Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»فوجی کیپٹن ہونے کا دعویٰ کرنے والے کا موٹروے پولیس پر مبینہ تشدد
اہم خبریں

فوجی کیپٹن ہونے کا دعویٰ کرنے والے کا موٹروے پولیس پر مبینہ تشدد

ایڈیٹرجنوری 31, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
motorway mansehra
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور : موٹروے پولیس کے ایک اہلکار نے تھانہ چمکنی میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور ٹول پلازہ کے قریب اپنے آپ کو فوج کا کیپٹن ظاہر کرنے والے شخص کے ساتھیوں نے مار پیٹ کی ہے اور کار سرکار میں مداخلت کی ہے ۔
یہ درخواست چند روز پہلے دائر کی گئی ہے جس میں مکمل تفصیل بیان کی گئی ہے۔ اس درخواست میں ان تمام افراد کے نام درج ہیں جن سے رابطہ کیا گیا اور جو لوگ گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے اور سکواڈ کے جن افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی ہے ۔اس بارے میں چمکنی تھانے کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دونوں جانب سے بات چیت جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ معاملے کو حل کر لیا جائے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ اب تک اس بارے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
موٹر وے پولیس کے اہلکار نے تحریری درخواست میں تھانہ چمکنی کے ایس ایچ او کو لکھا ہے کہ وہ موٹر وے پر پشاور ٹول پلازہ کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک گاڑی آئی جسے چالان دیا گیا۔اس کے بعد ایک سفید گاڑی آئی جس کی سپیڈ 131 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور وائرلیس سیٹ پر اس گاڑی کے بارے میں بتایا گیا تھا ۔ اس گاڑی کو روکا اور اس کے ڈرائیور سے لائسنس طلب کیا گیا اور ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا بتایا گیا اور اسے بتایا گیا کہ ان کا چالان ہوگا۔
گاڑی کے ڈرائیور نے بتایا کہ وہ فوج میں کیپٹن ہے۔ اس بارے میں پشاور میں ملٹری پولیس کے ہیڈکوارٹر فون پر معلومات حاصل کی گئیں جہاں سے جواب دیا گیا کہ وہ ’بعد میں بتاتے ہیں‘۔ اس کے بعد ایک فون آیا جس میں بتایا گیا کہ وہ کیپٹن بول رہے ہیں اور وہ خود موقع پر آ رہے ہیں۔
اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ تھوڑی دیر بعد کچھ لوگ دو گاڑیوں میں آئے اور موٹروے پولیس کے ایک اہلکار کو لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا اور ایک ایس ایم جی رائفل کو لوڈ کرکے نشانہ باندھا لیکن اس دوران وہاں موجود سکواڈ کے افسران وہاں پہنچے اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی۔گاڑیوں میں آنے والے افراد کو تعلق پشاور کے حیات آباد کے علاقے سے بتایا گیا ہے ۔
افسران نے ان لوگوں کو گرفتار کیا اور حسب ضابطہ گاڑیوں کی تلاشی لی جن سے مختلف قسم کا آتشین اسلحہ برآمد ہوا جس میں پسٹل، رائفل ، اور کلاشنکوف شامل ہیں ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد ، کار سرکار میں مداخلت ، موٹر وے جیسی اہم شاہراہ کو بلاک کرنے ، پولیس پر رائفل سے نشانہ باندھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے جرائم میں ملوث ہیں۔ اس درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تمام صورتحال موٹر وے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہیں اس لیے اس درخواست پر ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
اس بارے میں پشار میں چکمنی تھانے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ درخواست موصول ہوئی ہے لیکن اب تک اس پر کوئی ایف آئی آر یا کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے بات چیت جاری ہے اور اس کا حل نکالا جا رہا ہے تاکہ معاملہ سلجھایا جا سکے ۔
جب موٹر وے پولیس کے اہلکار سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کسی سے بات نہیں کر سکتے اس کے لیے اعلی حکام سے رابطہ کیا جائے ۔ اس بارے میں موٹر وے پولیس کے انسپکٹر جنرل کو بھی پیغام بھیجا گیا ہے لیکن ان کا کوئی جواب اب تک موصول نہیں ہوا۔موٹر وے ٹول پلازہ پر اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں ۔ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں تیز رفتار گاڑی کو اہلکار نے روکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی نے اہلکار کو کچل دیا تھا جس سے موٹر وے پولیس کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا تھا اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا
موٹر وے پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن حالیہ کچھ عرصے میں اوور سپیڈنگ پر جرمانوں کی تعداد میں اضافہ بتایا جا رہا ہے ۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

موٹروے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سےاستعفیٰ پارٹی کو بھیج دیا
Next Article تھر کول منصوبہ : 5 ارب بیرل خام تیل کے مساوی کوئلے کے ذخائر دریافت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سرگودھا: موٹروے پرکھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

اگست 23, 2024

ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پشاور میں مظاہرین نے موٹروے بندکردی، وزیراعظم نے آج اجلاس بلالیا

مئی 28, 2024

پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اپریل 25, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.