Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»یوم کشمیر پر ملک بھر میں ریلیاں : بھارت کالے قانون ختم کرے .. صدر علوی
اہم خبریں

یوم کشمیر پر ملک بھر میں ریلیاں : بھارت کالے قانون ختم کرے .. صدر علوی

ایڈیٹرفروری 5, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kashmir day
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی مظام کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستانی کی شہ رگ ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و جبر کے خلاف ہیں۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی لاکھ بھارتی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے حق خود ارادیت کو حاصل کرسکیں۔



یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی جارہی ہیں جبکہ جلسے، جلوس اور ریلیاں بھی نکالی گئیں ، ساتھ ہی اسلام آباد کے ڈی چوک پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس دن کے حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی پیغامات دیئے، جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ صدر ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کشمیری عوام کو ایک مرتبہ پھر یقین دلایا کہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر اصولی مؤقف ہمیشہ برقرار رہے گا۔



مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے مطالبہ کیا کہ بھارت معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنی دہشت گردی کی وضاحت کرنے کی کوشش کے بجائے کشمیری عوام کو حقوق فراہم کرے۔
صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میں بھارتی حکومت سے چند مطالبات کیے جو مندرجہ ذیل ہیں:
تمام سیاسی قیدیوں کو آزاد کیا جائے
آزادی اظہار رائے کا حق دیا جائے
شہریوں کے خلاف آتشی اسلحے کے استعمال پر پابندی لگائی جائے
پیلٹ گنز کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
دشمنی کے’کالا قانون‘ کا خاتمہ کیا جائے۔
مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں کو آزادانہ طور پر کہیں بھی جانے اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مسئلہ بیان کرنے کی اجازت دی جائے۔
بین الاقوامی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے تاکہ وہ خود صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔
پیغام پہنچانے والے برقی آلات پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔
صدر مملکت نے بھارتی حکومت سے کشمیر میں مواصلات نظام پر پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا سے معلوم ہوسکے کے وہاں کیا ہورہا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ حق پر ہیں تو دنیا آپ کی بات جان لے گی لیکن اگر آپ غلط ہیں تو بھی دنیا کو معلوم ہوجائے گا‘۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے حقائق جاننے والے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر روانہ کرنے اور پاکستان اور بھارت سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اپنے خطاب میں صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ’میں کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے’۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صدر علوی کشمیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسرفراز احمد ہی پاکستانی ٹیم کے کپتان رہیں گے : پی سی بی
Next Article فیس بک کی 15ویں سالگرہ اور 15سنگ میل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

اپریل 21, 2025

اسلام آباد، کے پی، گلگت اور کشمیر میں آج سے بارش، برفباری کا امکان

فروری 24, 2025

5 فروری یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا: وزیراعظم

فروری 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.