لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ کپتان سرفراز احمد مزید ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے، انہوں نے اعلان کیا کہ سرفراز احمد کپتان ہیں اور ورلڈ کپ تک وہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرفراز احمد کپتان ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی ہے بات ہے کہ ایک واقعے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کپتان تبدیل ہورہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد کا ریکارڈ بہت اچھا ہے ، سارا بورڈ سرفراز کے ساتھ ہے ، ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سرفراز کپتان ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پر کپتان سرفراز نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا کسی بھی کپتان کے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کے لیے اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
فیس بک کمینٹ