Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مظہر جاوید کا کالم : روزنامہ آفتاب کی اشاعت کے 48 سال کا احوال
کالم

مظہر جاوید کا کالم : روزنامہ آفتاب کی اشاعت کے 48 سال کا احوال

ایڈیٹرستمبر 6, 20227 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mazhar javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ 6 ستمبر 1975ءکا دن تھا جب علی الصبح ملتان شہر سمیت پورے سرائیکی وسیب کے لوگوں کو ایک نئے اخبار ”آفتاب “کی آمد کا انتظار تھا جب اخبار مارکیٹ میں آیا تو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوا اللہ تعالیٰ سینئر صحافی چیف ایڈیٹر ممتاز احمد طاہر ایڈیٹر، عزیز انجم کو صحت والی لمبی زندگی عطاءکریں انہوں نے سرزمین اولیاءمیں جو پودا لگایا تھا وہ الحمداللہ ایک تن آور درخت بن چکا ہے اور جناب عزیز انجم کے امریکہ منتقل ہونے کے بعد اسد ممتاز( گروپ ایڈیٹر )اور محسن ممتاز( ایڈیٹر)اپنے والد بزرگوار اور میرے حقیقی ماموں ممتاز احمد طاہر کے قدم سے قدم ملاکر نہ صرف ملتان بلکہ لاہور اور کراچی سے بھی روزنامہ آفتاب کی مسلسل اشاعت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں میں بھی اس سفر میں ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے شریک ہوں
5ستمبر 1975ءکو ممتاز احمد طاہر کی ہدایت پر لاہور گیا اور اردو ڈائجسٹ سے آفتاب کا کلر ایڈیشن شائع کراکے جی ٹی ایس کی بس پر ملتان پہنچا یہ سفر بڑا دلچسپ تھا اس سفر کو کسی اور وقت میں قلم بند کروں گا البتہ پہلا ایڈیشن بہت خوبصورت تھا روزنامہ آفتاب نے ہمیشہ حق اور سچ کا پرچم سر بلند رکھا کسی کی بلاوجہ پگڑی نہیں اچھالی اور مثبت صحافت کو فروغ دیا اس ادارے سے جناب شمس ملک مرحوم،جناب باسم میواتی مرحوم،جناب سعید کوثر مرزا مرحوم،جناب مظہر کلیم ایم اے ایڈووکیٹ مرحوم،جناب مقبول عباس کاشر مرحوم،جناب انور امروہی مرحوم،جناب چوہدری نذیر احمد مرحوم،پروفیسر اطہر ناسک مرحوم،پروفیسر ڈاکٹر اختر شمار مرحوم،ملک سلطان مرحوم،آفتاب خان مرحوم،احمد حسن اویسی مرحوم اور مختلف شعبہ جات میں نامور شخصیات نے کام کیا اخبار کی ابتداءکتابت سے ہوئی اور اب الحمداللہ جدید کمپیوٹرائزڈ نظام سے آراستہ ہے روزنامہ آفتاب کے 48سال بہت سی یادیں سمیٹے ہوئے ہیں ویسے تو اتارچڑھاﺅ زندگی کا حصہ ہوتا ہے اصل میں ممتاز احمد طاہر اور ہمارے خاندان کی عقیدت ہمیشہ سے غوث پاکؒ سے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے پیرومرشد حضرت سید احمد سعید کیقباد شاہ بخاری ؒ نے جب اخبار کی رسم بسمہ اللہ میں دعا کروائی تو فرمایا کہ یہ غوث پاک ؒ کا اخبار ہوگا چنانچہ یہ حقیقت ہے کہ بزرگوں کی دعاﺅں سے ”آفتاب“ اپنی مسلسل اشاعت جاری رکھے ہوئے ہے۔
1977ءکی تحریک نظام مصطفی ﷺ میں اخبار کی اشاعت روزانہ ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی اور ملتان کا اخبار اسی روز کراچی سمیت ملک کے دوردراز علاقوں میں بھی فروخت ہوتا تھا روزنامہ آفتاب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے صفحات پر پہلی مرتبہ ملتان،ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے طلباءوطالبات کا میٹرک کا مکمل رزلٹ شائع کیا گیا، تحریک نظام مصطفی ﷺ کے دوران جناب ممتاز احمد طاہر اور جناب عزیز انجم سمیت دیگر سٹاف کے خلاف 16ایم پی او کا مقدمہ درج ہوا تو ملتان کے تمام صحافیوں نے احتجای ریلی نکالی جسے وکلاء،سیاسی وسماجی کارکنوں اور تاجروں نے بہت زیادہ پزیرائی دی اور آخر کار مقدمہ خارج ہوا اس دوران پولیس کے مسلسل چھاپوں کے باوجود اخبار کی اشاعت میں ایک دن بھی رکاوٹ نہیں آئی روزنامہ آفتاب کی اشاعت کا آغاز پل شوالہ کے قریب ایک کرائے کی عمارت سے ہوا اور آج الحمداللہ آفتاب اخبار کا دفتر باغ لانگے خاں کے قریب اپنی عمارت میں موجود ہے جہاں جدید ترین پرنٹنگ پریس بھی موجود ہے بہر حال وقت تیزی سے گزررہا ہے اخبار کی اشاعت کا آغاز تو کل کی بات لگتی ہے لیکن الحمداللہ 48سال کا سفر گزر چکا ہے آج 6ستمبر 2022ءکے دن خواہش تھی کہ اخبار کی سالگرہ کا اہتمام دھوم دھام سے کیا جائے مگر ممتاز احمد طاہر ،اسد ممتاز اور محسن ممتاز کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم آفتاب اخبار کی 48ویں سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرتے ہیں ہم سالگرہ انتہائی سادگی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کی دعاﺅں کے ساتھ منائیں گے اور جیسے ہی سیلاب زدگان کی بحالی ہوگی تو سالگرہ کے حوالے سے آفتاب کی رنگین اشاعت کا اہتمام کیا جائے گا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ممتاز احمد طاہر صاحب کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں اور آپکی ادارت میں آفتاب ہر روز طلوع ہوتا رہے۔ (آمین)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ، 3 روپے39 پیسے مہنگی ہوگئی
Next Article ٹرین سروس 10روز بعدبھی بحال نہ ہوسکی ،مسافرپریشان ،اشیائے ضرورت کی قلت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.