اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوار محمد سلمان نعیم کو نااہل قرار دے دیا۔ شیخ سلمان نعیم وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے ٹرانسپورٹ ہیں ۔ انہیں دوہرا شناختی کارڈ رکھنے پر نا اہل قرار دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میںکہا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق آزاد امیدوار محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 217 سے محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا اور پی پی 217 کا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔ محمد سلمان نے پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی ۔ ان کے خلاف پی پی 217 کے ووٹرز شعیب اکمل قریشی،طاہر حمید قریشی نے درخواست دائر کی تھی۔
فیس بک کمینٹ

