دبئی : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دبئی کو خیر باد کہہ دیا ان کا طیارہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا ہے ۔ نواز شریف 4 برس بعد آج وطن واپس پہنچیں گے، ن لیگ کے قائد کا چارٹرڈ طیارہ ساڑھے بارہ بجے اسلام آبادلینڈ کرے گا۔
اس کے بعد ڈیڑھ بجے وہ لاہور روانہ ہوں گے، طیارہ 2 بج کر 20 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترے گا۔
نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی قلعہ اتر کر مینار پاکستان پہنچیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے ۔
ملک کے دور دراز علاقوں سے روانہ ہونے والے قافلوں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔بلوچستان سے کارکن خصوصی ٹرین سے روانہ ہوئے۔ کراچی سے بھی ٹرین مارچ چل پڑا۔
گریٹر اقبال پارک میں نواز شریف اور دیگر قیادت کے بیٹھنے کے لئے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار کر لیا گیا، اسٹیج پر نواز شریف کے خطاب کے لئے بلٹ پروف کیبن بھی لگایا گیا ہے۔پنڈال کے اندر رہنماؤں کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے تناسب سے الگ الگ انکلیوژرز بنائے گئے ہیں۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

