آج فیس بک کی 15ویں سالگرہ ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی کے 19سالہ طالب علم مارک زکربرگ نے 15برس قبل جب یہ ویب سائٹ بنائی تو اسے اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑدے گی۔فیس بک کی 15ویں سالگرہ کے موقع پریہاں ہم قارئین کی دلچسپی کے لیے فیس بک کے ان اہم ترین 15لمحات پیش کررہے ہیں جو دراصل 15برس کے سفر میں اس کے 15سنگ میل ہیں۔فیس بک ابھی سات ماہ کاتھا کہ اس کے بانی کے ساتھ کام کرنے والے اس کے دوستوں نے اس کے خلاف مقدمہ کردیا اور کہا کہ مارک نے ان کا خیال چرالیا ہے۔ستمبر2006ءمیں فیس بک پر نیوز فیڈ کا آغاز کیاگیا۔اس سے پہلے یہ صرف لوگوں کے تعارف اور تصاویر کی ویب سائٹ تھی۔نومبر2007 ءمیں فیس بک پر مختلف کمپنیوں کے اشتہارات کا آغاز ہوا۔ 2008ءمیںآئی ٹی کی دنیا کی نامورماہر خاتون اور گوگل کی ایگزیکٹو شیرل سینڈبرگ فیس بک سے منسلک ہوگئیں۔اگلے مرحلے میں فیس بک پلیٹ فارم کاآغازہوا جس کے ذریعے مختلف ڈویلپرز نے فیس بک کے لیے ایپس اور گیمز بنانا شروع کردیں۔اس کے بعد فیس بک کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ متعارف کروایاگیا۔2009ءمیں فیس بک نے لائک کا بٹن متعارف کروایاتو فیس بک کے صارفین اس بٹن کے ذریعے ایک دوسرے کے مزید قریب آگئے۔2012ءمیں فیس بک موبائل پر بھی متعارف ہوگیا۔اسی عرصے میں فیس بک نے انسٹاگرام خرید لیا۔2013ءمیں مارک زکربرگ نے Internet.orgمتعارف کروایا۔2014ءمیں پرائیویسی سیٹنگ کو مزید مضبوط کیاگیا۔2014ءمیں رجحانات (Trends)متعارف کروائے ۔ اسی دوران فیس بک لائیو کے ذریعے فیس بک نے ٹی وی کا کام بھی شروع کردیا۔2016ءمیں ایک روسی گروپ نے فیس بک کو انتخابات میں استعمال کیا۔
فیس بک کمینٹ