Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»موت سے کس کو رستگاری ہے ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

موت سے کس کو رستگاری ہے ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹرنومبر 23, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz and mother
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماں ٹھنڈی چھاؤں ہوتی ہے،پاؤں تلے جنت لئے دھرتی پر ہولے ہولے،دھیرے دھیرے چلتی ہے کہ جنت کے کسی فرشتے کے پروں پر اس کا پاؤں نہ آجائے۔ماں میاں نواز شریف،شہباز شریف کی ہو یا میری اور آپ کی وہ بس ماں ہوتی ہے۔زندگی کے محاذ پر لڑنے کے لئے ماں کی دعاؤں کا ہونا لازمی ہوتا ہے اور یہ دعائیں تقدیر بدل دینے پر قدرت رکھتی ہیں،ورنہ نواز شریف جیسے پہلوانی کی سیٹ پر کالج میں داخلہ ملنے والے پر اقتدار کی دیوی اتنی مہربان کیسے ہوسکتی تھی کہ ایک ملک کا تین بار وزیر اعظم بن سکے۔
محترمہ بیگم شمیم اختر ایک سادہ مزاج گھریلو خاتون تھیں،جنہوں نے ایک لوہا کوٹنے والے جفاکش میاں محمد شریف کےساتھ روایتی طرز زندگی کا نصف صدی سے زائد عرصہ گزارا۔بیگم شمیم اختر کے سرتاج نے شب و روز کی محنت و مشقت سے اپنے بیٹوں کے سر پر حکمرانی کے تاج سجوائے،مرحوم پڑھے لکھے تو زیادہ نہیں تھے مگر وہ سارے گُر جانتے تھے جو پاکستانی سیاست کے ایک ماہر کو جاننے چاہئیں۔انہوں نے اپنے بچوں سے لوہا تو نہیں کُٹوایا مگر انہیں لوہے کے چنے جیسا ضرور بنا دیا۔
واجبی تعلیم سے آراستہ میاں محمد شریف خود کبھی حاکم تو نہیں رہے تھے مگر حاکمیت کے تمام تر قرینے جانتے تھے،اسی لئے میاں نواز شریف اپنے دور اقتدار میں ہر حکومتی اقدام سے پہلے ابّا جی سے مشورہ کرنا ضروری سمجھتے تھے۔میاں محمد شریف نے اپنے بچوں کو کاروبار حکومت چمکانے کے سب ڈھنگ سکھائے،انہیں چمک کے استعمال کے سب طریقوں سے آگہی بخشی،جو ہر ہر موڑ پر شریف برادران کے کام آئی۔اسی لئے میاں نواز شریف نے ایک بار دعویٰ کیا تھا کہ ”وہ ایک کامیاب تاجر ہیں ایسا تاجر جو انسانوں کی قیمت بھی جانتا ہے کہ کسے کس قیمت پر خریدنا ہے“۔
تاہم بیگم شمیم اختر ایک نہایت سیدھی سادی خاتون تھیں،خالص مشرقی،روایتی بیوی،جنہوں نے میاں محمد شریف کے ہر اثاثے کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالا،وہ اپنے بیٹوں اور دیگر رشتہ داروں عزیزوں کی تعلق داریوں کو بہت بہترطورپر نبھانا جانتی تھیں۔وہ ایک صلح جو اور اعلیٰ اوصاف و صفات کی حامل عبادت گزار عورت تھیں،ان کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے شریف برادران کے آپس کے رشتوں کو بھی مضبوط و مستحکم رکھا اور خاندان کے شیرازے کو بکھرنے سے بچائے رکھا۔مرحومہ کا بچپن بے پناہ امارت میں نہیں گزرا تھا،مگر جوانی کے ڈھلنے سے پہلے پہلے وہ زندگی کی آسائیشوں سے مالامال ہوچکی تھیں۔
شریف برادران بڑے میاں صاحب کی کرشمہ سازیوں سے اقتدار کے ایوانوں کی زینت بنے اور بیگم شمیم اختر صاحبہ کی دعاؤں کے اثر سے ہر کڑے سے کڑے وقت میں بد ترین حالات سے جان و مال بچالینے میں کامیاب ہوئے،یہ جس بھی بڑی سے بڑی مہم کو سر کرنے کے لئے نکلے وہ مصلّے پر بیٹھ گئیں اس امر سے بے خبر کہ کہ کن مقاصد کے حصول کے لئے تگ و دو ہورہی ہے،وہ ان کے سروں ک خیر مانگتی رہیں،آہ زاری کرتی رہیں اور ان کی ہر دعا مستجاب ہوئی۔
شریف برادران کا اصل امتحان اب شروع ہوگا،جب یہ کسی مہم جوئی پر نکلیں گے اور اِن کے پیچھے ماں کے دعاؤں والے ہاتھ کارفرما نہیں ہونگے۔نیک سیرت بیگم شمیم اختر ان کے اعمال پر مناجات کے دھسے نہیں ڈالیں گی کہ جن میں اِن کی کج ادائیاں چھپ جائیں گی۔
میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف،حمزہ شہباز اور مریم نواز اب ذرا سنبھل کرچلنا، پھونک پھونک کر قدم رکھنا کہ سنبھالنے والے بازو اب تمہارے پاس نہیں رہے۔وہ نیک روح آسودہء خاک ہوئی جو سائیبان کی طرح تمہارے سروں پر چھاؤں کئے ہوئے تھی جس کے دم سے تم زمانے کے گرم و سرد سے محفوظ تھے۔
جن کے باپ نہیں ہوتے ان کی پیٹھ فقط تھپکیوں سے محروم ہوتی ہے،جن کی ماں نہیں ہوتی ان کا سارا وجود نصیب کی سان کے رحم و کرم پر ہوتا ہے اسے آبدار کردے یا کند ہتھیار کی مثل بے مصرف بنادے۔ذراشہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر غور کرو
باپ سے بچھڑی تو نگر نگر کی خاک چھاننے پر مجبور ہوئی،مگر ماں زندہ تھی جس کی دعاؤں نے اپنے حصار میں لے لیا اور ماں بستر مرگ پر پڑی تو آمروں کے لئے لقمہء ٹھہری،پل کے پل میں جاں نثار ہوئی اس دھرتی کے عوام پر،بے رحم موت کے ہاتھوں سے اسے کوئی نہ بچا سکا،اس کے توقاتل بھی نامعلوم ہوئے ایسے کہ جن کا سراغ اس کی پارٹی کے پانچ سالہ اقتدار میں بھی نہ لگایا جاسکا۔
شریف برادران اب تم بھی وقت کے سفاک ہاتھوں سے ذرا بچ کے رہنا کہ قبروں والے کبھی کسی کو نہیں بچا سکے۔اللہ بیگم شمیم اختر کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،ان کے روحانی فیوض و برکات تمہیں میسر رہیں۔
آنکھ پر ہوتا ہے جب یہ سرء مجبوری عیاں
خشک ہوجاتا ہے دل میں اشک کا سیل رواں
قلب انسانی میں رقص عیش و غم رہتا نہیں
نغمہ رہ جاتا ہے، لطف، زیر و بم رہتا نہیں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر مبارک علی: بے بدل دانش ور۔۔زاہدہ حنا
Next Article کورنا کی دوسری لہر : چھبیس نومبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.