعہ پر موجود کپڑے چھ دسمبر کو پہنچائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تولیدی مادے یا سپرم کا ڈی این اے محفوظ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرلز کالج میں داخل ہونے والے یا آنے جانے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے فراہم کیے جائیں تاکہ اس کا موازنہ کیا جا سکے۔
عدالتی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا الزام
ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز شیخ سے جب معلوم کیا گیا کہ اس رپورٹ کے مطابق اب تحقیقات میں کس طرح پیش رفت ہو گی تو انھوں نے بتایا کہ عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا ہے لہٰذا تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں آگے بڑھا جائے گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا وہ اس پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کر سکتیں۔ تاہم چانڈکا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں اس رپورٹ کو جوڈیشل انکوائری پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ماہر قانون نے شرکا کو بتایا کہ کوئی بھی لیبارٹری کسی عدالت کے حکم کے بغیر کسی ایک کیس کے لیے حاصل کیے گئے نمونے کی کسی اور کیس کے نمونوں سے موازنہ نہیں کر سکتی نہ ہی کوئی لیبارٹری سفارش کر سکتی ہے۔ان کے مطابق یہ رپورٹ سیل کر کے بھیجی جاتی ہے لہٰذا انتظامیہ کو شامل تفتیش کیا جائے۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ایس ایس پی اور ڈی سی کو تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوشین کاظمی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟
لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل نمبر دو کے کمرے سے 24 نومبر 2021 کو نوشین کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو کا کہنا تھا کہ نوشین کاظمی کی روم میٹ باہر گئی ہوئی تھیں، وہ کمرے میں اکیلی تھی۔
دو تین گھنٹے کے بعد روم میٹ واپس آئیں تو کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا تو انھوں نے آواز دے کر بلایا اور جب جواب نہیں ملا تو کھڑکی کی جالی میں سوراخ کر کے دیکھا تو اندر لاش تھی۔
اس کمرے کے کونے میں موجود رائیٹنگ ٹیبل کے اوپر نوشین کے دونوں پاؤں تھے، جو ہوا میں نہیں بلکہ ٹیبل کی سطح پر تھے جبکہ رسا اوپر چھت کے پنکھے میں بندھا ہوا تھا، جو تھوڑا سے جُھکا ہوا تھا اور رسے کا آخری سرا پھندے کی صورت میں نوشین کے گلے میں تھا۔
پولیس کو کمرے سے دو تحریری نوٹ بھی ملے تھے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ایک نوٹ پیڈ کے قریب اور ایک الماری سے ملا تھا اور دونوں میں تقریباً ایک ہی طرح کا پیغام درج تھا۔ بیڈ سے ملنے والا نوٹ رومن میں تحریر تھا کہ ‘میں خود اپنی مرضی سے ’ہینگنگ‘ یعنی لٹکنے جا رہی ہوں، نہ کہ کسی کے پریشر میں کر رہی ہوں۔’
بعد میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ رسی سے لٹکنے کے باعث سانس کا گھٹنا قرار دی گئی تھی۔ تاہم طالبہ کے والد ہدایت اللہ کاظمی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی خودکشی نہیں کر سکتی۔
چانڈکا کالج میں بی ڈی ایس کی طالبہ نمرتا کی لاش 16 ستمبر 2019 کو ہاسٹل سے ملی تھی جبکہ کمرہ اندر سے بند تھا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نمرتا چندانی کے گلے پر نشانات موجود تھے ان کی موت گلہ گھٹنے سے ہوئی۔نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال چندانی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مسترد کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا ان کے سامنے حکام نے جو فائنڈنگ لکھی تھیں اس میں دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخم کے نشانات تھے لیکن ابتدائی رپورٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔
میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والی نمرتا چندانی کی ہلاکت پر سندھ بھر میں ہندو کمیونٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے سوشل میڈیا اور سڑکوں پر احتجاج کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا۔
عدالتی انکوائری مکمل کر کے محکمہ داخلہ کو بھیج دی گئی لیکن اس میں کیا حقائق سامنے آئے تین سال کے بعد بھی عوام کو کچھ نہیں بتایا گیا۔ لہٰذا نمرتا کے ساتھ کیا ہوا آج بھی معمہ بنا ہوا ہے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاڑکانہ نمرتا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا تجزیہ : پاکستان کی ماضی میں افغان طالبان کے لیے حمایت۔ نیکی کر دریا میں ڈال
Next Article عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ۔۔ پی ڈی ایم : کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں ۔۔ فواد چوہدری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ، سمجھ اور کم عقلی نے پاکستان کو غریب کیا، آصف زرداری

اپریل 14, 2024

لاڑکانہ میں سیلاب سے 30 ہلاکتیں‌: باران رحمت کو تباہی بدلنے والا اصل ہاتھ ۔۔طارق درانی کی رپورٹ

اگست 27, 2022

لاڑکانہ : میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار موت

نومبر 25, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.