خرطوم ۔سوڈان میں ڈکٹیٹرعمرالبشیرکاتختہ الٹنے کے بعد ہزاروں افرادنے فوجی ہیڈکوارٹرکے باہر دھرنادیدیاہے اوران کاکہناہے کہ وہ ریاست کے اندرایک اورریاست قائم نہیں ہونے دیں گے۔دھرنادینے والوں کامطالبہ ہے کہ سابقہ حکومت کے عہدیداروں کاٹرائل کیاجائے اور فوج اقتدار چھوڑ دے ۔عمرالبشیر کے تیس سالہ اقتدارکاگزشتہ ہفتے خاتمہ ہواجس کے بعد دوسال کے لئے فوجی کونسل قائم کردی گئی تھی اوراس نے انتخابات کرانے کا اعلان کیاتھا۔فوجی ہیڈکوارٹرکے باہر دھرنادینے والے انقلاب اورآزادی کانعرہ لگارہے ہیں ۔مظاہرین کومنتشرکرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔
فیس بک کمینٹ