لاہور : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے انتہائی پسماندہ علاقے سے ہے جہاں کوئی جانا بھی پسند نہیں کرتا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ کبھی کرپشن کو سپورٹ نہیں کریں گے، اصل خادم اعلیٰ عثمان بزدار ہے ۔وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد لاہور میں پہلی مرتبہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری پہلی پالیسی کی تیاری ابتدائی مرحلے میں ہے جو 100 دن کے بعد پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے شائد آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا پڑے ۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ پرانے بلدیاتی نظام کی خامیاں دور کرکے نیا نظام لائیں گے اور نئے بلدیاتی نظام کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پنجاب کابینہ نئے نظام سے متعلق بروقت قانون سازی کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے بڑھ کر 28ہزار ارب روپے ہوچکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جب خرچے زیادہ آمدنی کم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ حالات برے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر 9 ارب ڈالر دبئی، سعودیہ، امریکا اور برطانیہ منتقل ہوئے اور ملک سے باہر 10 ہزار سے زائدجائیدادیں پکڑی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضےواپس کرنےاورمہنگائی روکنےکاایک ہی طریقہ ہےکہ لُوٹا ہواپیسہ واپس لائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایک نیا قانون وسل بلو ایکٹ متعارف کروائیں گے جس کے تحت جو شخص حکومت میں کرپشن کی نشاندہی کرے گا اسے اس سے ریکور ہونے والی رقم کا 20 فیصد کمیشن دیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کان کھول کر سن لیں کوئی این آر او نہیں ہوگا اور عوام بے فکر ہوجائیں ہم کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے بڑھ کر 28ہزار ارب روپے ہوچکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جب خرچے زیادہ آمدنی کم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ حالات برے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر 9 ارب ڈالر دبئی، سعودیہ، امریکا اور برطانیہ منتقل ہوئے اور ملک سے باہر 10 ہزار سے زائدجائیدادیں پکڑی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضے واپس کرنےاورمہنگائی روکنے کا ایک ہی طریقہ ہےکہ لُوٹا ہواپیسہ واپس لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یٹرو بس کے 3 منصوبے مکمل کیے گئے جو خسارے میں جارہے ہیں اور اورنج ٹرین کے لیے قرضہ لیا گیا یہ منصوبہ بھی خسارے میں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نظام میں بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، تجاوزات کے خلاف مہم میں غریب آبادیوں کو بلاوجہ زحمت نہ دی جائے۔
فیس بک کمینٹ